geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فوجی

July 2, 2019 1 1 min read
Soldier
Share this:

Soldier

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

رات کا آخری پہر بھی دھیرے دھیرے سرک رہا تھا ‘ سارے لوگ نرم و گداز بستروں میں دبکے سو رہے تھے لیکن میں کوہ مری کی گلیات میںپہاڑ کی چوٹی پر صحت افزا ٹھنڈے مقام پر ابھی تک جاگ رہا تھاپچھلے تین گھنٹوں سے مسلسل بارش جاری تھی درمیان میں وقفے وقفے سے ژالہ باری بھی ہو رہی تھی بادلوں کے برسنے سے موسم خوشگوار یت سے تیز سردی میں بدل گیا ‘ میں جائے نماز پر عبادت مراقبہ ذکر اذکار کر نے کے بعد اب آرام دہ گداز صوفے پر کمبل لپیٹ کر بیٹھا تھامیری دائیں طرف شیشے کی کھڑکی پر بارش کی بوندیں روشن موتیوں کی طرح چمک رہی تھیں چند گز کے فاصلے پر تیز سرچ لائٹ جل رہی تھی اِس لیے باہر کا منظر بخوبی نظر آرہا تھا تیز بارش کے بعد اب بارش کا زور تھم چکا تھا اب ہلکی ہلکی بوندا باندی جاری تھی کچھ دیر بعد یہ بوندا باندی پھر رک گئی ٹھنڈ کی وجہ سے کمبل نے جیسے ہی میرے جسم کو حرارت پہنچائی جسم گرم ہوا تو نیند کی دیوی آنکھوں پر دستک دینے لگی میں نے آنکھیں موند لیں ہاتھوں میں تسبیح کے دانوں پر انگلیوں کی گردش جاری تھی میں بھی سونے کی کوشش کر نے لگا تو میری زندگی کے دو نایاب اعلیٰ نسل کے انسانوں کے روشن چہرے اور آنکھیں میری آنکھوں کے سامنے تیز روشنیوں کی طرح جھلملانے لگے موجودہ دور مصنوعی ترقی روشنیوں اور مادیت پرستی کا دور ہے جس میں ہر انسان ما دیت پرستی کے طلسم ہو شربا میں دھنستا ہی جا رہا ہے۔

اعلی اقدار اخلاقیات انسان کا حقیقی کر دار روئیے تو کب کے کہیں دور دفن ہو چکے ‘ آجکل تو دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جانور نما انسانوں کا راج ہے جو اپنی بقا اور دوسروں کو پائوں تلے کچلنے پر لگے ہو ئے ہیں طاقت اور اقتدار کے نشے نے مغربی دنیا کے حکمرانوں اور ملکوں کو فرعون بنا دیا ہے اِس لیے وہ تیسری دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کو اپنی محکوم رعایا بلکہ غلام سمجھ کر اپنی مرضی اور برتری تسلیم کرانا چاہتے ہیں مسلمانوں کے جذبہ حریت اور اسلام کے عالمگیر افاقیت اور پھیلائو سے تنگ آکر دہشت گردی کا الزام لگا کر پچھلے کئی عشروں سے فلسطین کشمیر افغانستان شام عراق میں لاکھوں انسانوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل رہا ہے دنیا کے تمام تر قی یافتہ اور مہذبی ملکوں کا حقیقی چہرہ اس وقت نظر آتا ہے جب ظالم بد معاش اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر تا ہے معصوم بچوں کے نازک جسموں میں سوراخ کر تا ہے حضرت مریم جیسی پاک باز لڑکیوں کی عزت تار تار کر تا ہے کمزور بوڑھوں کا قیمہ بنا دیتا ہے اور مہذب ترقی یافتہ ملک خاموش رہتے ہیں یا پھر اسرائیل کا اپنے دفاع کا پورا حق ہے کا نعرہ لگاتے ہیں اور موجودہ دور کے دجال بڑے فرعون امریکہ کو کون نہیں جانتا جو بدمعاش اعظم بنا ہوا ہے۔

اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے بد معاش کا جس ملک پر دل کر تا ہے دھاوا بول دیتا ہے گوری چمڑی والے نہتے نمازیوں کو بھون دیں اُن کو نفسیاتی مریض قرار دے کر چھوڑ دیا جا تا ہے اور اگر مسلمان اپنے دفاع میں کچھ کریں تو دہشت گر دی کا لیبل لگا کر خوفناک طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ اُس ملک پر چڑھ دوڑتا ہے شمالی کو ریا اور چین آنکھیں دکھائے تو چپ ہو جاتا ہے اور اگر مسلمان دبا دبا سا احتجاج بھی کریں تو پتھر کے زمانے میں دھکیل دینے کی دھمکی دے دیتاہے یہ تو کفار کا اصلی چہرہ ہے اگر اب اسلامی دنیا کے باہمی تعلقات پر نظر دوڑایں تو یہاں بھی منافقت ہی منافقت نظر آتی ہے مسلما ن ملکوں کے حکمران عیاشیوں میں غرق اپنی ہی دھن میں مست ہیں پاکستان میں اگر نظر دوڑائیں تو نام نہاد علماکرام نے نفرت تفرقہ بازی کی ایسی پنیری کاشت کی جواب ایک تن آور فصل کا روپ دھا چکی ہے دوسروں پر کفر کی گو لہ باری کر کے قوم کو مختلف تفرقوں میں تقسیم کر دیا ہے نفرت کینہ بغض نفرت دوسروں پر ظلم ہما ری فطرت کا حصہ بن گیا ہے آجکل وطن عزیز میں بھی صالح انسان ختم ہو گئے ہیں اب یہاں بھی مہذب لبادوں میں جانور نما انسان ہیں جو موقع کی تلاش میں نشانہ لگا کر بیٹھے ہو تے ہیں جیسے ہی موقع ملا دوسروں تو چیر پھاڑ دیا یا اُس کی جائیداد دولت پر قبضہ جما لیااچھے انسانوں کی جگہ اب مہذب بھیڑیے ہیں جو موقع ملنے پر ہی کمزور کا گلا دبو چ کر اُس کی رگوں سے خون نچوڑ لیتے ہیں موجودہ دور کا انسان جس طرح ایک دوسرے کے خون کا ویری ہو چکا ہے۔

انسان سے خونی جانور کا روپ دھار چکا ہے یہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کبھی کبھار زندگی میں کسی ایسے انسان سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے جو انسان کے حقیقی روپ میں ہو تا ہے جو ان تمام برائیوں خامیون سے پاک ہو تا ہے جس میں محبت پیار اخوت رواداری پیار درگزر خدمت خلق خدا اور اُس کے بندوں سے حقیقی پیار نظر آتا ہے میں ایسے ہی انسانوں کی تلاش میں رہتا ہوں جہاں بھی ایسے انسان ملتے ہیں میں اُن کے پاس بیٹھ کر اپنی ذات کا تعفن دور کر تا ہوں اُن کے کردار کی خوشبو سے اپنے ظاہر و باطن کو مہکا تا ہوں خوش قسمتی سے پچھلے دو دنوں میں میری ملاقات شہید میاں اور شہید بیٹے کی ماں سے ہو ئی اور پھر شہید بیٹے کے باپ سے جو دو اور بیٹے وطن پر قربان کر نے کے لیے تیار بیٹھا تھا جانور نما انسانوں کے اِس ہجوم میں یہ دوانسان پہاڑی کے چراغ کی مانند نظر آئے جو زمانوں کی تاریکیاں دور کر رہے تھے دونوں بو ڑھے تھے لیکن شہادت کی آرزو اُن کی بوڑھی دھندلائی آنکھوں میں چراغ کی طرح روشن تھی بارش رک چکی تھی۔

میں اٹھا اور کمرے سے باہر آکر کر سی پر بیٹھ گیا اچانک انسانوں کے چلتے قدموں کی آواز آئی تو تین چاک و چوبند فوجی ہتھیاروں سے لیس گشت کر تے گزرے میں آگے بڑھا انہیں سلام کیا اورپوچھا رات کے آخری پہر آپ کیا کر رہے ہیں تو ایک بولا آپ لوگ سو رہے ہیں ہم جاگ کر آپ لوگوں کی حفاظت کر رہے ہیں یہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گئے لیکن میرے لیے سوچ کی کھڑکیاں کھول گئے کہ رات کے اِس پہر پاک فوج کے جوان فضائیہ کے جوان اور بحری فوج کے جانباز اپنی اپنی عطا کر دہ ڈیوٹیاں مہارت سے دے رہے ہونگے تاکہ پاکستان کے عوام سکھ چین کی نیند سو سکیں اِسی دوران میری نظر سامنے کھڑے فوجی جوان پر پڑی جو کبھی دوقدم آگے پیچھے چل کر پھر کھڑا ہو جاتا میںچلتا ہوا اُس کے پاس پہنچا سلا م کیا اور پوچھا اے محافظ آپ کا علاقہ کون سا رہے تو وہ ٹوٹی پھوٹی اردو میں بولا میں وزیرستان سے ہوں اُس کی عمر تیس سال سے کم تھی میں نے اُس سے گپ شپ شروع کر دی و ہ بتا رہا تھا اُس کی شادی کو پانچ سال ہو گئے اُس کا ایک بیٹا اور چھوٹی بیٹی ہے پھر اُس نے بٹوے میں لگی اپنے بچوں کی تصویر یں اپنی بیوی اور ماں باپ کی تصویریں دکھا ئی وہ بتا رہا تھا اُس کا باپ امام مسجد ہے اُس کی خواہش تھی وہ میدان جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ خدا کے حضور پیش کر ے لیکن اُس کا خواب جب پورا نہ ہوا تو اُس نے مجھے فوج میں سپاہی بھرتی کرا دیا پھر مجھے کہا وطن کی سرحدوں کی حفاظت کر تے ہو ئے اگر جان بھی جائے تو پروا نہ کر تا اگر تم شہید ہو کر آئو گے تو میں تمہارا استقبال اِس طرح کروں گا جیسے فاتح زمانہ کا کرتے ہیں وہ باپ کی باتیں کر رہا تھا جب خوب بول چکا تو میں نے پو چھا تم کو موت سے ڈر نہیں لگتا تو وہ آہنی لہجے میں بولا موت تو آنی ہے بستر پر آئی تو کیڑے مکوڑے کی میدان جنگ میںآئی تو شیر کی موت ہو گی اُس کی بات سن کر مجھے لگا وہ کو ہ ہما لیہ ہے اور میں بو نا انسان اُس سے جپھی ڈالی اور آکر سوگیا کیونکہ پاک فوج کے فوجی پہرے پر موجود تھے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post اس وقت نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ٹارگٹ ہے: شاہد خاقان عباسی
Next Post جنتی عورت اور مرد کی کیا کیا صفات ہیں ؟
Quran

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.