geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا سابق جرمن فوجی تارکین وطن کو مارنا چاہتے تھے؟

October 3, 2021October 3, 2021 0 1 min read
Soldiers
Share this:

Soldiers

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک جرمن جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملکی فوج کے سابق چھاتہ بردار اور ریزرو فوجی تارکین وطن پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

جرمن حکام نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ جرمن فوج کے ریزرو فوجیوں کا ایک گروپ تارکین وطن کو مبینہ طور پر مارنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یہ بات جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل نے جمعہ یکم اکتوبر کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھی ہے۔

جرمنی کے ایک شمالی شہر لوئنے برگ کے دفتر استغاثہ کے مطابق جرمن صوبہ لوئر سیکسنی میں ملٹری اسپورٹس گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق چھاتہ بردار اور ریزرو فوجی تارکین وطن کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

ڈیئر اشپیگل کی رپورٹ کے مطابق ژینس جی، نامی ایک ریزرو لیفٹیٹننٹ کرنل نے ملٹری اسپورٹس ایکسرسائز کا انتظام کیا تھا۔ لوئنے برگ کا دفتر استغاثہ 37 سے 53 برس کی عمر کے نو مشتبہ افراد کے خلاف ایک مسلح گروپ کے رکن یا پھر اس کی سربراہی کرنے کے الزام میں تفتیش کر رہا ہے۔

دفتر استغاثہ کے ایک ترجمان نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر ڈیئر اشپیگل کو بتایا کہ ابتدائی شبہ یہی ہے کہ ان کے اس منصوبے کے پیچھے غیر ملکیوں سے نفرت کے جذبات کارفرما تھے۔

گزشتہ ماہ تفتیش کاروں نے لوئر سیکسنی، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور برلن سمیت جرمنی کی مختلف ریاستوں میں آٹھ مختلف عمارات میں چھاپے مارے تھے۔ ان چھاپوں میں اسلحہ اور ہتھیاروں کے علاوہ اس طرح کا مواد بھی ملا تھا جس سے اندازہ ہوا تھا کہ ریزرو فوجیوں کا یہ گروپ انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہے۔

جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ژینس جی کے جرمن وزارت دفاع کے ایک اہم اہلکار کے ساتھ بھی رابطے تھے۔ ستمبر کے وسط میں معمول کے سکیورٹی چیک کے دوران جرمن فوج کی ملٹری کاؤنٹر انٹیلیجنس سروس کو معلوم ہوا کہ اس سابق فوجی اہلکار میں دائیں بازو کے شدت پسندانہ رویے موجود ہیں۔ اس اہلکار کے فون سے ژینس جی کے ساتھ رابطوں کا بھی پتہ چلا۔

ملٹری کاؤنٹر انٹیلیجنس سروس کے مطابق وزارت دفاع اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ مذکورہ اہلکار کو ‘اسٹریٹیجی اینڈ آپریشن‘ ڈیپارٹمنٹ میں حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی۔

ملٹری کاؤنٹر انٹیلیجنس سروس کے مطابق وزارت دفاع اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ مذکورہ اہلکار کو ‘اسٹریٹیجی اینڈ آپریشن‘ ڈیپارٹمنٹ میں حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی۔

جرمنی کی وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین باور کے ایک ترجمان کے مطابق یہ وزارت دائیں بازو کی شدت پسندی کے معاملے کو کسی طور پر نظر انداز نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم ہر ایک معاملے کی بھرپور طریقے سے تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ جرمن فوج یا وزارت دفاع میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘‘

جرمنی کی فوج اور پولیس میں حالیہ چند برسوں کے دوران دائیں بازو کی شدت پسندی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

جرمن ملٹری انٹیلیجنس نے جنوری 2020ء میں رپورٹ کیا تھا کہ ملکی فوج میں قریب 600 مشتبہ دائیں بازو کے شدت پسند نظریات رکھنے والے اہلکار موجود ہیں۔

سال 2017ء میں جرمنی کے دو فوجی اڈوں پر نازی دور کی یادگاریں ملنے کے بعد تمام فوجی اڈوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ دائیں بازو کے شدت پسند نظریات رکھنے والوں کی اکثریت اسلام اور تارکین وطن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے لیے ہمدردی کے جذبات رکھتے تھے۔

Share this:
Shaukat Tareen
Previous Post ٹیکس نادہندگان کو ادائیگی کیلیے 90 روز کا وقت دیں گے، وزیر خزانہ
Next Post قطر میں پہلی بار قانون ساز مجلس شوری کے لیے انتخابات
Qatar

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.