geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مغربی کلچر

February 12, 2019 0 1 min read
Valentine Day
Share this:

Valentine Day

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلہ ہل

پیارا وطن عزیز ”اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے بنانے کا مقصد صرف ایک ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ صرف اور صرف دین اسلام کے مطابق اپنے شب گزارنے کا تھا لیکن المیہ یہ ہے کہ ملک پاکستان کے بنانے کی خاطر اپنے بڑوں کی قربانیوں کے مقصد کو بھلا دیاگیا اور ایسا بھولے کہ اب جیسے صرف کتابوں کی حد تک اسلامی پاکستان کا نام رہ گیا ہے۔ تو خیر جہاں بہت سے اسلام مخالف کاموں کو ہمارے پاکستان اور پورے مسلم معاشروں میں رواج دیا جارہا ہے۔ ویسے تو پاکستان کو موجودہ حکومت ” ریاست مدینہ” سے جوڑ رہی ہے لیکن مدینہ جیسی ریاست اس وقت ہو گی جب مدینے والی سرکار دونوں جہانوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونہ سمجھتے ہوئے اسے پورے معاشرے میں نافذ نہ کر دیا جائے، بے حیائی اور اسلام مخالف کاموں پر پابندی نہ لگا دی جائے اور اسی طرح خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی جائے۔

جب سے مغربی تہذیب وکلچرنے مشرق کی جانب رُخ کیا ہے تب سے بے ہودگی وبے حیائی، فحاشی وغیرہ کاسیلاب امڈآیا ہے، وہ مغربی معاشرہ جہاںخاندانی نظام تباہ ہوچکاہے ، مقدس رشتوںکی قدروقیمت، پرواہ اور اہمیت نہیںرہی، مغرب کی مصنوعی روشنی کی چکا چوند سے خیرہ چشم ہمارے عوام وخواص اخلاق وکردار سے تہی داماںاقوام مغرب کی تھوک چاٹنابھی اپنے لیے قابل فخر سمجھنے لگ گئے ہیں، حالانکہ عالم کفر کی یہ ایک بہت بڑی سازش ہے کہ مسلم معاشرے میں مسلم و غیر مسلم کی تمیزاور اسلامی شعائر کو ختم کر دیا جائے اوراس کے مقابلے میںاہل مغرب کی تہذیب وکلچر کو مسلم معاشرے میں عام کردیاجائے۔مغربی رسم و کلچر میں سے ایک رسم ”ویلنٹائن ڈے” کی ہے ۔جو کہ ہر سال 14فروری کا دن آتے ہی” ویلنٹائن ڈے” کے نام سے اور اسے عالمی یوم محبت کا نام دے کر الیکٹرونک میڈیااوراخبارات پہ خصوصی تشہیر اور پروگرام ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔جس کے سبب ہماری بھولی بھالی نسل نو مقصد حیات سے بے پرواہ ہو کر لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے ہوئے بے ہودگی، بے حیائی کے وہ کھیل کھیلتے ہیں کہ جس سے شیطان بھی شرماجائے۔پہلے پہل یہ بدترین وباء ایک خاص طبقے تک محدود تھی لیکن اب آہستہ آہستہ خاص وعام کی تمیز ختم ہو گئی ، ہر طبقے کا فرد اس کی زد میںآرہا ہے اور اب بات اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ہمارے بعض تعلیمی اداروںمیں اس بے حیائی کے کام کی باقاعدہ تعلیم بھی دی جانے لگی ہے۔

المیہ یہ ہے کہ ہمارے بعض تعلیمی ادارے اور ان میںتعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات مغربی تہذیب کی دلدل میںایسے گھر چکے ہیںکہ ان سے سوچنے سمجھنے کاشعور بھی ختم ہوتا نظر آرہاہے اوریورپ کی تقلید میںہر وہ کام کرنے میںخوشی محسوس کرتے ہیںجس میںبے حیائی وبے شرمی کاعنصرہوتا ہے اور پھر ان کی نقالی کرتے ہوئے نہ کوئی پریشانی ہوتی ہے اور نہ ہی ندامت ۔اب افسوس اس بات کاہوتا ہے کہ ہماری نسل نو اپنی تہذیب سے بیگانہ ہوتی جارہی ہے اور غیروںکی تہذیب کو اپناتے ہوئے اسے اپنا شعائر سمجھنے لگی ہے،حالانکہ یہ اصول اظہر من الشمس ہے کہ کسی بھی قوم کااپنی تہذیب و تمدن کو ترک کر دینااور اس کے برعکس اغیار کی تہذیب وتمدن کو اپنالیناترقی نہیںکہلاتابلکہ تنزلی کی علامت ہوتی ہے۔اس طرف کوئی دھیان نہیںدیتاکہ یہ دن مناناغلط ہے اور معاشرے میںبے حیائی اوربے ہودگی پھیلاناہے۔کون نہیںجانتا کہ” ویلنٹائن ڈے” پر نکاح کے بندھن سے قطع نظر ایک آزاداوررومانوی قسم کی محبت کااظہارکیا جاتاہے جس میںلڑکے لڑکیوںکا آزادنہ ملاپ،ایک دوسرے کوتحائف اور کارڈزکاتبادلہ ہوتاہے،یعنی غیر اخلاقی حرکات ہوتی ہیںتو پھر بعد میںنتیجہ زنااوربداخلاقی کی صورت میںنکلتاہے جس سے اس بات کاعلی الاعلان اظہار ہوتاہے کہ ہمیںمرداور عورت کے درمیان آزادانہ تعلق پر کوئی اعتراض نہیںہے،گویاکہ اہل مغرب کی طرح ہمیںاپنی بیٹیوںسے عفت مطلوب نہیںاور اپنے نوجوانوںسے پاک دامنی درکار نہیں ہے۔

اب دیکھیں ہندوئوںنے ”ویلنٹائن ڈے” کا تہوار ہندوستان میں منانے کو اپنی ثقافت پر حملہ قراردیاہے، توذراسوچیں!ایک غیر مسلم دوسرے غیرمسلم کے تہوار کو اپنی ثقافت کے لیے خطرہ قرار دے رہاہے اورمسلم معاشروں میں بعض ایسے افراد ہیںکہ والہانہ اندازمیںغیر مذہب کے تہوار کاخیر مقدم کررہے ہیں۔ مذہب کوتو چلیںچھوڑیںاگر ذاتی حوالے سے دیکھیں
تو بھی ایک سنجیدہ شہری کے لیے یہ سوائے بے ہودگی کے کچھ نہیں۔ کیا کوئی غیرت منداس بات کو برداشت کرے گا کہ کسی غیرمرد کاپیغام الفت ،اس کی بیوی،بیٹی،بہن کے لیے آئے اور کسی غیر سے تحائف کاتبادلہ ہو اورمیل ملاپ ہو؟۔حقیقت بات ہے کہ یہ” ویلنٹائن ڈے” اور اس جیسے بہت سارے غیر اسلامی تہواروں کے ذریعے ہماری اسلامی روایات کو تباہ اورہماری معاشرتی اقدار کو برباد کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

اہل مغرب اور غیر مذاہب کے تہوار منانے کے یہ کون سے طریقے ہیںاور ان کی سر پرستی کیا معنی رکھتی ہے!سینٹ ویلنٹائن ڈے کی بے معنی اور غیراخلاقی محبت کاپرچارکرنے والے اپنی تہذیب پر بدنما داغ ہیں،پاکیزہ جذبوںسے ناآشنااور گمراہیوںکے اندھیرے میںٹامک ٹوئیاںماررہے ہیں۔مسلمانوں میں بسنت اوراس جیسے دیگر ہندوانہ تہوار کے بعد عیسائی قوم کے پادری ”ویلنٹائن ڈے” کے مکروفریب پر مبنی داستان کو ہمارے درمیان رائج کرنا چاہتے ہیں۔ قوم ایسے بے ہود ہ قسم کے تہوارمنا کر آخر کن لوگوںکے عزائم کی تکمیل کر رہے ہیں۔ باعث افسوس کہ رسول ہاشمی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو چھوڑ کر غیروں کے رسوم و رواج کوفروغ دیا جا رہا ہے کہ اب مسلمان بھی اس بے حیا،بے شرم اور دوسروںکی بیٹیوںکی عزت پر ڈاکہ ڈالنے والے عیسائی پادری کی روایات کو زندہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلہ ہل

Share this:
Valentine Day
Previous Post اسلامی معاشرے میں قباحتوں کی گنجائش نہیں
Next Post پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
PSL

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.