geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ ناہلس مستعفی

June 3, 2019 0 1 min read
Andrea Nahles
Share this:

Andrea Nahles

جرمنی (جیوڈیسک) جرمن سیاسی جماعت ایس پی ڈی کی سربراہ آندریا ناہلس یورپی پارلیمانی الیکشن میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے جرمن پارلیمان میں اپنی رکنیت سے استعفے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مرکز سے بائیں باز وکی طرف جھکاؤ رکھنے والی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) برلن میں وفاقی چانسلر انگیلا میرکل کی قیادت میں موجودہ وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل چھوٹی سیاسی جماعت ہے۔ اس کی سربراہ آندریا ناہلس کے آج اتوار دو جون کو مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد میرکل حکومت ممکنہ طور پر سیاسی عدم استحکام کا شکار بھی ہو سکتی ہے۔

لیکن برلن میں چانسلر میرکل کی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس استعفے سے وفاقی حکومت کسی عدم استحکام کا شکار نہیں ہو گی کیونکہ یہ حکومت ایک باقاعدہ حکومتی معاہدے کے تحت قائم ہوئی تھی اور یہ معاہدہ تاحال مؤثر ہے۔

تین سیاسی عہدے

ناہلس کے پاس سیاسی طور پر کل تین عہدے تھے، ایس پی ڈی کی سربراہ، اس پارٹی کے پارلیمانی حزب کی قائد بھی اور وفاقی جرمن پارلیمان کے بنڈس ٹاگ کہلانے والے ایوان زیرین کی رکن بھی۔

انہوں نے آج اپنے اعلان میں کہا کہ وہ پارٹی قیادت، ایس پی ڈی کے پارلیمانی دھڑے کی سربراہی اور پارلیمان میں اپنی رکنیت سبھی ذمے داریوں سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

ناہلس نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان پارٹی کی اندرونی صفوں سے خود پر کی جانے والی تنقید کے بعد کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اپنی جماعت کے اراکین کو یہ موقع دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک منظم طریقہ کار کے تحت اپنے لیے نئے سربراہ کا انتخاب کر سکیں۔

پارٹی کی عوامی مقبولیت میں واضح کمی

ناہلس نے پارٹی کے ارکان کے نام اپنے ایک خط میں لکھا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ حالیہ یورپی پارلیمانی انتخابات میں ایس پی ڈی کے لیے عوامی تائید و حمایت میں جو کمی دیکھنے میں آئی، اور جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی کی جانے لگی تھی، اس کی وجہ ان کی قیادت پر پارٹی اراکین کے اعتماد میں کمی بھی ہے۔

آندریا ناہلس نے لکھا کہ وہ ایس پی ڈی کی مرکزی رہنما کے طور پر پیر تین جون کو مستعفی ہو جائیں گی اور پھر منگل چار چون کو وہ بنڈس ٹاگ میں ایس پی ڈی کے پارلیمانی دھڑے کی قیادت سے بھی علیحدگی اختیار کر لیں گی۔

ناہلس کے استعفے کی مرکزی وجہ یہ بنی کہ مئی کے اواخر میں یورپی پارلیمان کے انتخابات میں جرمنی میں موجودہ مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتوں (میرکل کی سی ڈی یو، صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال قدامت پسند جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹس کی ایس پی ڈی) کی عوامی مقبولیت میں کمی ہوئی تھی اور ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کی تائید میں واضح اضافہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ان انتخابات میں اسلام اور مہاجرین کی مخالفت کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی یا اے ایف ڈی کی عوامی حمایت میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

ایس پی ڈی کی پہلی خاتون سربراہ

آندریا ناہلس اپریل 2018ء میں ایس پی ڈی کی سربراہ بنی تھیں۔ اس سے پہلے وہ ستمبر 2017ء سے اس پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کی سربراہ بھی چلی آ رہی تھیں۔ ناہلس سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بننے والی جرمنی کی پہلی خاتون سیاستدان تھیں۔

جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت سمجھی جاتی ہے، جس کا قیام 1863ء میں عمل میں آیا تھا۔ اس حوالے سے یہ وہ قدیم ترین جرمن سیاسی جماعت بھی ہے، جو آج بھی جرمن پارلیمان میں نمائندگی کی حامل ہے۔

ایس پی ڈی 2013ء سے برلن میں میرکل کی پارٹی سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے ساتھ مل کر ایک سیاسی اتحاد کی صورت میں اقتدار میں ہے۔ یہی ایس پی ڈی اور دونوں یونین جماعتیں گزشتہ دو مرتبہ کے عام انتخابات میں اپنے اپنے لیے کوئی بھی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد مل کر ایک وسیع تر مخلوط حکومت بنانے پر مجبور ہو گئی تھیں۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post برطانیہ ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جائے، ٹرمپ
Next Post ایسٹس ریکوری یونٹ کو ججوں کے بیرون ملک جائیدادوں کی اطلاع ملی: وزارت قانون
Law

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.