geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

باقی ادارے خود کو طاقتور بنا سکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں۔ بلاول بھٹو

February 3, 2019February 3, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم اور جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے، اس کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو تیار ہیں۔

کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے بلالو بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادی اظہار کے لیے جدو جہد کرنی ہے، اس کے لیے پارلیمانی اور عدالتی فورم کو استعمال کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ باقی ادارے اپنے آپ کو طاقتور بناسکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں؟ ملک کے مستقبل کا فیصلہ صرف منتخب لوگوں کے پاس ہونا چاہیے، کسی اور کے پاس نہیں۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس 200 قابل لوگ موجود ہیں، کس ملک میں 3 بجٹ ایک سال میں آتے ہیں؟ آپ اتنے بزدل ہیں کہ شہبازشریف کی تقریر برداشت نہیں کرسکتے، ملک کیسے چلا سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ‘آنٹی علیمہ کے لیے بجٹ میں سہولت فراہم کی گئی، گالی کی بجائے پارلیمانی فورم استعمال کریں، آپ پہلے انسان بنیں پھرسیاست دان اورحکمران بنیں’۔

بلاول نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کواپنی سوچ میں تبدیلی لانی ہوگی۔

بلاول بھٹو کا اپنی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ‘اسٹریٹجک ملاقاتیں تو ہورہی ہیں، شادی کیلئے درست وقت کا تعین کررہے ہیں’۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ‘الیکشن سے پہلے یا الیکشن کے بعد یا الیکشن مہم کے دوران شادی پرغور ہورہا ہے، غور کررہے ہیں کہ ایک شادی کروں یا چاروں صوبوں سے ایک ایک بیوی ہونی چاہیے’۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ‘غور کررہے ہیں کہ اس شادی کے کیا انتخابی اثرات مرتب ہوں گے، رپورٹ مکمل ہوجائے گی تو آپ کے سامنے پیش کروں گا’۔

صحافیوں کی موجودہ حالت زار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے، ہم نے مل کر جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنی ہے، آزادی صحافت کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دے سکتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ صحافیوں کو قانونی تحفظ اورسہولیات کے لیے قومی اورصوبائی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے، پریس کلب کے عہدیدار، صوبائی وزیرقانون، محکمہ اطلاعات مل کرآزادی صحافت کے تحفظ کے لیے مسودہ قانون تیارکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اظہار رائے کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے، میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، قدم بڑھائیں مجھے اپنے ساتھ پائیں گے، اظہار آزادی کے لیے ہمیں پارلیمانی اورعدالتی فورم کواستعمال کرنا پڑے گا۔

Share this:
Javad Zarif
Previous Post امریکہ کے ساتھ طے پانے والا کوئی بھی معاہدہ ہمارے لیے وقعت نہیں رکھتا، ایران
Next Post بیمار پولستانی گائیوں کا گوشت، کئی یورپی ممالک میں تشویش
Meat

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.