geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیمار پولستانی گائیوں کا گوشت، کئی یورپی ممالک میں تشویش

February 3, 2019 0 1 min read
Meat
Share this:

Meat

وارسا (جیوڈیسک) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے حکام نے شبے کی بنیاد پر گائے کے گوشت کو ضائع کرنے والے ملکوں کو یقین دلایا ہے کہ فراہم شدہ گوشت قطعی طور پر مضرِ صحت نہیں تھا۔ اس دوران پولینڈ کے چیف معالجِ حیوانات (veterinarian) پال نیمچوک نے تصدیق کی ہے کہ پولینڈ سے تقریباً 2.7 ٹن مشتبہ گوشت برآمد کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے مطابق بیمار گائیوں کے گوشت کی دستیابی تیرہ مختلف یورپی ملکوں ميں پائی گئی ہے۔ اس گوشت کو مختلف ممالک کے متعلقہ محکمے اپنے قبضے میں لے کر تلف کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن تیرہ ملکوں کو یہ گوشت سپلائی کیا گیا ہے، اُن میں چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، ہنگری، لٹویا، لتھوینیا، سلوواکیہ اور اسپین بھی شامل ہیں۔

یورپی یونین کے صدر دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس گوشت کی ترسیل کا باقاعدہ جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم اگلے ایام کے دوران پولینڈ روانہ کی جائے گی۔ یہ ٹیم پولینڈ کے مختلف سلاٹر ہاؤسز پہنچ کر گائیوں کے ساتھ ساتھ گوشت کے تازہ اور صحت مند ہونے کا جائزہ لے گی۔ یورپی کمیشن کی خاتون ترجمان کے مطابق گوشت کا جائزہ موقع پر ہی لیا جائے گا۔

فرانسیسی حکام نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام نے غیرصحت مند گوشت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد مختلف قصائی خانوں سے سات سو پچانوے کلوگرام گوشت ضبط کر لیا ہے۔ اس ضبطگی کے بعد ان قصائی خانوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ضبط کیا گیا گوشت پولینڈ سے امپورٹ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پانچ سو کلو گرام گوشت تلف کیا جا چکا ہے۔

فرانسیسی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولینڈ سے امپورٹ کیے گئے گوشت میں سے ایک سو پچاس کلو گرام صارفین خرید چکے ہیں۔ یہ گشت مختلف بازاروں میں قائم گوشت کی دوکانوں سے خریدا گیا۔ فرانس سمیت دوسرے ملکوں کی وزارتِ زراعت نے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے ذریعے عوام کو مبینہ طور پر بیمار گائیوں کے گوشت کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

دوسری جانب مختلف یورپی ممالک میں اس مشکوک گوشت کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post باقی ادارے خود کو طاقتور بنا سکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں۔ بلاول بھٹو
Next Post چین کے ساتھ مسابقت اب نظریات کا ٹکراؤ ہے، امریکی خفیہ ادارے
USA-China-Handelskrieg

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.