geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آئی جی پنجاب کی تبدیلی تو پنجاب پولیس بھی تبدیل

June 29, 2019 0 1 min read
Arif Nawaz Khan
Share this:

 Arif Nawaz Khan

تحریر : عبدالحنان

یہ بات شروع دن سے طے ہے کہ قانون یابیوروکریٹس کسی مذہبی و سیاسی جماعت کے نہیں ہوتے ہیں بلکہ ریاست کے ماتحت رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ جو بیوروکریٹ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں انہیں ہر دور میں اہم عہدوں پرفائز کیاجاتا ہے اور اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں کیونکہ ہر حکومت اپنے دور اقتدار میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ابتک جاری ہے۔ ہر دور میں ان افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جاتا رہا ہے جنہیں نتائج حاصل کرنے میں عبور حاصل ہو۔ حال ہی میں پنجاب میں انتظامی عہدوں پر اعلی سطحی پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ ان تبادلوں میں ایک نئی اور بہت بڑی تبدیلی جو نظر آئی ہے وہ پنجاب کے نئے آئی جی کیپٹن (ر) عارف نواز خان ہیں گزشتہ 2 ماہ سے اپنی ڈیوٹی کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں دوسری بار آئی جی پنجاب کے عہدے کی کمان سونپی گئی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس عہدے پر ان جیسے افراد کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ میں نئے آئی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی کو دیکھ رہا تھا کہ انہوں نے ان ایام میں پنجاب پولیس کے حوالے سے کیا کردار ادا کیا ہے اور جب انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو انہوں نے جو الفاظ میڈیا کے سامنے ادا کئے تھے وہ بالکل حقیقت پر مبنی تھے کیپٹن (ر) عارف نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس کی رحمت کے سبب ایک بار پھر مجھ پر کرم ہوا ہے اور میں دوبارہ اس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہوں۔ہمارے پاس کارکردگی دکھانے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے. انہوں نے پولیس اہلکاروں پر واضح کیا کہ میری ٹیم میں صرف وہی رہے گا جو بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

انہوں نے صاف اور شفاف الفاظ میں کہا کہ ہماری ٹیم میں صرف وہی آفیسر رہے گا جو کام کرے گا اور افسران کو محکمہ میں رہنے کے لئے کارکردگی دکھانی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کام کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے اورہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پولیس آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور آج کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے سے وہ عوام اور حکومت کو جوابدہ ہیں۔ اس تقریب حلف برداری میں ہماری توجہ ان کی باڈی لینگویج پر بھی تھی۔ آئی جی پنجاب جس اعتماد کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پنجاب پولیس کے کمانڈر کے طور پر صرف عہدے سے لطف اندوز ہونے نہیں آئے بلکہ بھرپور انداز میں نتائج حاصل کرنا ان کا اولین مقصد ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنی پہلی تعیناتی کے دوران پولیس ریفارمز کے حوالے سے جن منصوبوں پر کام کر رہے تھے یا محکمہ پولیس میں تبدیلی لانے کے لئے جو کچھ انہوں نے سوچ رکھا تھا اس پر بھرپور انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں اور انتخابات کی وجہ سے پولیس ریفارمز سے متعلق جن منصوبوں پر کام ادھورا رہ گیا تھا وہ اس بار مکمل ہوں گے۔ کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی احسن کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے لاہور سمیت تمام بڑے اضلاع کو آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پنجاب کے مختلف بڑے اضلاع کو سیف سٹی بنانے کیلیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے جس کے کیمروں کی مانیٹرنگ کے ذریعے سٹریٹ کرائم اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بے ضابطگیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ امن عامہ میں خاص مدد مل رہی ہے۔

انہوں پنجاب بھر کے آر پی اوز,سی پی اوز ڈی پی اوز سمیت ودیگر افسران کو سختی سے کرائم پر کنٹرول کرنے کے لیے آرڈر جاری کئے ہیں اور پولیس اسٹیشن میں موجودہ ٹیم کو خوش اخلاقی اور شائستگی کو اپنا شعار بنانے کا حکم دیا ہے جس سے عوام پولیس سے دور جانے کی بجائے انہیں اپنے جان ومال کا محافظ جانے گی اور محکمے کے عزت وقار میں مزید اضافہ ہوگا پولیس کی عوام سے بدتمیزی اور اخلاقیات کا خیال نہ رکھنے پر 8787 پر ہیلپ لائن کا ایک شاندار سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے پنجاب کے اندر جہاں مرضی بیٹھ کر اپنی ایف آئی آر درج کرواسکتے ہیں اگر کوئی پولیس اہلکار کسی کے ساتھ کہیں کوئی زیادتی کرتا ہے تو فوراً 8787 پر کال کرکے اس کیخلاف شکایت درج کروائی جاسکتی ہے پنجاب پولیس کے اس اقدام سے عوام کو ایف آئی آر درج کروانے میں جن مشکلات کا سامنا تھا وہ دور ہو گئی ہیں 8787 کمپلیمنٹ سنٹر نے 3 سالوں میں 150,000 شکایت درج کی ہیں اور ان کو درپیش مسائل کا سدباب کیا ہے یہی پر بس نہیں بلکہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے عام شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے پانچ رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے جب انسان تبدیلی اور نئے عزم اور بلند حوصلے کے ساتھ اگر مشکل سے مشکل راستے پر بھی چلے تو کوئی پریشانی اور مشکلات اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔

کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پورے پنجاب میں جو تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے وہ تمام پنجاب کی عوام کو محسوس ہوتی نظر آرہی ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی میں آئی پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے پولیس اسٹیشن میں دوران تفتیش یا پولیس کی حراست میں شہریوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام اور خاتمے کیلئے پنجاب کے تمام722 پولیس اسٹیشنز کی حوالات میں چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ایک مراسلے کے ذریعے جاری کیں۔ مراسلے میں آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی ذاتی نگرانی میں تمام ریجنز اور اضلاع کے تمام تھانوں میں فی الفور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کروائیں مراسلے میں مزید کہا گیا ہے 24/7 مانیٹرنگ کو بھی ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں کے متعلق اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دار افسران واہلکار خود کوسخت محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ دوبارہ آئی جی پنجاب تعیناتی سے امید قائم ہوئی ہے کہ پنجاب میں نہ صرف کرائم کنٹرول ہو گا بلکہ پولیس ویلفئرکے پراجیکٹس بھی تیزی سے آگے بڑھیں گے۔یہ بات بالکل سچ ہے کہ جب تک سپاہی کے حالات بہتر نہیں ہوں گے تب تک محکمہ پولیس کے اچھے کام بھی نظر انداز ہوتے رہیں گے کیونکہ سپاہی ہی محکمہ کا پہلا چہرہ ہوتا ہے جس سے ہم ایسے عام شہری مسجد سے لے کر ناکوں تک ہر موڑ پر ملتے ہیں۔ کیپٹن (ر) عارف نواز نے اپنے پچھلے دور میں پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا تھا جس سے کرپشن کی شکایات میں کمی واقعہ ہوئی تھی۔ اب بھی اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جلد ہی محکمہ پولیس مزید بہتر نظر آنے لگے گا۔۔ نئے آئی جی پنجاب کی خوبی یہ ہے کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کے نہ صرف حامی ہیں بلکہ اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کرتے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ عوام دوست پولیسنگ یعنی کمیونٹی پولیسنگ کے لئے وہ اب پہلے سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔
Abdul Hannan

تحریر : عبدالحنان

Share this:
Group Photo
Previous Post لاہور: شہدا پاک فوج، پولیس کی تقریب کے اختتام پر خطیب داتا دربار مفتی رمضان، سہیل چشتی اور شرکا کا گروپ فوٹو
Next Post مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
Rana Mashood

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.