geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی نے بھی روسی سفارت کار کو بے دخل کر دیا

February 9, 2021 2 1 min read
Germany Russian Diplomat Deported
Share this:

Germany Russian Diplomat Deported

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) روس کی جانب سے یورپی سفارت کاروں کو گزشتہ ہفتے بے دخل کر دینے کے جواب میں جرمنی نے ایک روسی سفارت کار کو’’ناپسندیدہ شخص“ قرار دے دیا ہے۔ پولینڈ اور سویڈن نے بھی اسی طرح کے اعلانات کیے ہیں۔

جرمنی، پولینڈ اور سویڈن نے ماسکو کی جانب سے ان کے سفارت کاروں کو گزشتہ ہفتے روس سے بے دخل کردیے جانے کے جواب میں پیر کے روز اپنے اپنے ملکوں سے روسی سفارت کاروں کو بے دخل کردیا۔

جرمنی نے برلن میں روسی سفارت خانے کے ایک فرد کو”نا پسندیدہ شخص” قرار دیا۔

جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ”وفاقی دفتر خارجہ نے برلن میں روسی سفارت خانے کے ایک ملازم کو’ناپسندیدہ شخص‘ قرار دیا ہے۔“ بیان میں مزید کہا گیا ہے”روس نے یورپی یونین کے کئی سفارت کاروں کو بے دخل کردیا تھا جن میں ایک جرمن سفارت کار بھی شامل تھے۔ اس کا یہ فیصلہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں تھا۔“

جرمن دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے ”جرمن سفارت کار برموقع ہونے والی پیش رفت کے بار ے میں خبر دینے کی صرف اپنی قانونی طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔”

سویڈن نے روس کو مطلع کر دیا ہے کہ روسی سفارت خانے کے ایک اسٹاف کو سویڈن چھوڑ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

وزیر خارجہ این لیند نے ٹوئٹ کرکے بتایا”یہ سویڈش سفارت کار، جو صرف اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، کو بے دخل کرنے کے ناقابل قبول فیصلے کا واضح جواب ہے۔”

دریں اثنا پولینڈ نے مغربی شہر پوزنان میں واقع روسی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑ دینے کے لیے کہا ہے۔

پولینڈ کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا”وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ جوابی کارروائی کے اصول اور جرمنی اور سویڈن کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد کیا ہے۔ پوزنان میں روسی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخص قرار دیا گیا ہے۔”

ماسکو نے اپنے سفارت کاروں کی بے دخلی کے فیصلے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ”بے سر و پا‘‘قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے سرکاری نیوز چینل روسیا 1 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”پولینڈ، جرمنی اور سویڈن کا یہ فیصلہ بے سروپا اور غیر دوستانہ ہے اور ہمارے ملک کے حوالے سے مغرب کے اقدامات کے سلسلے کی کڑی ہے جسے ہم اپنے داخلی معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں۔”

روس کا کہناہے کہ اس نے جن یورپی سفارت کاروں کو بے دخل کیا تھا وہ کریملن کے سخت ناقد اورجیل میں بند الیکسی نوالنی کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوئے تھے۔ جرمنی، پولینڈ اور سویڈن ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ان ملکوں کا کہنا ہے کہ ان کے نمائندے مظاہروں میں شرکاء کے طور پر نہیں بلکہ صرف مشاہد کے طور پر موجود تھے۔

روس کے سرکاری ٹیلی ویزن پر نشر کی گئی خبروں میں بے دخل سفارت کاروں کو مجرم کے طورپر پیش کیا گیا۔ ان کے چہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے دکھا یا گیا کہ وہ مظاہروں کی نگرانی کر رہے تھے۔ ان سفارت کاروں کے نام اور ان کے عہدے بھی بتائے گئے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”روس نے یہ بالکل واضح کردیا ہے کہ وہ ان حرکتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔”

الیکسی نوالنی کی حمایت میں پورے روس میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یورپی یونین کا روس کے خلاف پابندی پر غور
الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے بعد سے حالیہ ہفتوں کے دوران روس اور یورپی یونین کے مابین تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی ہے۔

نوالنی نوویچوک زہر سے متاثر ہونے پر کئی ماہ تک جرمنی میں علاج کے بعد 17 جنوری کو ماسکو لوٹے تھے لیکن انہیں وہاں فوراً گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد پورے روس میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حکومت دس ہزار سے زائد مظاہرین کو اب تک گرفتار کر چکی ہے۔

یورپی کمیشن کے سربراہ جوزف بوریل 22 فروری کو 27 رکنی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں ماسکو کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاہم روس کے خلاف پابندی عائد کرنے کے لیے یورپی یونین کے اراکین کے مکمل اتفاق رائے کی ضرورت ہوگی۔

روس نے جمعے کے روز یورپی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا تھا جب بوریل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ بوریل نے بعد میں کہا تھا کہ انہیں سفارت کاروں کی بے دخلی کا علم سوشل میڈیا سے ہوا۔

بوریل نے ماسکو سے واپسی پر اپنے ایک بلاگ میں لکھا”اس دورے کے دوران روسی حکام نے جو پیغام دیا ہے اس سے اس امر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یورپ اور روس ایک دوسرے سے الگ ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ روس دھیرے دھیر ے خود کو یورپ سے منقطع کرتا جا رہا ہے اور جمہوری قدروں کو حقیقی خطرے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔”

Share this:
Turkey Ships
Previous Post میرکل کی ایردوآن سے گفتگو، بحیرہ روم پر پیش رفت کا خیر مقدم
Next Post امریکی صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کی پہلی بات چیت
Modi - Biden

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.