geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیتن یاھو کے ‘اشتعال انگیز’ بیان پر پولینڈ حکومت سخت برہم

February 16, 2019February 16, 2019 0 1 min read
Benjamin Netanyahu
Share this:

Benjamin Netanyahu

وارسا (جیوڈیسک) حال ہی میں پولینڈ کے دارالحکومت ‘وارسا’ میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں امریکا سمیت کئی دوسرے ممالک نے شرکت کی۔ ان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی شامل تھے۔

کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک ایسا متنازع بیان دیا جس نے پولینڈ کو اسرائیل کے خلاف سخت برہم کردیا۔ اگرچہ وزیراعظم یاھو نے واضح کیا ہے کہ ایک عبرانی اخبار نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر شائع کیا جس کے نتیجےمیں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔

نتین یاھو نے وارسا کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ‘ہولوکاسٹ’ جیسے حساس موضوع پر بات کی۔ انہوں‌ نے کہا کہ ‘جرمنی کے نازیوں کے ساتھ مل کر پولینڈ کے لوگوں‌ نے بھی یہودیوں کا قتل عام کیا تھا۔

اگلے روز ان کا یہ بیان اخبار’یروشلم پوسٹ’ میں شائع ہوا۔ اخبار میں اس بیان کی اشاعت کے بعد وارسا میں متعین اسرائیلی سفیر کو پولینڈ نے دفتر خارجہ میں طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کے نتیجے میں پولینڈ کی حکومت غلط فہمی کا شکار ہوئی ہے۔

یروشلم پوسٹ نے ‘پولینڈینز’ کی اصطلاح استعمال کی جس سے یہ تاثر ابھرا کے نیتن یاھو پولینڈ کی پوری قوم پر نازیوں کے ساتھ مل کر یہودیوں کے قتل عام کا الزام عاید کر رہے ہیں مگر انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کی ان کا مقصد پوری پولستانی قوم کی طرف اشارہ کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ وہ ان چند عناصر کی طرف اشارہ کر رہے تھے جو یہودیوں کے قتل میں ملوث پائےگئے تھے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق تل ابیب میں متعین پولش سفیرہ انا ازاری کو بھی طلب کرکے وزیراعظم پر الزام ترشی پر ان سے احتجاج کیا گیا۔

جمعرات کو اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ وزیراعظم نے واراسا میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولینڈ کے لوگوں‌ کی تاریخ سے آگاہ ہوں۔ سب جانتے ہیں، میں انکشاف نہیں کر رہا کہ پولینڈینز نے دوسری عالم جنگ میں جرمنی کے نازیوں کے ساتھ مل کر یہودیوں کا ہولوکاسٹ کیا تھا۔

ان کے اس بیان پر پولینڈ کے صدر انڈریہ ڈوڈا نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور اسرائیلی قیادت سے چند گھنٹے قبل ہونے والی گرم جوش ملاقاتوں پر پانی پھر گیا۔ صدر ڈوڈا نے کہا کہ اگر مجھے یہ علم ہوتا کہ اسرائیلی وزیراعظم اس طرح کی گفتگو کرتے ہیں تو میں ان کی جگہ فیشی گرڈ گروپ کے سربراہان کا اجلاس بلا لیتا۔

Share this:
Irfan Khan
Previous Post کینسر سے لڑنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی واپسی
Next Post ٹرمپ کے حکم کے تحت ۔۔۔ امریکا میں ایمرجنسی کا نفاذ نوشتہ دیوار
Donald Trump

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.