geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرپٹ سسٹم سے مجبور عدلیہ کی سیل آفرز

January 2, 2019 1 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

تحریر : صادق مصطفوی

مختلف کمپنیاں اپنی پروڈکٹ سیل کرنے کیلئے نئے نئے طریقے اپناتی ہیں۔ جس میں پرکشش کمرشل اور مختلف آفر متعارف کرائی جاتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے کمپنیوں میں الگ سے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ بنائے جاتے ہیں اس کے علاوہ دوسری کمپنیوں کی خدمات بھی لی جاتی ہیں۔ ترقی کی اس دورڈ میں Quality کی بجائے Quantity اور Profit کو سامنے رکھتے ہوئے مارکیٹنگ کی جاتی ہے۔ اور اس پالیسی کو ہی کامیابی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
پاکستانی سیاست کے بزنس میں Quality کی بجائے Quantity کی پالیسی پر عرصہ دراز سے عمل ہو رہا ہے۔ جس کی سب سے زیادہ مثالیں بنک سے قرضہ لینے کے بعد کاروبارہ میں خسارہ ، سمجھدار آگ سے ہونے والے نقصان کو ظاہر کرکے کروڑوں ، اربوں روپے کے قرضہ معاف کروا لیے جاتے ہیں۔صرف 2009ء سے 2015ء کے دوران معاف کرائے گئے قرض کا حجم 345.4 ارب روپے ہے۔ جب ان قرض معاف کرانے والوں کے خلاف سینٹ یا اسمبلی میں آواز اٹھائی جائے تو متعلقہ ادارے ریکوری کے نام پرارب پتی معصوم طبقہ کو سپیشل آفر کی پیشکش کرتے ہیں کہ اتنے فیصد رقم جمع کرا دیں تو آپ کو کلین چیٹ جاری کر دیتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی آج تک ریکوری نہیں ہو سکی۔

چیف جسٹس پاکستان محترم ثاقب نثار کی جانب سے بھی ایسی آفر کا سامنے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک کے ایک مضبوط ترین ادارے کا سربراہ ہو کر بھی اس کرپٹ نظام کے سامنے کتنے بے بس ہیں کہ قومی مجرموں سے منصب عدل و انصاف پر بیٹھ کر ایک لوکل مارکیٹ میں ہونے والی خریدو فروخت کی طرح بات کر رہے ہیں ۔ پہلے ایک ہزار ارب روپے جمع کرانے کیلئے کہا ، جب اس پر کوئی ردعمل سامنے نہ آیا تو 50فیصد کی ایک ساتھ ڈسکاؤنٹ کرتے 500 ارب روپے جمع کرانے کیلئے کہا۔ ملک میں سب سے زیادہ طاقتور ہونے کا دعوی کرنے والے چیف جسٹس اگر اس نظام میں اتنے بے بس ہیں تو عام آدمی کی کیا کیفیت ہو گی۔

ملکی سلامتی کے ادارے ہوں یا مالیاتی و انصاف کے ادارے یہاں تک کہ ایک عام پاکستانی بھی اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ اس ملک کو لوٹنے والوں کی تعداد زیادہ نہیں لیکن انہوں نے انکوائری سے لے کر گرفت کرنے والوں تک ایسے تعنیاتی کر رکھی ہیں کہ ان کی کڑی سے کڑی ملائیں تو وہ انہیں چند خاندانوں سے نظر آتے ہیں جنہوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔تو انصاف ہو گا کہاں سے ؟ ریکوری کے نام پر سپیشل ڈسکاؤنٹ آفر کیسے کامیاب ہوں گی ۔

عوام جب عدالتوں کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہم تو پیش ہونے والے گواہوں اور ثبوتوں کے پیش نظر ہی فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ اور اگر کسی کیس میں عدالت کی طرف سے مظلوموں کیلئے کوئی حکم جاری کر بھی دیاجائے تو اس کو تاخیری حربوں کے ذریعے نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، سانحہ ماڈل کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے جس کیلئے نئی JIT کا حکم عدالت سے ہونے کے باوجود پنجاب حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔ حالانکہ موجود حکومت کے وزارا کے نام بھی اس کیس میں موجود نہیں ، لیکن کچھ تو ہے جس کی پردہ داری کے باعث ابھی تک JIT کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بغیر ہتھکڑی کے گرفتاری ہوتی ہے اور اپنی مرضی کی جیل منتخب کرتا ہے جبکہ دوسری طرف ایک استاد اور ایک صحافی کو ہتھکڑی میں پوری قوم کے سامنے دیکھا کر ان کی ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔

اگرچہ موجود حکومت میں وزیر اعظم عمران خان کے چند بہترین اقدام ان کے محب وطن ہونے اور خلوص نیت کو ظاہر کرتے ہیں ۔ تو دوسری طرف کرپشن اور قتل کے کیس میں نامزد ملزم شہباز شریف کوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر مجبور نظرآتے ہیں۔ کرپٹ نظام کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ ایگزیکٹو پوسٹ پر موجود وزیر اعظم اور منصب عدل پر فائز چیف جسٹس بھی بے بسی کی علامت بنے نظر آتے ہیں ۔ یہ بات اب عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ ملک قوم کی خوشحالی اس نظام میں ممکن نہیں ہے۔
Muhammad Sadiq

تحریر : صادق مصطفوی

Share this:
Ali Raza Syed
Previous Post نئے سال کی آمد پر چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی
Next Post زندگی بھر زندگی کیلئے ترستے تھیلسمیا کے مریض
Thalassemia Patient

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.