geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زندگی کو کیسے کامیاب بنائیں؟

July 1, 2019 1 1 min read
Success
Share this:

Success

تحریر : محمد آصف تبسم

اگر ہم تاریخ کا بغور جائزہ لیں تو ہزاروں کامیاب لوگ گزرے ہیں، جنہوں نے صرف ایک کام کو چنا اور اس کو بلندیوں پر لے گئے، پھر صحیح معانوں میں کامیاب ہوئے۔نئی دنیا کا خواب کون نہیں دیکھتا’ زندگی کے مہ و سال میں وہ کون سا لمحہ ایسا ہوتا ہے جب کوئی انسان یہ خواہش نہیں کرتا کہ وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح کامیابی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے۔ اس کے لئے ہر کوئی جتن کرتا ہے لیکن چونکہ خدا نے ہر ایک کا رزق مقرر کیا ہوا ہے اور اس کا فیصلہ زمین پر نہیں بلکہ آسمانوں پر ہوتا ہے چنانچہ کوئی شخص سخت محنت کر کے بمشکل دو وقت کی روٹی ہی کما پاتا ہے لیکن ایسے بھی ہیں جو اپنی سات سات نسلوں کے لئے ایمپائر کھڑی کر جاتے ہیں جس کی چکا چوند سے پوری دنیا حیران رہ جاتی ہے۔اس جہانِ رنگ و بو میں ہر شخص اپنے من میں کوئی نہ کوئی مراد لے کر اپنے مقصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے ۔ کامیابی وہ شے ہے جس کی تمنا ہر شخص کرتا ہے مگر کامیابی کیونکر حاصل کی جائے۔؟ یہ اس دنیا کا بہت بڑا معما ہے۔آج دنیا میں کامیاب لوگ سمجھنے والے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں میں انتہائی ناکام لوگ تھے لیکن کامیابی نے ان کے قدم اسی لیے چومے کہ انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔

تھامس ایڈیسن جس کے والدین کو سکول کی طرف سے یہ خط بھیجا گیاکہ آپ کے بچے کی دماغی حالت ٹھیک نہیں یہ سکول میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتا اسے گھر میں خود ہی پڑھائیں تو ایڈیسن کوسکول سے نکال دیا گیا، اس کی والدہ نے اسے خط پڑ ھ کر سنایا کہ سکول میں اس قابلیت کے اساتذہ موجود نہیں جو آپ کو پڑھا سکیں۔یہی بات ایڈیسن کے دل میں گھر کر گئی ، پھروقت گزرتا گیااور ایک ہزار تجربات کے بعد اس نے بلب ایجاد کیا،اپنی صدی کا سب سے بڑا موجد بنا۔ایڈیسن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص تم سے کچھ بھی چھین سکتا ہے لیکن تمہاری ہمت،لگن،جوش وجذبہ اور نصیب نہیں چھین سکتا۔جب وہ بلب کو ایجاد کرنے میں کامیاب ہو چکا تھا، اس کے علاوہ بھی بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکا تھا۔ ایڈیسن کو کسی شخص نے پوچھا کہ آپ ایک ہزار مرتبہ ناکام ہوئے تو آ پ کی ہمت اور جوش کم نہیں ہوا؟تو ایڈیسن کا کہنا تھا کہ میں ایک مرتبہ بھی ناکام نہیں ہوا بلکہ میں ایک ہزار تجربات ایسے جانتا ہوں جس سے بلب کی ایجاد ناممکن ہے۔کیونکہ وہ بھی ایک کام کو ساتھ لے کر چلے تھے ،تو ہی کامیاب ہوئے۔

درحقیقت زیادہ تر لوگ جو ہم رسالے Forbes کے دنیا کے امیرترین لوگوں کی فہرست میں دیکھتے ہیں انھیں یہاں تک پہنچنے کے لیے رِسک لینے پڑتے ہیں۔ جس کا مطلب تقریباً ناکامی ہوتا ہے۔ ہم بڑی آسانی سے امیروں پر یہ فقرے چست کر دیتے ہیں کہ یہ انھوں نے آسانی سے حاصل کر لیا ہو گا… یہ ان کی والدین کی وجہ سے ہے… یہ خوش قسمت تھے… یہ غالباً خفیہ تنظیمیں یا دنیا میں تبدیلی لانے والے مافیا کے کام ہیں… یا شاید کسی غیر زمینی مخلوق کا قبضہ ہے وغیرہ۔حقیقت میں کامیاب لوگ زندگی کے تاریک ترین گوشوں میں بھی مثبت پہلو نہ صرف تلاش کر لیتے ہیں بلکہ دوسروں کوبھی آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ان جیسا سوچیں اور سخت ترین حالات میں بھی کچھ اچھا کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔ وہ اپنی سوچوں ،احساسات اور جذبات کا غیر جانبدار ہو کر جائزہ لیتے ہیں کہ ان میں کون سی سوچیں مثبت ہیں اور کون سی منفی ہیں ؟ ان میں واضح تقسیم کر کے منفی سوچوں کی جگہ مثبت سوچوں کو لاتے ہیں۔ جو کہ اپنی ذات پر کام کرنے کے سلسلے میں بہت محنت طلب اور جانفشانی کا کام ہے۔ ہمارا دماغ منفی سوچوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہماری سوچوں میں خوف اور مستقبل کے اندیشے زیادہ ہوتے ہیں۔ہمیں اپنی منفی سوچوں کا ریڈیو اسٹیشن خود ہی بند کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ہر وقت منفی باتوں کو بڑاڈ کاسٹ کرتا رہتا ہے۔ ہمیں شعوری کوشش سے ان منفی سوچوں پر قابو پانا ہوتا ہے۔ اور کامیاب لوگوں میں یہ صفت بدرجہ اْتم موجو ہوتی ہے۔اس لئے آج ہی اپنی سوچوں کا جائزہ لینا شروع کر دیں اور ان کو مثبت رْخ دیں کیونکہ یہ حقیقت کا روپ دھار لیتی ہیں۔

کامیاب لوگ اپنی گفتگو میں کچھ مقاصد طے کر کے ہی آگے بڑھتے ہیں تاکہ بے معانی اور بے تْکے مباحث سے بچا جا سکے۔ وہ الفاظ کی جنگ جیتنے کی بجائے دل جیتنے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اسی لئے تو انکی گفتگو بہت جچی تلی ، حقیقت پر مبنی اور تصنع اور بناوٹ سے پاک ہو تی ہے۔ آپ بھی زندگی میں کامیابی کے لئے اچھی گفتگو کا فن سیکھیں اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ کامیاب لوگ خطروں کے کھلاڑی ہوتے ہیںوہ اپنے ڈرپر قابو پانے پر قادر ہوتے ہیں جب کہ ناکام لوگ اپنے ڈر کے سامنے ڈھیرہو جاتے ہیں۔دنیا میں انسان اور خوف کا ازل سے رشتہ قائم ہے۔کامیاب لوگ محتاط انداز میںخطروں کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔ وہ اندھا دھن انداز میں رسک نہیں لیتے بلکہ کسی بھی خطرے کا عقلی بنیادوں پر تجزیہ کرکے اس کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ زندگی کو شاندار گزارنے کیلئے خطروں کا کھلاڑی تو بننا ہی پڑتا ہے۔

آپ زندگی میں جو چاہتے ہیں ملے گا بس اپنی زندگی میں نظم و ضبط لے آئیں۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کی کارکردگی میں فوری اور دیرپا اضافہ ہو جائے گا۔آپ کی زندگی مطمئن ہوگی اورآپکی شخصیت پْر اعتماد اور پْروقار ہو جائیگی۔ کامیاب لوگ پْر اثر اور قائل کرنے والی گفتگو کرتے ہیںا ن کی زندگی میں ایک اور بڑی صفت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی گفتگو کی مدد سے دوسروں سے دلی رابطہ بھی استوار کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ وہ دوسروں سے اچھے سوال کرتے ہیں تاکہ بات کو واضح اور بامعنی انداز میں سمجھا جا سکے۔ وْہ سنانے کی بجائے سننے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ انہیں انسانی نفسیات کا پتہ ہے لوگ اپنی بات سنانے والے کی بجائے سننے والے سے زیادہ قربت اور دلی اْنس محسوس کرتے ہیں۔ وہ گفتگو کے عمل میں واضح ، مختصر اور جامع بات کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ معانی اور مفاہیم کو سمجھا جا سکے۔ وہ الفاظ کے ساتھ ساتھ ان کے ادا کرنے کے انداز، اْتار چڑھائو ، اشاروں اور کنائیوں پر بھی توجہ دیتے ہیں تاکہ گفتگو کے حقیقی معانی تک رسائی حاصل ہو سکے۔

ان کی شخصیت میں بھر پور خود اعتمادی ہوتی ہے جس کا اظہار ان کے عمل سے ہو رہا ہوتا ہے۔ وہ مشکلوں اور مسئلوں میں الجھنے کی بجائے ان کی حل پر اپنی تمام توجہ مرکوز کر دیتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے دور اندیشی اور بصیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نہ صرف آنے والی مشکلات اور مسائل کو پہلے سے ہی سوچ لیتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی نکال لیتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو مشکل حالات میں کوسنے اور ان کا ذمہ دار سمجھنے کی بجائے ان سے اچھے طور پر نپٹنے کی منصوبہ بندی بناتے ہیں اور اسے عملی جامہ پہناتے ہیں۔ یعنی اْنہیں اپنی ذات پر مکمل بھروسہ ہوتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ، حالات چاہے کتنے ہی بگڑ جائیں، مسئلے چاہے جتنے بھی زیادہ ہو جائیں ، آخر کار فتح تو ان کی ہی ہو گی چاہے اس میں جتنا بھی وقت لگ جائے اور انہیں ا سکے لئے کچھ بھی کرنا پڑے۔ یعنی سادہ لفظوں میں کامیاب لوگوں میں خود اعتمادی ، بھروسہ اور یقین ہوتا ہے کہ وْہ اپنی زندگی میں آنے والے مسئلوں اور مشکلوں کا نہ صرف بھر پور مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ ان کو حل بھی کر سکتے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ رب العزت اپنے حبیب کریم کے صدقے ہم سب پر کرم و رحم فرما کر ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب فرمائے۔آمین
Muhammad Asif Tabassum

تحریر : محمد آصف تبسم

Share this:
Condolences
Previous Post وائس چئیرمین یوسی 27 و بلدیہ شرقی کی کونسل کے رکن محمد احمد بابر کے انتقال پر چئیرمین بلدیہ شرقی ودیگر کا اظہار تعزیت
Next Post نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟
Death

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.