geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر میں بھارتی کرفیو کے دو سال مکمل

August 8, 2021 1 1 min read
Kashmir Indian Curfew
Share this:

Kashmir Indian Curfew

تحریر : ڈاکٹر سیدہ ملیحہ بیگم

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کو بھارتی فوج کی جانب سے ناجائز بنیادوں پر لگایا جانے والے لاک ڈﺅن کو آج دو سال ہوچکے۔ اگرچہ کہ ان دو سال سے پہلے 70سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شدید ظلم و زیادتی جاری تھی۔ اس کے بعد عوام کو اپنے گھروں میں محصور کر کے ان کو بنیادی اشیا کھانا پینا اور علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم کر کے اپنے ظلم و جارحیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔

ان دو سالوں میں ہندوستان کے غیر انسانی اقدام پہ پاکستان کی جانب سے ہر پلیٹ فارم پر مذمت کی جاتی رہی۔ اس کے خلاف اقوامِ متحدہ میں بھی آواز اٹھائی گئی لیکن تمام عالمی انسانی حقوق کے علمبردار حوقوقِ انسانی کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی پر خاموش رہے۔

نتیجتاً آج 371 دن گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر وادی لاک ڈاﺅن بنا ہوا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر فوجی محاصرے میں رہا ہے اور کشمیری عوام کی بنیادی آزادیوں پر بہت سی پابندیاں عائد ہیں۔انہیں انٹرنیٹ سے محروم رکھنے کے علاوہ محاصرے، سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں سمیت ظلم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔قتل، تشدد، اغوا، غیر قانونی قتل، غیر قانونی حراست، عصمت دری/ چھیڑ چھاڑ، بڑے پیمانے پر بلیک آﺅٹ، بچوں سمیت شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا، مسلم اکثریتی آبادی پر ظلم و ستم اور آبادیاتی تبدیلی جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے ہندوستان کا ترجیحی لائحہ عمل رہا ہے۔

یہ یکطرفہ عمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کی خلاف ورزی تھی جو کشمیر کے عوام کو ان کے حق خود ارادیت کی ضمانت دیتی ہیں اور متنازعے علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام رائے شماری کے انعقاد کی سفارش کرتی ہیں۔ یہ علاقہ بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول سے منقسم ہے۔
خبروں کے مطابق صرف اسی سال کے دوران بھارتی قابض افواج نے 85 بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر ہلاک کیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ 537 کشمیریوں کو من مانی طور پر گرفتار کرکے حراست میں لیا اور کشمیری عوام کے 31 مکانات تباہ کر دیے۔

اپنی پاکستان دشمنی کا سبوت دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے ایک خطرناک چال بھی شروع کی ہے جس کا مقصد ریاست میں آبادیاتی تبدیلی لانا ہے۔ان اقدامات کا مقصد ریاست کی مسلم اکثریت کو زبردستی حاشیہ پر ڈالنا اور کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے انکار کرنا ہے۔اس مقصد کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے ”ہندوستان کے شہریوں“ کو جموں و کشمیر میں غیر زرعی زمین خریدنے کی اجازت دے دی ہے، بھارت کے ہندوو ¿ں کو کشمیری زمینوں پر آباد ہونے کے لیے مراعات کی پیشکش کی ہے اور اردو زبان کو ہندی سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ ان اقدامات کو کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس صورتحال پر اظہار تشویش ہی سامنے آیا ہے لیکن ہر مرتبہ اعتراض کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا جاتا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ یو این ایس سی کی متعدد قراردادیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اگست کا بیان اور یو این ایس سی اجلاس وں نے بھارت کو یاد دلایا کہ یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی حدود میں آزاد کشمیر میں جمہوری رواہات کے مطابق پر امن الیکشن ہنے کے بعد نئے وزیرِ اعظم کا اعلان یوا۔ پاکستان سپر لیگ کی طرح کشمیر سپر لیگ منعقد ہوئی ایک لیکن یہاں بھی ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی میں پیچھے نہ رہا۔ کشمیر سپرلیگ میں شامل ہونے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کشمیر لیگ آنے اور کھیل کا حصہ بننے سے برابر روک رہا ہے کیوں کہ اس سے پاکستان کا ایک بہت اچھا امیج پوری دنیا میں جا رہا ہے کہ ایک طرف پاکستان کا کشمیر ہے جس میں اس قدر امن و امان کی صورتحال ہے کہ وہان عالمی کھیل کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب انڈیا کا مقبوضہ کشمیر ہے جو گزشتہ دو سال سے ناحق کرفیو اور کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا شکار ہے۔

کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ان سے وعدہ کردہ حق خودارادیت حاصل کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

دریں اثنا، کشمیر کا المیہ مسلسل ہمارے سامنے ہے، عالمی ضمیر ابھی تک معصوم شہریوں پر اس کے خوفناک اثرات کا احساس کرنے سے بہت دور ہے۔کیا دنیا کبھی ان کی مدد کے لئے آئے گی؟ صرف وقت ہی بتائے گا۔فی الحال، یہ ضروری ہے کہ اس المناک حقیقت کو بیان کیا جائے اور بار بار بیان کیا جائے۔

تحریر : ڈاکٹر سیدہ ملیحہ بیگم

Share this:
Imran Khan
Previous Post اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم
Next Post کورونا ہی کورونا
Coronavirus

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.