geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈونلڈ ٹرمپ کیوں اگلے امریکی صدر ہو سکتے ہیں؟

February 6, 2022 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

ٹیکساس (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، تاہم وہ بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ابھی اگر وہ صدارتی دوڑ میں اترتے ہیں، تو ممکن ہے وہ جیت جائیں۔

ٹیکساس میں اپنے حامیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن پر بھی تنقید کی اور ساتھ ہی سن 2020 کے انتخابات پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ان سے ووٹر فراڈ کے ذریعے چھینا گیا۔

گو کے امریکی سپریم کورٹ، جس کے ججوں کی اکثریت کنزرویٹیوز پر مبنی ہے، بھی چار اہم ریاستوں میں انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔ تاہم ٹرمپ بدستور مصر ہیں کہ سن 2020 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔

سیاسی خبروں سے جڑی ویب سائٹ “دی ہِل” کے کیمپین ایڈیٹر برانڈون کونراڈیس نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، “ٹرمپ وہی کچھ کر رہے ہیں، جو وہ ہمیشہ کرتے ہیں۔ اپنے حامیوں کے گڑھ میں جانا اور وہاں ان کی مرضی کے جملے بولنا۔ یہی ان کا مضبوط طریقہ علاقہ ہے۔”

مگر ان دنوں ٹرمپ نے ایک نیا تلخ اور پسندیدہ جملہ اٹھا رہا رکھا ہے۔ اپنی ایک حالیہ ریلی میں انہوں نے چھ جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر ہونے والے بلوے سے متعلق زیادہ زور و شور سے بولنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا، “اگر میں صدارتی دوڑ میں اترا اور جیت گیا، تو چھ جنوری والے لوگوں کے ساتھ ہمارا رویہ فیئر ہو گا۔ ان کے ساتھ ہمارا سلوک بہتر ہو گا اور اگر عام معافی کی ضرورت پڑی، تو ہم انہیں معافی دیں گے، کیوں کہ ہمارا ان کے ساتھ سلوک مناسب نہیں تھا۔”

جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے وابستہ مائیکل کونرفیلڈ کے مطابق، “جب ٹرمپ اس انداز کے اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں، تو انہیں بے حد توجہ ملتی ہے۔”

واضح رہے کہ چھ جنوری کو ایک مشتعل جتھے نے امریکی کانگریس کی عمارت پر اس وقت ہلا بول دیا تھا، جب کانگریس کا سیشن جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی توثیق میں مصروف تھا۔

اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ سات سو سے زائد افراد کو مقدمات کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں صدر ٹرمپ کے اپنی صدارتی مدت کے آخری دنوں میں مواخذے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

Share this:
Abdel Fattah al-Sisi
Previous Post مفادات کے تحفظ کے چینی اور مصری مقاصد مشترک ہیں، شی جن پنگ
Next Post یوکرائنی بحران: جنگ کے خلاف برسلز میں مظاہرہ
Demonstration

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.