geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آخری بار وزیراعظم بنی ہوں، حسینہ واجد کا عندیہ

February 15, 2019 0 1 min read
Sheikh Hasina Wajed
Share this:

Sheikh Hasina Wajed

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) چوتھی مرتبہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے بہ طور منصب سنبھالنے والی بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک خصوصی انٹرویو میں اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر اس عہدے پر وہ آخری مرتبہ براجمان ہوئی ہیں۔

اس خصوصی بات چیت میں حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ نئی نسل کے لیے جگہ چھوڑنا چاہتی ہیں تاکہ نئے رہنما سامنے آ سکیں۔ فقط ایک ماہ قبل شیخ حسینہ واجد نے چوتھی مرتبہ (مسلسل تیسری مرتبہ) وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔ ان کی جماعت عوامی لیگ اور اتحادی جماعتوں نے پارلیمان کی 96 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے سے گفت گو میں انہوں نے پہلی مرتبہ کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے میدان میں نہیں آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا، ’’یہ تیسرا مسلسلہ موقع ہے اور اس سے قبل میں سن 1996 سے 2001 تک بھی وزیراعظم رہ چکی ہوں، سو یہ مجموعی طور پر چوتھی مدتِ وزارت عظمیٰ ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ میں یہ سلسلہ جاری رکھوں۔ میرے خیال میں سبھی کو وقفہ درکار ہوتا ہے، اس طرح نئی نسل کو اوپر آنے کی راہ ملتی ہے۔‘‘

شیخ حسینہ واجد کے زیر قیادت بنگلہ دیش نے کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور اب بنگلہ دیش کم سے درمیانی آمدن کی جانب پیش قدمی کرنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش کی اقتصادیات میں سالانہ چھ تا سات فیصد نمو ہو رہی ہے جب کہ تجارت میں بہتری اور غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم ترقی میں اضافے کے باوجود عالمی بینک کے مطابق ہر چار میں سے ایک بنگلہ دیشی شہری غربت کی لکیر کے نیچے ہے۔ اس لیے آئندہ برسوں میں بھی شیخ حسینہ کے لیے، غربت سے لڑائی کا تسلسل پہلی ترجیح کے طور پر جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا، ’’خوراک، رہائش، تعلیم، صحت، روزگار، یہ بنیادی ضرورتیں ہیں۔ ظاہر ہے، ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ ایک بہتر زندگی جیے، ہمیں یہ ممکن بنانا ہے۔‘‘

اقتصادی ترقی اور نمو کے باوجود شیخ حسینہ کے ناقدین الزام عائد کرتے ہیں کہ ان کے دور میں آزادیء اظہار رائے پر پابندیوں اور آزاد خیال افراد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم حسینہ واحد کے مطابق وہ آزادیء رائے کی بھرپور حمایت کرتی ہیں اور تنقید کو فطری حق تصور کرتی ہیں۔ ’’جب آپ زیادہ کام کرتے ہیں، تو آپ پر تنقید بھی زیادہ ہوتی ہے۔ آپ میرے لوگوں سے دریافت کیجیے کہ وہ مطمئن ہیں یا نہیں۔ وہ کیا سوچتے ہیں اور کیا انہیں وہ مل رہا ہے، جس کی انہیں ضرورت ہے اور کیا میں وہ مہیا کر رہی ہوں؟‘‘

شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ اس جماعت نے ملک میں سیاسی مخالفت کی جگہ کو کم تر کر دیا ہے اور ملک کو ’یک جماعتی‘ ریاست کی جانب لے جا رہی ہیں، تاہم حسینہ واجد نے اس الزام کو رد کیا۔ ’’اس بار عوامی لیگ کے امیدوار مجموعی طور پر 300 سو میں سے دو سو ساٹھ حلقوں میں کامیاب ہوئے، اس کا مطلب ہے کہ دیگر جماعتیں بھی پارلیمان میں موجود ہیں اور کسی ایک جماعت کی حکومت نہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’اگر کوئی جماعت عوام کے دماغ تک نہیں پہنچ پا رہی، یا ان کا اعتبار اور ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہے، تو یہ کس کی ذمہ داری ہے؟ یہ ان کی اپنی کم زوری ہے۔‘‘

بنگلہ دیش میں لبرل طبقہ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر شدت پسند گروہ حفاظتِ اسلام سے قریبی تعلق اور انہیں خوش کرنے کا الزام عائد کرتا ہے۔ ان کی جماعت نے مدرسوں کی ڈگریوں کو بھی باقاعدہ تعلیمی اسناد کے بہ طور تسلیم کیا اور ’قومی مدرسہ‘ ڈگری کو ماسٹرز کی سند کے برابر قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ گروپ جو اس سند کی حمایت کرتے ہیں، وہ خواتین کے حقوق کے خلاف متحرک ہیں۔ بنگلہ دیش قومی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سربراہ شاہ حمد شفیع نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگ لڑکیوں کو اسکول نہ بھیجیں۔

وزیراعظم حسینہ واجد نے اس بارے میں کہا، ’’میں بتا چکی ہوں کہ اس ملک میں سب کو آزادیء اظہار رائے حاصل ہے۔ اس لیے انہیں حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خواہشات کا اظہار کریں۔ تاہم میں خواتین کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتی رہوں گی۔ میں نے بارہویں جماعت تک تمام بچیوں کی تعلیم مفت کر دی ہے، جب کہ مزید تعلیم کے وظائف دیے جا رہے ہیں۔‘‘

حسینہ واجد کی حکومت کو شدت پسندی، خواتین کے حقوق اور لبرل افراد پر حملوں کے علاوہ میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے سات لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین کے بوجھ کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد کوکس بازار میں انتہائی مخدوش حالات کا سامنا کر رہی ہے۔ عوامی لیگ حکومت ان مہاجرین کے حوالے سے کئی متبادل اقدامات پر غور میں مصروف ہے۔

حسینہ واجد نے اس حوالے سے کہا کہ ملک کو وسط مدتی اور طویل المدتی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ’’ہم نے ان انتہائی مشکل حالات میں رہنے والے مہاجرین کی زندگیوں میں بہتری کے لیے ایک جزیرہ شناخت کیا ہے، جہاں سمندری طوفان سے تحفظ کے لیے شیلٹر ہاؤسز موجود ہیں۔ انہیں وہاں لے جایا جا سکتا ہے اور روزگار دیا جا سکتا ہے۔ اس طرح نوجوان مرد اور خواتین آمدن کے لیے کچھ کر سکیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میانمار کے علاوہ چین اور بھارت سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے جب کہ انہوں نے بین الاقوامی برادری بہ شمول یورپی یونین سے بھی کہا کہ یہ بوجھ بانٹنے میں مدد فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ان مہاجرین کو امداد پہنچانا ہی نہیں، بلکہ ان کی واپسی کے لیے راہ ہم وار کرنا بھی ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post شہزادہ محمد نے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات متعارف کرائیں: عمران خان
Next Post شہباز شریف کو آج ’سب جیل‘ سے رہا کیا جائے گا
Shahbaz Sharif

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.