geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قطر میں پہلی بار قانون ساز مجلس شوری کے لیے انتخابات

October 3, 2021October 3, 2021 0 1 min read
Qatar
Share this:

Qatar

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) قطر میں قانون ساز شوری کونسل کے انتخاب دو اکتوبر بروز ہفتہ انتخابات منعقد ہوئے۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے تاہم ساتھ ہی الیکشن میں خواتین امیدواروں کی تعداد نہایت کم ہونے کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے۔

قطر میں قانون ساز شوری کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن ہوئے۔ پینتالیس رکنی مجلس شوری کی دو تہائی یعنی تیس نشستوں کا انتخاب رائے دہی کے ذریعے ہو رہا ہے جبکہ بقیہ پندرہ ارکان کی تقرری قطری امیر خود کریں گے۔ ہفتے کو ووٹنگ کے دوران عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قطر میں پہلی بار الیکشن کے انعقاد کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے تاہم ساتھ ہی الیکشن میں خواتین امیدواروں کی تعداد نہایت کم ہونے کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے۔

خلیجی ریاست قطر میں کوئی سیاسی جماعت نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی مرحلے میں تمام امیدوار بحیثت آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ امیدواروں کے لیے 30 سال سے زائد عمر اور قطری شہری ہونا لازمی ہے۔ قطر کی شہریت رکھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ہی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

قطر کے وزیر اعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قطر کی تاریخ میں منتخب شوری کونسل کی تشکیل کے لیے ہونے والے پہلے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔ کویت فی الحال واحد خلیجی بادشاہت ہے، جو ایک منتخب پارلیمنٹ کو خاطر خواہ اختیارات دیتی ہے، جو قوانین کو روک سکتی ہے اور وزرا سے سوالات بھی کر سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ سازی وہاں بھی ہمسایہ ریاستوں کی طرح حکمران پر ہی منحصر ہے۔

مجلس شوری قطر کی قانون ساز اسمبلی کی مانند ہے۔ یہ باڈی پالیسیوں کے تعین اور بجٹ کی منظوری جیسے معاملات کی نگران ہے۔ دفاع، سلامتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری سے متعلق امور مجلس شوری کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

انتخابات میں تیس اضلاع سے دو سو چونتیس امیدوار شامل ہیں، جن میں سے خواتین کی تعداد صرف چھبیس ہے۔ انتخابی مہم سوشل میڈیا پر چلائی گئیں جب کہ کمیونٹی میٹنگز اور سڑکوں پر اشتہاری بورڈز کی صورت میں بھی امیدواروں نے عوامی تائید بٹوری۔

قطر میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ملکی آبادی لگ بھگ دو اعشاریہ آٹھ ملین ہے، جس میں قطری شہریوں کا تناسب صرف دس فیصد ہے۔ لیکن ان میں سے بھی تمام شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک قانون کے تحت صرف ان شہریوں کو حق رائے دہی حاصل تھا، جن کے اہل خانہ سن 1930 سے قبل بھی قطر میں تھے۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھی ہزاروں قطری شہریوں کے ووٹ نہ ڈال سکنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Share this:
Soldiers
Previous Post کیا سابق جرمن فوجی تارکین وطن کو مارنا چاہتے تھے؟
Next Post عراقی ملیشیا کا قبل از وقت ’نادیدہ عالمی قوتوں‘ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام
Mustafa Al-Kazemi

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.