geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زندگی بھر زندگی کیلئے ترستے تھیلسمیا کے مریض

January 2, 2019 0 1 min read
Thalassemia Patient
Share this:

Thalassemia Patient

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

تھیلسمیا خون کی ایک ایسی بیماری ہے جس کے شکار افراد کی ساری زندگی اس مرض کا مقابلہ کرتے اور زندگی بھر زندگی کے لئے ترستے ہوئے گزرتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق تھیلسمیا (Thalassemia) کی دواقسام ہیں تھیلسمیا مائینر اور تھیلسمیا میجر۔ تھیلسمیا مائینر میں خون کے سرخ سیل کچھ کم ہوتے ہیں لیکن تھیلسمیا میجرمیں یہ انتہائی کم ہوتے ہیں اور اور مستقل کم ہوتے جاتے ہیں، جس پر تھیلسمیا میجر کے مریضوں کو تقریباً ہر ماہ خون لگوانا پڑتا ہے، اور خون لگنے پر ہی ان کی زندگی کا انحصار ہوتاہے ۔ خون کے سرخ خلیات میں ہیموگلوبن نامی پروٹین ہوتا ہے جس میں آئرن(iron) پگمنٹ ہوتا ہے جو آکسیجن جذب کرتے ہوئے آکسی ہیمو گلوبن بن جاتا ہے اور جسم کے ہر حصے تک، ہر ٹشو تک آکسیجن اور توانائی پہنچاتا ہے۔ کسی مخصوص وجہ سے اگر جسمانی نظام ہیمو گلوبن بنانے سے قاصر ہوتو یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اگر ماں اور باپ دونوں تھیلسمیا مائینر ہیں تو بچوں میں تھیلسمیا میجرکے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ تھیلسمیا کا مرض ایک مخصوص جین (gene) کے ذریعے بچے میں منتقل ہوتا ہے، جین جوڑے میں ہوتے ہیں جو ایک ماں سے ایک آتا ہے اور ایک باپ سے۔ اگر دونوں میں ناقص جین ہوں تو بذات خود تو وہ عام اور نارمل زندگی گزارتے ہیں لیکن حد درجہ ممکن ہے کہ بچہ اس عارضہ سے متاثر ہو جائے، اس طرح تھیلیسمیاکی بیماری والدین سے بچوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔

متاثرہ بچہ پیدائش کے وقت بظاہر نارمل ہوتا ہے لیکن چھ ماہ تا دو برس کی عمر میں ڈاکٹر مرض کی شناخت کرسکتے ہیں۔ اس مرض میں مبتلابچوں کی تکلیف، اور ان کے والدین کی اذیت کو ہم سمجھ ہی نہیں سکتے۔ یہ بچے حسب معمول زندگی نہیں گزارسکتے، نہ تو اچھی طرح پڑھ پاتے ہیں اور نہ ہی دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، کیونکہ خون کی کمی سے ان کا دماغ وقتاً فوقتاً تھوڑا سا سست ہوجاتا ہے ، اور ہر تین تا چار ہفتوں میں انہیں خون لگوانے کے مرحلے سے گزرنا ہوتا ہے، اس دوران سکول سے ناغہ کرنا پڑتا ہے، اور انہیں کئی دوسرے عارضوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔ اس طرح زندگی نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے اپنوں کیلئے بھی بوجھ بن جاتی ہے۔ اس موذی مرض کے شکار ایک بچے کے علاج کا ماہانہ خرچ تقریباً دس ہزارروپے سے زائد ہوتا ہے جو غریب والدین کے علاوہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بھی انتہائی مشکل اور ناقابل برداشت ہوتاہے ۔ جبکہ اس بیماری کا مفت علاج کرنے والے سماجی ادارے بھی فنڈز کی کمی کا شکار رہتے ہیں جس کے باعث اکثر غریب بچوں کو مکمل علاج کی سہولت میسر نہیں ہوپاتی اور ان بچوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں، لیکن تھیلسمیا میں مبتلا بچے ہرلمحہ زندگی کے لئے ترستے ہیں اور ہماری توجہ کے طالب رہتے ہیں ہمیں ان ننھے پھولوں کو مایوس نہیں کرناچاہیے، ان کے نازک سے بازؤں میں سوئیاں پیوست ہوتی ہیں اور ان کے نادار والدین در در دھکے کھانے پر مجبور ہوتے ہیں کہ کسی طرح ان کی اولاد کی زندگی بچ جائے ، اس طرح یہ دردمند افراد ہماری مدد کے منتظر رہتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں تھلیسمیاکے مریض 25لاکھ سے متجاوز ہیں جبکہ سالانہ 6ہزار بچے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ ملک بھر میں رجسٹر مریضوں کی تعداد صر ف 1لاکھ 25ہزار ہے۔ سرکاری سطح پر اس مرض کے حوالے سے قابل عمل اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو خون کی ترسیل میں ہر مہینے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو ان کی تکلیف محسوس کرنی چاہیے ، ہمیں خون کے عطیات دے کر ان کی زندگی بچانی چاہیے۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ ہر تندرست انسان کو سال میںکم از کم دو بار خون کا عطیہ د ینا چاہئے اس سے صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ، بلکہ خون کا عطیہ دینے والے افراد صحت مند رہتے ہیں ۔

دنیا کے دیگر ممالک میں خون کا عطیہ دینے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن افسوس کہ ہمارے ملک میں صرف تقریبا4سے5فیصد ایسے افراد ہیں جوکہ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیتے ہیں جبکہ دیگر افراد حادثات یا دیگر سنگین صورتوں میں خون عطیہ کرتے ہیں۔ جبکہ ہر وہ شخص جس کی عمر 18سے 50سال اور وزن تقریبا50کلو سے زائد ہو وہ خون کا عطیہ دے سکتاہے۔ خون کے عطیہ کے علاوہ مالی تعاون سے ان بچوں کو ادویات اورخون کی فراہمی ممکن ہو سکتی۔

ہمیں مشکلات اور مالی مسائل کا شکاران افراد کی خصوصی مدد اور معاونت کرنا چاہئے کیونکہ تھیلسمیا کے مرض میں مہنگے علاج سے جسم میں آئرن کی مقدار کو نارمل سطح پر لا نا ہوتا ہے، ہرماہ نیا خون لگوانا ہوتا ہے، اس کے علاوہ باقاعدگی سے میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوتے ہیں۔ اس طرح متاثرہ بچے اور اس کے گھروالے عام طرز زندگی گزارنے سے محروم رہتے ہیں، ہمیں ان کا دکھ بانٹنا چاہئے، انہیں خون کے عطیات دینا چاہیے۔اور مستقبل میں اس مرض پر قابو پانے کے لیے شادی سے قبل لڑکا اور لڑکی کے خون ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے ، اور اگر شادی خون کے رشتہ دار سے ہورہی ہے تو خون کا مخصوص ٹیسٹ بہت ہی ضروری ہے کیونکہ یہ ٹیسٹ تھیلسمیا کی موجودگی کی تصدیق کرسکتا ہے۔ بلاشبہ کسی بھی بیماری کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات ، اذیتناک صورتحال اور مشکل ترین علاج سے کہیں بہتر ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Supreme Court
Previous Post کرپٹ سسٹم سے مجبور عدلیہ کی سیل آفرز
Next Post قوموں کے عروج و زوال، اقبال مندی و سربلندی، ترقی و تنزلی میں وحدت کے اہم کردار ہیں۔ مولانا صدیق مدنی
Mohammad Siddiq Madani

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.