geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کھانے کی 5 چیزیں جو دوبارہ گرم کرنے سے زہریلی ہو سکتی ہیں

July 13, 2020 0 1 min read
Pizza in Mikrowelle
Share this:

Pizza in Mikrowelle

کئی لوگ کھانا دوبارہ گرم کر کے کھاتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ عادت مضر صحت بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک نظر ایسی اشیا پر جو گرم کرنے کی صورت میں زہریلی ہو سکتی ہیں۔

دور جدید میں وقت کی قلت کے سبب کھانا پکانے کے بعد اکثر فریج یا فریزر میں رکھ دیا جاتا ہے۔ بھوک لگنے کی صورت میں وہاں سے نکال کر اسے مائیکرو ویو یا چولہے پر رکھ کر گرم کر کے کھا لیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ عمومی اشیائے خوراک ایسی بھی ہیں جنہیں پکانے اور فریز کرنے کے بعد دوبارہ گرم کر کے کھانا انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسی سات اشیائے خوراک پر ایک نظر، جنہیں دوبارہ گرم کرنے میں بہت احتیاط برتی جانا چاہیے۔

آلو:

آلو بہت سے لوگوں کو پسند ہیں۔ ان کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ آلو جلدی پکائے جا سکتے ہیں اور انہیں محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ گرم کر کے کھایا جا سکتا ہے۔ لیکن درحقیقت ایسا نہیں۔ آلو پکائے جانے کے بعد اگر انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر بھی چھوڑ دیا جائے تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتا ہے۔

یہ بیکٹیریا فریزر میں جمانے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔ دوبارہ گرم کرنے کی صورت میں ان میں ‘کلوستریڈیم بوٹولیم‘ بیکٹیریا بن سکتا ہے جو اسے مسموم بنا دیتا ہے۔

جرمن ویب سائٹ گرازیا کے مطابق سب سے بہتر یہی بات ہے کہ آپ انہیں پکا کر استعمال میں لائیں اور فریج میں رکھنے سے گریز ہی کریں۔

اگر آپ انہیں فریز کرنا ہی چاہتے ہیں تو پھر بہتر یہ ہے کہ پکانے کے فوری بعد انہیں فریز کر لیں۔ دوبارہ گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو کا استعمال مت کریں بلکہ کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر کئی منٹوں تک دوبارہ گرم کر لیں۔

چاول

آلوؤں کی طرح چاول میں بھی بیکٹیریا تیزی سے پھیل سکتا ہے اور گرم کرنے پر بھی اسے ختم نہیں ہوتا۔ چاول میں بیکٹیریا کا یہ حصہ فوڈ پوائزنگ کا باعث بن جاتا ہے۔

ان کے بارے میں بھی ماہرین کا یہی مشورہ ہے کہ آلو کی طرح یا تو صرف تازہ پکے ہوئے چاول ہی کھائیں اور اگر ناگزیر ہو تو انہیں پکا کر فوری طور پر ٹھنڈا کر کے محفوظ کر لیں۔

انڈے

انڈے پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں لیکن ابلے ہوئے، تلے ہوئے، یا آملیٹ بنائے ہوئے انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔ زیادہ پروٹین والی خوراکوں میں نائٹروجن کی بڑی مقدار بھی موجود ہوتی ہے جو گرم ہونے پر زہریلی ہو سکتی ہے اور یہ سرطان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

انہیں بھی پکانے کے فوری بعد کھا لیں۔ اگر بعد کے لیے استعمال میں لانا بھی ہے تو پھر مائیکروویو سمیت کسی بھی طرح دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں۔

مرغی کا گوشت

مرغ کا سالن گرم نہ ہو تو کھانے کا کیا مزا؟ لیکن ٹھہریے، انڈوں کی طرح ان میں بھی پروٹین ہوتی ہے۔ یعنی اسے ٹھنڈا کرنے کے بعد دوبارہ گرم کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں۔

مرغی کے گوشت میں موجود پروٹین کے اجزا فریج سے نکالے جانے کے بعد بدل چکے ہوتے ہیں اور گرم کرنے کی صورت میں مسموم بن کر نظام انہضام متاثر ہو سکتا ہے۔

کھانے کا تیل

سورج مکھی، کنولا آئل اور کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے دیگر ایسے آئل جنہیں ٹھنڈا کمپریس کیا گیا ہوتا ہے، انہیں بھی دوبارہ گرم نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایسے کوکنگ آئل میں اومیگا 3 ہوتا ہے جو حرارت کے بارے میں بہت حساس ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انہیں گرم کر کے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Share this:
Indian Army - LOC Firing
Previous Post ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکی سمیت 5 افراد زخمی
Next Post پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے
Youm-E-Shuhada-E-Kashmir

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.