geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کا پاکستان کو 506 رنز کا ہدف

March 15, 2022 0 1 min read
Karachi Test
Share this:

Karachi Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔

چوتھا روز

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے روز مہمان ٹیم نے 81 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن 16 رنز کے اضافے کے بعد مارنوس لیبوشین کے آؤٹ ہونے پر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی گئی۔

مارنوس 44رنز بنا کر شاھین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی تاہم قومی ٹیم 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرا روز

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اسکے بعد ٹیم کی لائن لگ گئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم صفر، محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 اور حسن علی صفر، کپتان بابراعظم 36 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کے بجائے دوسری اننگز کا کھیل جاری رکھا اور تیسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے۔ آسٹریلوی ٹیم کی مجموعی برتری 489 رنز کی ہوگئی ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 35 اور مارس لبوشین 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک رنز میں بغیر کسی اضافہ کے شاھین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے مزید 51رنز کا اضافہ کرکے بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی۔

دوسرا روز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آج دوسرے روز کا کھیل کھیلا گیا، آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا اور دن کے اختتام تک اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 160 رنز کر بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستانی گیند باز آج پانچ وکٹیں حاصل کرسکے۔

کھیل ختم ہونے پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے موجود تھے جو کل سے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کریں۔

پہلا روز

کراچی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اب ہمارا کام اچھی بیٹنگ کرنا ہے، مچل سوئپسن کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ بعد میں اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی، ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔

آسٹریلیا

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔

Share this:
Petroleum Products
Previous Post پٹرولیم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی
Next Post شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری
Nadia Khan and Sharmila Farooqi

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.