geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    صحت و تندرستی
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Eyes Record $100B IPO With Nvidia Backingاینتروپک کی ریکارڈ 100 بلین ڈالر کی آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی تاہم جدید بنانے کی رفتار تیز، سپری

June 14, 2021 2 1 min read
Nuclear Weapons
Share this:

Nuclear Weapons

اسٹاک ہوم (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی امن پر تحقیق کرنے والے ادارے سپری نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا، روس اور چین جیسی عالمی طاقتیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید مہلک اور جدید تر کر رہی ہیں۔

اسٹاک ہوم میں واقع عالمی امن پر تحقیق کرنے والے ادارے سپری ‘دی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ’ (ایس آئی پی آر آئی) کا کہنا ہے کہ گرچہ گزشتہ برس کے بعد سے مجموعی طور پر دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی آئی ہے تاہم عملی طور پر ایسے جوہری اسلحوں کی تعیناتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ سپری کی یہ تازہ رپورٹ چودہ جون پیر کے روز شائع ہو ئی ہے۔

سپری کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے آغاز میں امریکا، روس، فرانس چین، بھارت، پاکستان اسرائیل، اور شمالی کوریا کے پاس مجموعی طور پر تیرہ ہزار 80 ایٹمی ہتھیار تھے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں اس میں 320 کی کمی آئی ہے۔

ان اعداد و شمار میں وہ وار ہیڈز بھی شامل ہیں جن کی معیاد ختم ہونے والی ہے اور جلد ہی انہیں تلف کر دیا جائے گا۔ اگر ان تلف کیے جانے والے ہتھیاروں کو چھوڑ دیا جائے تو 2020 سے 2021 کے درمیان عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد نو ہزار 380 سے بڑھ کر نو ہزار 620 ہو گئی ہے۔

لیکن اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نصب کرنے اور استعمال کے قابل ایسے ہتھیاروں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ برس جہاں ان کی تعداد تین ہزار 720 تھیں وہیں اس برس تین ہزار 825 ہو گئی۔ ان ہتھیاروں سے یا تو میزائلوں کو لیس کیا گیا ہے یا پھر فعال فوجی اڈوں پر نصب کیے گئے ہیں۔

سپری کے محققین نے اپنی اس رپورٹ میں عالمی جوہری ہتھیاروں سے متعلق بعض تشویشناک رجحانات کی جانب اشارہ کیا ہے۔ سپری کے

ایک محقق ہینس ایم کریسٹین کا کہنا تھا، ”مجموعی طور پر عالمی فوج کے ذخائر میں وار ہیڈز کی تعداد میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جو ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے عالمی جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں گرنے کا رجحان جاری تھا۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”رواں برس فروری میں روس اور امریکا کی جانب سے آخری منٹ میں ‘نیو اسٹارٹ’ معاہدے میں توسیع ایک بڑی راحت کا ذریعہ تھی۔” تاہم انہوں کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کے لیے عالمی جوہری طاقتوں کے مابین دو طرفہ معاہدوں کے امکانات بھی اب بہت کم ہیں۔

امریکا اور روس کے درمیان سن 2011 میں ‘نیو اسٹریٹیجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی’ (نیو اسٹارٹ) کا معاہدہ ہوا تھا۔ نیو اسٹارٹ معاہدہ نصب کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں، میزائلوں اور بموں کی تعداد کو محدود کرنے سے متعلق ہے۔ یہ معاہدہ اس برس فروری میں ختم ہو رہا تھا جس کی دونوں نے تجدید کر لی اور اب یہ فروری 2026 تک چلے گا۔

دنیا میں روس اور امریکا کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں اور عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کا 90 فیصد ذخیرہ انہیں دو کے پاس ہے۔

سپری کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکا اور روس معیاد ختم ہو جانے والے ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس کے آغاز پر ان دونوں ملکوں کے پاس پچاس اضافی قابل استعمال وار ہیڈز تھے۔

محقق ہینس ایم کریسٹین کا کہنا تھا، ”ایسا لگتا ہے کہ روس اور امریکا دونوں ہی اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہمیت میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں۔”

دنیا کے دیگر جوہری طاقت سے لیس سات ممالک کے پاس دس فیصد جوہری ہتھیار ہیں۔ اس میں بعض ممالک، جیسے برطانیہ، مستقبل میں اپنے جوہری ہتھیاروں میں توسیع کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ چین، بھارت اور پاکستان ایسے ممالک ہیں جو بہت تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجدید اور ان کی صلاحیت بڑھانے میں مصروف ہیں۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو وسیع تر کرنے میں لگا ہوا ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post بائیڈن یورپی یونین اور نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز میں
Next Post نالہ صاف نہیں کرا سکتے تو صوبہ کیسے چلائیں گے: چیف جسٹس سندھ حکومت پر برہم
Justice Gulzar Ahmed

Related Posts

Israel Threatens to Revoke Citizenship of Venice-Winning Filmmakers

وینس میں نازہ کی پذیرائی، اسرائیل میں غداری کے الزامات

September 14, 2026
France Revises Under-15 Social Media Ban for EU

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا

September 14, 2026
Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrage

پیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت

September 14, 2026
Sydney Sweeney Ad Sparks Backlash From Female Athletes

سڈنی سوینی کے نیم عریاں اشتہار پر خواتین کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

September 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.