geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: ایلن مسک کے ایک ٹوئٹ پر سیاسی رہنما اتنے بیتاب کیوں؟

January 18, 2022 0 1 min read
Elon Musk
Share this:

Elon Musk

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صنعت کار ایلن مسک کے ایک ٹوئٹ کے بعد بھارت کی کئی ریاستوں کے وزراء انہیں لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وزراء اپنی ریاستوں میں ٹیسلا فیکٹری لگانے کے لیے ٹوئٹ کرکے اپنی اپنی پرکشش تجاویز مسک کو بھیج رہے ہیں۔

بھارتی وزراء کی جانب سے اپنی اپنی پرکشش تجاویز سے ایلن مسک کو لبھانے کا یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ارب پتی امریکی صنعت کار نے ایک مختصر ٹوئٹ کرکے بتایا کہ حکومتی ”چیلنجز‘‘ بھارت میں ان کی الیکٹرک کار ٹیسلا کے کارخانہ کے قیام کی راہ میں حائل ہے۔

ایلن مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد بھارت کی کئی ریاستوں کے وزراء نے ٹوئٹر پر ہی مسک کو اپنی اپنی ریاستوں کی خوبیاں گنوانی شروع کر دیں۔

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے وزیر صنعت اور کامرس کے ٹی راما راؤ نے مسک کو ایک ٹوئٹ کرکے بتایا، ”میں بھارتی صوبے تلنگانہ کا وزیر صنعت و تجارت ہوں۔ ہماری ریاست بزنس کے لحاظ سے سب سے بہترین جگہ ہے اور ہم پائیداری کے حوالے سے پہل میں بھی سب سے آگے ہیں۔‘‘

کے ٹی راما راؤ کی طرف سے جمعے کے روز کیے گئے اس ٹوئٹ کے بعد سے اب تک کم از کم تین دیگر ریاستوں کے وزراء نے اسی طرح کے ٹوئٹ کرکے امریکی ارب پتی صنعت کار کو لبھانے کی کوشش کی ہے۔

مغربی بنگال کے اقلیتی امور کے وزیر غلام ربانی نے مسک کو بتایا کہ ان کی ریاست سب سے بہترین انفرااسٹرکچر اور ‘ویژن‘ کے لیے معروف ہے۔

بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیر ترقیات نے اپنی ریاست کی ”ترقی پسندی‘‘ کی خوبیوں کا تذکرہ کیا۔

ادھر پنجاب میں ریاستی رکن اسمبلی، کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایلن مسک کو ماحولیات سے ہم آہنگ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے ریاستی حکومت کے عزائم اور اقدامات کے بارے میں بتایا۔

ایلن مسک نے تاہم فی الحال بھارتی رہنماؤں کے کسی بھی ٹوئٹ کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

کیا تھا معاملہ؟
ٹیسلا دنیا کے سب سے بڑے بازار بھارت میں اپنی کاریں فروخت کرنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن امپورٹ ڈیوٹی کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے ایلن مسک کی کوششیں ابھی بارآور نہیں ہوسکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایک شخص نے اپنے ٹوئٹ میں ایلن مسک سے پوچھا تھا، ”ٹیسلا بھارت میں اپنی کار کب لائے گی۔ کیا آپ اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ دے سکیں گے؟ ٹیسلا کاریں بہت اچھی ہیں اور انہیں دنیا کے کونے کونے تک پہنچنا چاہیے۔‘‘

مسک نے ٹوئٹ کرکے اس کے جواب میں کہا کہ ان کی کمپنی ”حکومت کے ساتھ بہت سارے چیلنجز پر کام کررہی ہے۔‘‘

اس سے قبل گزشتہ جولائی میں بھی ایلن مسک نے ایک ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ ٹیسلا بھارت میں آنا چاہتی ہے۔ لیکن بھارت میں امپورٹ ڈیوٹی دیگر کسی بڑے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی کمپنی محصولات میں فوری رعایت چاہتی ہے۔

مودی کا اعلان
بھارت نے غیر ملکی کار تیار کرنے والی کمپنیوں کو لبھانے کے لیے کئی نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کئی ملکوں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع بھی ہوگئی ہے۔

مودی کا کہنا تھا، ”بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ سب سے اچھا وقت ہے کیونکہ ہم گلوبل سپلائی چین کے ایک بھروسے مند شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔‘‘

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ وہ پہلے کاریں بھارت میں درآمد کرکے بازار کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ بھارت میں 40 ہزار امریکی ڈالر تک کی قیمت والی الیکٹرک کاروں پر 100فیصد امپورٹ ڈیوٹی ادا کرنا پڑتا ہے۔ ٹیسلا کو خدشہ ہے کہ اتنی زیادہ امپورٹ ڈیوٹی کے بعد کار کی قیمت کافی زیادہ ہوجائے گی اور بھارت میں ان کے بزنس پر اثر پڑے گا۔

ڈیجیٹل کنسلٹینسی ‘ٹیک آرک‘ کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں سال 2020-21 میں فروخت ہونے والی تمام طرح کی گاڑیوں میں الیکٹرک کاروں کی تعداد صرف 1.3فیصد تھی۔ حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کاربن گیس سے پاک کرنے کے حصے کے طور پر سن 2030 تک 30 فیصد پرائیوٹ الیکٹرک کاروں کا ہدف رکھا ہے۔

Share this:
Marriage Dowry
Previous Post طرز زندگی
Next Post لانگ مارچ سے حکومت گرا کر دکھاؤں گا: بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.