geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل کی ایردوآن سے گفتگو، بحیرہ روم پر پیش رفت کا خیر مقدم

February 9, 2021 0 1 min read
Turkey Ships
Share this:

Turkey Ships

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کے حوالے سے ترکی نے یورپی یونین کو ناراض کر دیا تھا تاہم جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ اب اس پر مذاکرات کا وقت ہے۔

جرمن حکومت کی جانب سے پیر آٹھ فروری کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی کے صدر طیب رجب ایردوآن سے بات چیت کے دوران ”مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے حالیہ مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔”

دونوں رہنماؤں کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں میرکل نے کہا کہ اب، ”وقت آگیا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت کے ذریعے پیش رفت کی جائے۔”

ترکی نے قبرص اور یونان کے ساحلوں سے متصل ان متنازعہ پانیوں میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش شروع کر دی تھی جس پر قبرص اور یونان دونوں ہی اپنا اپنا دعوی کرتے ہیں۔ ترکی بھی ان پانیوں پر اپنا دعوی کرتا ہے اور اس سے یورپی یونین کے ساتھ ترکی کے تعلقات مزید خراب ہوگئے تھے۔

مشرقی بحیرہ روم میں قبرص کے ساحل کے قریب سمندری پانیوں کے حوالے سے ترکی اور یونان کے درمیان تنازعہ کافی پرانا ہے۔ تاہم ترکی نے گزشتہ برس اگست کے مہینے میں اس علاقے میں توانائی تلاش کرنے کے مقصد سے اپنا ایک جہاز روانہ کر دیا تھا۔ یورپی یونین نے اسے اس قدم سے باز رہنے کے لیے متنبہ کیا تھا تاہم ترکی نے اس کی پرواہ نہیں کی تھی۔

گزشتہ برس دسمبر میں یورپی یونین کے ارکان نے اس حوالے سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ووٹ دیا۔ یورپی یونین کا الزام ہے کہ ترکی نے یکطرفہ طور پر اشتعال انگیز کارروائی کی اور اس کے ذریعے یونین کے خلاف بیان بازی میں بھی اضافہ ہوا۔

یورپی یونین نے ترکی پر مزید معاشی پابندیوں کی بات یہ کہہ کر چھوڑ دی تھی کہ سخت پابندیوں پر حتمی فیصلہ یونین کی آئندہ میٹنگ میں کیا جائے گا جو 25 اور 26 مارچ کے دوران ہونے والی ہے۔

یورپی یونین نے جب پابندیوں کی دھمکی دی تھی اس وقت تو ایردوآن نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اسے نظر انداز کر دیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے ان کے الفاظ میں پہلے جیسی سختی نہیں ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی ان کے اس دعوے پر مثبت انداز میں رد عمل ظاہر کیا تھا کہ وہ اس تنازعے کے حل کے لیے، ”ایک نئی شروعات کریں گے۔”

پورے یورپ میں سب سے زیادہ ترک نژاد افراد جرمنی میں بستے ہیں اور اسی لیے مختلف متنازعہ مسائل کے حوالے سے جرمنی یورپی یونین اور ترکی کے درمیان کئی بار ثالثی کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس میں سب سے اہم پناہ گزینوں سے متعلق سن 2016 کا ایک معاہدہ ہے جس کے تحت ترکی غیر قانونی تارکین وطن کو یورپ کی طرف جانے سے باز رکھتا ہے۔

Share this:
Missiles
Previous Post میزائلوں کی تیاری کے لیے ایران اور شمالی کوریا میں مبینہ تعاون
Next Post جرمنی نے بھی روسی سفارت کار کو بے دخل کر دیا
Germany Russian Diplomat Deported

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.