geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام آباد کو شکست دیکر پشاور مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچ گیا

March 16, 2019March 16, 2019 0 1 min read
Pakistan Super League
Share this:

Pakistan Super League

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری بار فائنل میں جگہ بنالی۔

215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں نے دھواں دھاڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

کامران اکمل 74 اور امام الحق 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے — فوٹو: پی ایس ایل
زلمی کی پہلی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 58 رنز بنا کر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کامران اکمل بھی 74 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کا شکار بنے۔

پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز رونکی اور ڈیلپورٹ نے کیا تاہم یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری اور رونکی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہیلز بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد تیسری وکٹ پر ڈیلپورٹ اور والٹن نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن 86 کے مجموعی اسکور پر ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے والٹن 48، فہیم اشرف 31 اور ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کے حسن علی اور جورڈن نے 3، 3 جب کہ ملز، وہاب ریاض اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

زلمی ایلیمنیٹر میں جیت کے بعد مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

Share this:
Electricity
Previous Post بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز
Next Post علی ظفر کی میشا کیخلاف ہتک عزت کیس کے جلد فیصلے کی اپیل
Ali Zafar - Misha

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.