geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز

June 17, 2019June 17, 2019 1 1 min read
Polio Campaign
Share this:

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) بنوں ڈویژن سے سامنے آنے والے پولیو کیسسز اور صوبے میں پولیو وائرس کی مسلسل گردش کے پیش نظر ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے کچھ حصوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، شمالی اور ضلع جنوبی وزیرستان کے ساتھ ساتھ ضلع شانگلہ، بونیر اور تورغر میں بھی محکمہ صحت کے افسران، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں کی سربراہی میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

گھر گھر مہم کے دوران 11 لاکھ 4 ہزار 23 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز پر مشتمل 4710 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جس میں 3 ہزار 27 موبائل 260 فکسڈ ٹیمیں، 235 ٹرانزٹ، 1028 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور 60 رومنگ ٹیمیں شامل ہوگی۔ جن کی نگرانی کے لیے 836 ایریاز انچارج تعیناتی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے۔

اس موقع پر ایمرجنسی اپریشن سینٹر کے کوارڈنیٹر کامران آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو ہر بار انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ رواں سال اب تک خیبر پختونخوا سے پولیو سے متاثرہ 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان سے اب تک 3، 3 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں زیادہ تر کیسز بنوں ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بنوں کی یونین کونسل جانی خیل سے 17 ماہ کے بچے کا کا ایک نیا کیس بھی رپورٹ ہوا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ اس بچے کے نمونے 31 مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جس میں گزشتہ روز پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ بچے کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے والدین کا شمار انکاری خاندانوں میں تھا جب کہ بچے کو کسی بھی مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بنوں ڈویژن میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے باضابطہ انکوائری بھی مقرر کی گئی ہے. رپورٹ کی روشنی میں فرائض کی غفلت برتنے والے بعض افسران کے خلاف کارروائی کے تحت تبادلے بھی کئے جانے کا امکان ہے۔

Share this:
Dr Firdous Ashiq Awan
Previous Post اپوزیشن بجٹ پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
Next Post تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا
Sami Ibrahim - Fawad Chaudhry

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.