geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے خلاف پہلی ویکسین روس نے بنا لی، صدر پوٹن کا اعلان

August 11, 2020 1 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی ’پہلی ویکسین‘ تیار کر لی ہے۔ صدر پوٹن کے مطابق یہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف ’دیرپا طبی مدافعت‘ کا سبب بنتی ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق صدر پوٹن نے قومی ٹیلی وژن سے نشر کردہ ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ آج منگل گیارہ اگست کی صبح، دنیا میں پہلی مرتبہ، نئے کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین روس میں رجسٹر کر لی گئی۔

ولادیمیر پوٹن نے اس ویڈیو کانفرنس میں روسی کابینہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”یہ ویکسین میری بیٹیوں میں سے ایک نے بھی استعمال کی۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ بھی ایک طرح سے اس تجربے کا حصہ تھی۔ یہ ویکسین کووڈ انیس نامی وبائی مرض کا باعث بننے والے نئے کورونا وائرس کے خلاف دیرپا جسمانی مدافعت ممکن بنا دیتی ہے۔‘‘

روس بڑی تیزی سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر کام کر رہا تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں ماسکو حکومت نے امید ظاہر کی تھی کہ کورونا وائرس کے خلاف روسی ویکسین کی تیاری چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی اور اگلے برس تک یہ عمل اتنا وسیع ہو جائے گا کہ ملکی ماہرین ہر ماہ ‘کئی ملین‘ کی تعداد میں یہ ویکسین تیار کر سکیں گے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ابھی گزشتہ ہفتے ہی روس سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری کے عمل میں تمام مراحل میں مسلمہ اصولوں اور ضوابط پر کاربند رہے، تاکہ یوں ایک ‘محفوظ‘ ویکسین تیار کی جا سکے۔

جب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، تب سے اس وائرس کے خلاف کسی مؤثر ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں جاری تحقیق پر بےتحاشا رقوم خرچ کی جا رہی ہیں کیونکہ ایسی کسی بھی ویکسین کی مدد سے عالمی سطح پر اربوں انسانوں کی طبی حفاظت ممکن ہو جائے گی۔

صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق کووڈ انیس کے خلاف یہ ویکسین ماسکو کے گامالیا انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے۔ اس دوران اس ادارے نے دو ماہ سے بھی کم عرصے تک اس ویکسین کے انسانوں پر تجربات بھی کیے۔

ان تجربات کی کامیابی کے بعد روسی وزارت صحت نے کووڈ انیس کے خلاف ‘دنیا کی پہلی ویکسین‘ کو رجسٹر کرتے ہوئے اس کی ریگولیٹری منظوری بھی دے دی ہے۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post نیب دفتر کے باہر پتھراؤ، شیلنگ اور بد نظمی، مریم نواز بیان ریکارڈ نہ کراسکیں
Next Post کلر روبوٹس پر پابندی لگائی جائے، ہیومن رائٹس واچ
Killer Robots

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.