geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کے جارج فلوئڈ، پولیس تحویل میں ہلاکتوں پر احتجاج

June 29, 2020 0 1 min read
India Coronavirus Lockdown
Share this:

India Coronavirus Lockdown

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ایک باپ اور بیٹے کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد بھارت بھر میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ بہت سے لوگ ان ہلاکتوں کو امریکی جارج فلوئڈ سے تشبہہ دے رہے ہیں۔

امریکی میں سیاہ فام جارج فلوئڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے نے پولیس تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے سنگین مسئلے پر دوبارہ روشنی ڈالی ہے۔ اٹھاون سالہ جے جیا راج اور ان کے اکتیس سالہ بیٹے بینکس ایمانویل کو انیس جون کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنی دکان مقررہ وقت کے بعد بھی کھلی رکھی۔

تامل ناڈو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دکانیں مخصوص اوقات میں ہی کھولنے کی اجازت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں چند روز بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں پولیس نے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے جنسی اعضاء سے بھی خون بہہ رہا تھا۔

ریاستی وزیراعلی ایڈاپاڈی کے پلنی سوامی کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد چھوٹے سے علاقے ستھن کولم میں گزشتہ ہفتے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جبکہ بدھ کے روز پورے تامل ناڈو میں دکانداروں نے ہڑتال کی تھی۔

بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے، ”یہ حیران، غمگین اور غصے میں ڈال دینے والا واقعہ ہے۔ مجرموں کو ہر حال میں سزا ملنی چاہیے۔‘‘ بھارتی اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا نے لکھا ہے، ”جارج فلوئڈ کی طرح ہمیں ان کے لیے بھی انصاف مانگنا چاہیے۔‘‘

سوشل ایکٹیوسٹ، وکیل اور سیاستدان جگنیش میوانی نے کہا ہے، ”یہ بہت سوں کے لیے بھارت کے جارج فلوئڈ ہیں۔ لیکن کیا بھارتی بھی ہزاروں امریکیوں کی طرح سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکلیں گے؟‘‘

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ، ”یہ افسوس ناک ہے کہ آپ کے محافظ ہی ظالموں میں بدل جائیں۔‘‘

انسانی حقوق کے گروپ ماضی میں بھی بھارتی پولیس پر تشدد اور ہلاکتوں کے الزامات عائد کرتے آئے ہیں۔نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار سترہ اور اٹھارہ کے درمیان تین ہزار سے زائد افراد پولیس تحویل کے دوران ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ایسے کیسز میں شاز و نادر ہی کبھی ملزمان کو سزائیں ملتی ہیں۔

Share this:
America Attack
Previous Post امریکہ: مسلح حملہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
Next Post جنہوں نے تشدد کروایا، انکوائری بھی وہی دیکھ رہے ہیں
Journalist Matteen Achakzai

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.