geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کے حکم کے تحت ۔۔۔ امریکا میں ایمرجنسی کا نفاذ نوشتہ دیوار

February 16, 2019 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

وائٹ ہاؤس (جیوڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اپنا صدارتی اختیار استعمال کریں گے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کی صورت میں صدر ٹرمپ کانگریس کی منظوری کے بغیر بجٹ میں مختلف مد میں رکھی گئی رقم دیوار کی تعمیر کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے ہنگامی حالت کے نفاذ کے اشارے کے ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ صدر کانگریس کے منظور کردہ اس بجٹ پر بھی دستخط کردیں گے جو کانگریس نے جمعرات کو منظور کیا ہے۔ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ نے جمعرات کو بھاری اکثریت سے اس بجٹ کی منظوری دی تھی جس کے تحت 30 ستمبر تک جاری رہنے والے رواں مالی سال کی باقی ماندہ مدت کے لیے سرکاری محکموں کو درکار بجٹ فراہم کیا جاسکے گا۔ اطلاعات ہیں کہ بجٹ دستاویز جمعہ کو کسی وقت صدر کے دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس بھیجی جائے گی۔

بجٹ کی منظوری کے لیے کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے پاس جمعہ کی نصف شب تک کا وقت تھا اور اگر اس سے قبل صدر نے بجٹ پر دستخظ نہ کیے تو امریکی حکومت ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن کا شکار ہوسکتی ہے۔ لیکن جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ صدر ٹرمپ کانگریس کے منظور کردہ بجٹ پر دستخط کردیں گے۔ لیکن ان کے بقول صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ سمیت دیگر اختیارات بھی استعمال کریں گے۔

صدر ٹرمپ کانگریس سے دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ میں 7ء5 ارب ڈالر کی رقم کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن ڈیموکریٹس نے یہ مطالبہ ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں نے طویل مذاکرات کے بعد حکومت کو سرحد پر باڑ لگانے اور دیگر اقدامات کے لیے مجوزہ بجٹ میں 3ء1 ارب ڈالر کی رقم رکھی ہے جس پر صدر ٹرمپ ناراض ہیں۔

ٹرمپ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ صدر جمعہ کو بجٹ دستاویز پر دستخط کرنے کے فوراً ہی بعد ایمرجنسی کے نفاذ کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیں گے۔ امریکی آئین نے صدر کو غیر معمولی صورتِ حال میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اختیار دیا ہے جس کے تحت وہ کئی معاملات میں کانگریس کو بائی پاس کرسکتا ہے۔ لیکن ماضی میں امریکی صدور نے اس اختیار کا استعمال زیادہ تر حالتِ جنگ میں ہی کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے عندیے پر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے سخت برہمی ظاہر کی ہے۔ قوی امکان ہے کہ ڈیموکریٹس صدر کا یہ اقدام عدالت میں چیلنج کردیں گے۔

غیر دستوری اقدام
ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ کے قائد چک شمر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں صدر کو خبردار کیا ہے کہ ہنگامی حالت کا نفاذ ایک غیر قانونی قدم اور صدارتی اختیارات کا ناجائز استعمال ہوگا۔

ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر غیر ضروری اور امریکی ٹیکس دہندگان پر بوجھ ہے۔ لیکن دیوار کی تعمیر صدر کا ایک اہم انتخابی وعدہ ہے جسے وہ ہر صورت پورا کرنے کا عزم ظاہر کرچکے ہیں۔

دیوار کی تعمیر کے لیے رقم مختص نہ کرنے پر پیدا ہونے والے تنازع کے باعث امریکی حکومت کے ایک چوتھائی محکمہ گذشتہ سال 22 دسمبر کو شٹ ڈاؤن ہو گئے تھے۔ یہ شٹ ڈاؤن ریکارڈ 35 روز جاری رہنے کے بعد 25 جنوری کو ایک عبوری معاہدے کے تحت ختم ہوا تھا جس میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے 15 فروری تک نئے بجٹ کی تیاری پر اتفاق کیا تھا۔

Share this:
Benjamin Netanyahu
Previous Post نیتن یاھو کے ‘اشتعال انگیز’ بیان پر پولینڈ حکومت سخت برہم
Next Post پلوامہ حملہ: پاکستان نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے الزامات کو مسترد کر دیا
Pakistan Foreign Office

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.