geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلامی معاشرے میں قباحتوں کی گنجائش نہیں

February 12, 2019 1 1 min read
Valentine Day
Share this:

Valentine Day

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ چند برسوں سے ہمارے معاشرے میں عجیب دستور چل نکلا ہے کہ ہم پس منظر سے آگاہی حاصل کئے بغیر اغیار کی فرسودہ تہذیب کے دلدادہ بنتے چلے جارہے ہیں۔ ان ہی فرسودہ رسم و رواج میں سے ایک 14 فروری کے دن منایا جانے والا ویلنٹائن ڈے ہے جسے عرف عام میں یوم محبت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس دن نوجوان شادی شدہ و غیر شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کو پھول اور دیگر تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اس کے علاوہ لوگ بہن، بھائیوں، ماں، باپ، رشتے داروں اور دوستوں کو پھول دے کر بھی اس دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے کیا ہے اور اس کی ابتداء کس طرح ہوئی، اس کے متعلق مستند حوالہ جات تو موجود نہیں البتہ بہت سی غیر مستند خیالی داستانیں عام پائی جاتی ہیں۔ بلاشبہ محبت ایک ایسا لفظ ہے جو معاشرے میں بیشتر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے، اسی طرح معاشرے میں ہر فرد اس کا متلاشی بھی نظر آتا ہے، اگرچہ ہر متلاشی کی سوچ اور محبت کے پیمانے جدا جدا ہوتے ہیں۔ اور جب ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ بات چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوتی ہے کہ اسلام محبت اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام یہ چاہتا ہے کہ تمام لوگ محبت، پیار اور اخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر کسی دن کو مخصوص کرکے، اور اس کے بدتہذیب طریقہ کار سے معاشرے میں محبت کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ یہاں قابل غور بات ہے کہ کیا کبھی کسی عیسائی نے عید الفطر ادا کی،یا کسی ہندو نے عید الاضحی پر قربانی دی،کیا کسی ایک یہودی نے ماہ رمضان میں روزہ رکھے ؟ یقینا آپ نے ایسا کبھی نہ دیکھا اور نہ سنا اور یہ حقیقت ہے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا، تو پھر ہم اغیار کی یہ فرسودہ اور بے ہودہ رسم بحیثیت مسلمان کیوں منا تے ہیں۔

ہر مذہب اپنے اندر کچھ تہوار رکھتا ہے جبکہ دین اسلام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کو دو تہوار دیئے ہیں ۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ سے مروی ہے کہ دورجاہلیت میں مدینہ کے لوگ سال میں دو تہوار منایا کرتے تھے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ تشریف لائے توصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان دونوں تہواروں کے بدلہ میں دو اور تہوار عطاکردیئے ہیں جو ان سے بہتر ہیں اور وہ ہیں، عیدالفطر اور عیدالاضحی” (صحیح سنن نسائی)۔

غیر مسلموں کے رسم و رواج اور تہواروں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر دورس نگاہ رکھنے والے تھے اس کا اندازہ اس واقعہ سے بخوبی لگایاجا سکتا ہے کہ ایک مرتبہ آپ کے پاس ایک صحابی آیا اور کہنے لگا کہ میں نے ”بوانہ” نامی مقام پر اونٹ ذبح کرنے کی منت مانی ہے،کیا میں اسے پورا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا” کیا دورِ جاہلیت میں وہاں کسی بت کی پوجا تو نہیں ہوا کرتی تھی؟” اس نے کہا نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ” کیا وہاں مشرکین کے تہواروں ،میلوں میں سے کوئی تہوار تو منعقد نہیں ہوا کرتا تھا؟” اس نے کہا، نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”پھر اپنی نذر پوری کرو کیونکہ جس نذر میں اللہ کی نافرمانی کا عنصر پایا جائے اسے پورا کرنا جائز نہیں” (ابوداؤد)۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ثقافت حالات کے مطابق نموپزیر ہوتی ہے جبکہ مذہب کے احکامات اٹل ہوتے،ان میں اگر تغیروتبدل کر دیا جائے تو ان کی اصل شکل برقرار نہیں رہتی۔

اگرچہ مذاہب میں بھی کچھ نرمی ہوتی ہے، مگر اتنی نہیں کہ اس کے بنیادی احکامات کو ہی توڑ مروڑ دیا جائے۔ بلاشبہ مذہب اور ثقافت اپنے اصل کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں،اور ان میں کشمکش چلتی رہتی جیسا کہ ویلنٹائن ہی کی مثال لے لیں تو خود عیسائی مذہب اس کے خلاف ہے۔لہٰذا ثابت ہوا کہ ہر لچر پن کو ثقافت کا لبادہ اوڑھا کر حلال نہیں کیا جا سکتا۔ فحاشی ہر مذہب میں ایک قبیح فعل ہے، دین اسلام تو ہے ہی پاکیزہ اور صالح لوگوں کا دین۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ”یقینا ً جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش (و بے حیائی) پھیلے وہ دنیا اورآخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں۔” جبکہ ویلنٹائن ڈے تو ہے ہی کھلی بے حیائی اور فحاشی، لہٰذا اسے کسی صورت بھی ایک صالح معاشرہ اختیار نہیں کر سکتا۔

دین اسلام مین غیر مسلموں کی مشابہت اور ان کے طورطریقوں سے بچنے کا درس دیا گیا ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ ”جس نے غیرمسلموں کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے” (ابوداؤد)۔ ویلنٹائن ڈے فحاشی کا دوسرا نام ہے، اسلام نہ صرف برائی کا سد باب کرتا ہے بلکہ برائی کی طرف جانے والے ہر راستے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔مغربی معاشرے کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں بن بیاہی مائیں اور بغیر باپ کے بچے فروغ پا رہے ہیں۔ یہ حکومتی اداروں، معاشرتی طبقات ، اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کا فرض ہے کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں پڑھنے والی نئی نسل کی اخلاقی تربیت کریں۔ انہیں حیا باختہ تہواروں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا جائے کہ اغیار کی ننگی تہذیب ہمارے مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار کا صاف ستھرا چہرہ مسخ کرنا چاہتی ہے۔

حکومت، میڈیا، سماجی اور تعلیمی اداروں کے منتظمین و اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کریں۔ انہیں ان بے ہودہ تہواروں سے لا تعلق رہنے کی تلقین کریں اور ان دنوں ان کی خصوصی نگرانی بھی کریں ،کہ کہیں وہ شیطان کے جال میں پھنس کر کوئی غلط قدم نہ اٹھا بیٹھیں۔ گزشتہ برس پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی پروگرام سمیت ایسی تمام خبروں کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جس سے یہ دن منانے والوں کی حوصلہ افزائی ہو، تاکہ یہ قباحت نوجوانوں نسل میں بے راہ روی کا باعث نہ بنے۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ٹیلی ویژن چینلز اور ریڈیو اسٹیشن کو خصوصی پروگرام اور اس سے متعلق خبروں کے نشر کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے پروگراموں میں ویلنٹائن ڈے کے ذکر سے گریز کریں کیوں کہ اس طرح کے پروگرام مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب ترغیب دینے کا باعث بنتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ فرسودہ و بیہودہ رسم و رواج کو ترک کرکے اپنی زندگی اسلام کے روشن احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں، جوکہ باحیاء اور سکون و راحت سے بھرپور ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Imran Khan - Raheel Sharif Meeting
Previous Post وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات
Next Post مغربی کلچر
Valentine Day

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.