geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین ’کامن سینس‘ کا استعمال کرے: ترکی

December 9, 2020 0 1 min read
Mevlut Cavusoglu
Share this:

 Mevlut Cavusoglu

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی تلاش کی وجہ سے پیدا ہونے والے علاقائی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے ’کامن سینس‘ کا استعمال کرے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش غلو نے ہنگری کے اپنے ہم منصب کے ساتھ انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی مکمل رکن کے طورپر یورپی یونین میں شامل ہونا چاہتا ہے اور کشیدگی کے لیے انقرہ کو مورد الزام ٹھہرانے کے حوالے سے یورپی یونین کے بیانات غلط ہیں۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے سفارتی کوششوں کے باوجود یورپی یونین کے رکن ملک یونان نے ‘اشتعال انگیز‘ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز کہا تھا کہ ترکی رکن ممالک یونان اور قبرص کے ساتھ ممکنہ قدرتی گیس کے وسائل کے سلسلے میں اپنے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے مدد کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تاہم انہوں نے ترکی کے خلاف کسی طرح کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ یورپی یونین کی چوٹی کانفرنس پر چھوڑ دیا۔

چاوس غلو نے کہا ”انہیں سمجھداری اور ایمانداری سے کام لینا چاہیے۔ اگر وہ حکمت اور عقل سلیم کے ساتھ غور کریں گے، صرف چوٹی کانفرنس میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ، تو ہم ایک مثبت ماحول پیدا کرسکتے ہیں اور ہم اپنے تعلقات کو بہتر کرسکتے ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ”ہم اپنے مسائل صرف بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ ہی حل کرسکتے ہیں۔”

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا ”ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا صرف اس لیے نہیں کہہ رہے ہیں کہ چوٹی کانفرنس ہونے والی ہے یا اس لیے کہ کانفرنس کے ایجنڈے پر پابندیاں اور دیگر امور ہیں۔ ہم مکمل رکنیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو ہمیشہ بہتر کرنا چاہتے ہیں۔”

نیٹو کے رکن اور یورپی یونین کی رکنیت کا امیدوار ترکی کا یونان اور قبرص کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی تلاش کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ اگست میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوگیا تھا جب ترکی نے توانائی کی تلاش کے لیے اپنے جہاز اروک ریز کواس متنازع سمندری علاقے میں بھیج دیا تھا جس پر یونان اپنا دعوی کرتا ہے۔

گوکہ ترکی نے یورپی یونین کی اکتوبر میں منعقدہ چوٹی کانفرنس سے قبل اورک ریز کو واپس بلالیا تھا لیکن اس کے کچھ دنوں بعد ہی یہ کہتے ہوئے اسے دوبارہ متنازعہ پانیوں میں بھیج دیا کہ مذکورہ کانفرنس سے کوئی اطمینان بخش نتیجہ نہیں نکلا۔ انقرہ نے تاہم اورک ریز کو گزشتہ ہفتے ایک بار پھر واپس بلا لیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے ترکی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی چوٹی کانفرنسوں سے قبل اپنے جہازوں کو واپس بلانے اور اس کے فوراً بعد انہیں دوبارہ بھیجنے کا ‘چوہے بلی‘ کا کھیل نا کھیلے۔

انقرہ نے اورک ریز کو گزشتہ ہفتے ایک بار پھر واپس بلا لیا ہے۔

فرانس، ترکی پر پابندی عائد کرنے پر سب سے زیادہ زور دے رہا ہے۔ دوسری طرف ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مذاکرات کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ”ترکی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے آگے نہیں جھکے گا۔”

اس دوران چاوس غلو نے فرانسیسی وزیر خارجہ زاں ایف لو دریان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر بات کی۔

لی دریان نے اپنے ترک ہم منصب سے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک تعمیری تعلق صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب انقرہ متعدد امور پر اپنے موقف کو واضح کردے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے علاقائی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

قبل ازیں اردوان کی اے کے پارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ ترکی کے خلاف ‘پابندیا ں عائد کرنے کی زبان‘ کا استعمال کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ یورپ میں ‘نسل پرستوں اور فاششٹوں‘ کی جیت ہو رہی ہے۔ ترجما ن کا کہنا تھا”اس طرح کی زبان استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے ذہنوں کو گہن لگ گیا ہے۔ یورپی یونین کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔”

Share this:
Patients
Previous Post بھارت: ’پراسرار مرض کا تعلق نِکل اور سیسے سے‘
Next Post کووڈ کے باوجود اسکولوں کو کھولنے کی یونیسیف کی اپیل
School

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.