geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    صحت و تندرستی
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مالی نے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکال دیا

February 1, 2022 1 1 min read
Mali Oberst Assimi Goita
Share this:

Mali Oberst Assimi Goita

مالی (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی افریقی ملک مالی نے فوجی حکومت کے متعلق قابل اعتراض بیان پر فرانسیسی سفیر جویل میئر کو 72 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔ اس اقدام سے فوجی جنتا کے بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے۔

مالی کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز فرانسیسی سفیر جویل میئر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور انہیں 72گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا۔

فرانس کا فی الحال اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ پیش رفت فرانسیسی وزیر خارجہ جیاں ژاں ایو لدریاں کی جانب سے جمعے کے روز دیے گئے ایک بیان کے بعد ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مالی کی فوجی جنتا کو “غیر قانونی” اور اس کے فیصلوں کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا تھا۔

مالی کی عبوری حکومت نے پیر کے روز جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ” اس طرح کے بیانات کی مذمت اور مستر د کرتی ہے جو ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے منافی ہیں۔”
مالی نے فرانسیسی سفیر جویل میئر کو 72گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا ہے

مالی نے فرانسیسی سفیر جویل میئر کو 72گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا ہے
مالی اور فرانس میں کشیدگی میں اضافہ

مالی اور اس کے سابق نوآبادتی حکمراں فرانس کے درمیان تعلقات میں اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی جب فوجی جنتا فروری میں انتخابات کرانے کے معاہدے سے مکر گئی اور اس نے 2025 تک اقتدار پر برقرار رہنے کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

فرانس کو مالی کی جانب سے اسلامی شدت پسندوں سے جنگ کے لیے روسی عسکری تربیت کاروں کے مبینہ خدمات حاصل کرنے پر بھی تشویش ہے۔ فرانس ساحل خطے کے مختلف ملکوں میں انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فوج کی قیادت کر رہا ہے۔

فرانس کے وزیر دفاع فلورینس پارلے نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اگر فوجیوں کے قیام کی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑی تو فرانسیسی فوج مالی میں نہیں رہیں گی۔
ڈنمارک اپنی فوج واپس بلا رہا ہے

مالی نے گزشتہ ہفتے ڈنمارک سے کہا تھا کہ وہ اپنی فوج کو واپس بلا لے، جو اس وقت انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی فوج کا حصہ ہیں۔

فرانس نے مالی سے کہا تھا کہ وہ ڈنمارک کی فوج کو رہنے دے لیکن فوجی جنتا کے ایک ترجمان نے فرانس سے کہا کہ وہ اپنی “نوآبادیاتی ارادے” اپنے پاس ہی رکھے۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپے کوفوڈ نے مالی کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے پیر کے روز کہا، “ہمیں مالی سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہیں تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کر کے مالی اپنا غیر ملکی اعتبار کھو دے گا۔

ڈنمارک کے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی اتحادی فوجی جنتا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ تیار کر رہے ہیں کہ مالی میں جنگجووں کے خلاف جنگ کو زیادہ بہتر انداز میں کس طرح جاری رکھا جاسکتا ہے۔

Share this:
Security Council
Previous Post یوکرائن کشیدگی: سلامتی کونسل میں امریکا اور روس کے درمیان تکرار
Next Post امارات پر میزائل حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کا اظہار یکجہتی
UAE and Saudi Arabia

Related Posts

Lahore Chokes as Air Quality Index Soars to 590, Topping Global Pollution Rankings

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فضائی معیار کا اشاریہ 590 تک پہنچ گیا

November 9, 2026
Dar Urges Pakistan to Renew Pledge to Iqbal's Vision of a Just and Prosperous Nation

اقبال ڈے پر اسحاق دار کا قوم سے خطاب: علامہ اقبال کے وژن پر عمل کی ضرورت

November 9, 2026
Pakistan Security Forces Uncover Terrorist Hideouts Inside North Waziristan Mosques

شمالی وزیرستان: مساجد میں چھپائے گئے دو دہشت گرد ٹھکانے صاف، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

November 9, 2026
Pakistan's PM Demands Immediate Gaza Relief as Rain Submerges Displaced Families

غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیرِ آب، وزیراعظم شہباز شریف کا فوری امداد بڑھانے کا مطالبہ

November 9, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.