geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کلر روبوٹس پر پابندی لگائی جائے، ہیومن رائٹس واچ

August 11, 2020 1 1 min read
Killer Robots
Share this:

Killer Robots

ہیومن رائٹس واچ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ’کلر روبوٹس‘ پر پابندی کی خواہش رکھتے ہیں۔ پاکستان سمیت تیس ممالک نے کھلے عام ان روبوٹک قاتلوں کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ ‘کِلر روبوٹس‘ (قاتل روبوڑس) پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک عالمی معاہدہ طے کیا جائے۔ اس تناظر میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک اس حوالے سے مذاکرات میں حصہ لیں۔ ایک بیان کے مطابق کم ازکم تیس ممالک نے کھلے عام ان ‘خودمختار ہتھیاروں‘ پر پابندی عائد کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

امریکی شہر نیو یارک میں قائم غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے دن ایک رپورٹ جاری کی، جس میں ایسے ستانوے ممالک کی پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جنہوں نے ’کلر روبوٹس‘ کے بارے میں عوامی سطح پر مباحث کیے ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل نے پہلی مرتبہ سن 2013 میں اس حوالے سے اپنی ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔

اس رپورٹ کا نام ‘سٹاپنگ کِلر روبوٹس‘ (قتل کرنے والے روبوٹس کو روکا جائے) ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی کیٹیگری میں ایسی ٹیکنالوجی بنی نوع انسان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی زور دیا گیا ہے کہ ایسے ممالک کی تعداد بڑھی ہے، جو ان روبوٹس کے حق میں نہیں ہیں۔

‘کِلر روبوٹس‘ کے خلاف پہلی مرتبہ سن 2013 میں مہم شروع کی گئی تھی۔ ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر ایک سو ساٹھ تنظیموں نے آواز اٹھائی تھی کہ انسانوں کو قتل کرنے والی آٹومیٹک مشینوں پر عالمی سطح پر پابندی لازمی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر میری ویرہام کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق، ”اب واضح ہو چکا ہے کہ طاقت کے استعمال میں انسانی کنٹرول کا دخل نکال دینا، انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ ماحولیاتی تبدیلوں کی طرح اس معاملے پر بھی بین الاقوامی سطح پر ایکشن لینا لازمی ہو گیا ہے۔‘‘

اس بیان میں مزید کہا گیا، ”مکمل آٹو میٹک ہتھیاروں کے اس سنجیدہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پابندی کا ایک معاہدہ ہی مؤثر ہو سکتا ہے۔‘‘

اس رپورٹ کے مطابق جو ممالک ان خطرناک ہتھیاروں کے خلاف ہیں، ان میں الجزائر، ارجنٹائن، آسٹریا، بولیویا، برازیل، چلی اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ یہ رپورٹ مہلک آٹو میٹک ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ دس اگست کو ہونے والی یہ کانفرنس کورونا بحران کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی تھی۔

Share this:
Vaccine
Previous Post کورونا کے خلاف پہلی ویکسین روس نے بنا لی، صدر پوٹن کا اعلان
Next Post کورونا وائرس سے نبرد آزما عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری انتقال کر گئے
Rahat Indori

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.