geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قائد حزب اختلاف نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر واپس لینے کا مطالبہ کردیا

June 19, 2019June 19, 2019 2 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی تیسرے مہینے آئی ایم ایف کے پاس جائے گی کہ ہدف پورے نہ کرسکے، پھر قومی سطح پر سمجھوتے ہوں گے جس سے پاکستان کی معیشت اور خراب ہوگی۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بجٹ ظلم کی تلوار ہے جو عام آدمی کی گردن کاٹنے اور کسان کی روزی چھیننے آیا ہے، عوام کی بھلائی کیلیے بجٹ ہوتا تو پانچ چیزیں ضروری تھیں، اس میں سب سے پہلے ملازمتیں ہونی چاہئیں تھیں، مہنگائی کو دو یا ڈیڑھ فیصد پر لاتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وینز ویلا کا بھٹا بٹھا دیا، پاکستان کا بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔

یہ نیا پاکستان بنانے آئے تھے، بدترین اقدامات سے پاکستان کو معاشی جہنم بنا رہے ہیں: شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر کہا تھا ریونیو 8 ہزار ارب پر لے جاؤں گا، یہ تو 4 ہزار ارب کا ٹارگٹ بھی پورا نہ کر سکے تو 5 ہزار 500 ارب کے ٹیکس کا ہدف کہاں سے پورا کریں گے، ہماری حکومت نے ٹیکس کا ٹارگٹ پورا کیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے (ن) لیگ کی حکومت بلاواسطہ ٹیکس لگاتی ہے جو غریب کا معاشی قتل ہے، اس بجٹ میں 5500 کے ریونیو ٹارگٹ کیلیے 70 فیصد بلاواسطہ ٹیکسز ہیں، یہ نیا پاکستان بنانے آئے تھے بدترین اقدامات سے پاکستان کو معاشی جہنم بنا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی، دن رات محنت کی مہنگائی کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد پر لائے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت ہمیشہ ڈھنڈورا پیٹتی تھی کہ سوشل سیکٹر کی چیمپئن ہے، تعلیم اور علاج میں ان کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب وہ ہمارے منصوبوں کی تختیاں اکھاڑ کر آپس میں لڑ رہے ہیں نئی تختی میں لگاؤں گا، یہ حال ہے ان کی کارکردگی اور بد ترین نا اہلی کا۔

شہبازشریف نے حکومت سے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خواہشات کا عکاس بجٹ دوبارہ پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گھی اور تیل پر ٹیکس واپس لیا جائے، مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی جائے، گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق، محسن داوڑ اور علی وزیر ہزاروں ووٹ لے کر اسمبلی میں آئے اور بجٹ کے انتہائی اہم سیشن میں انہیں اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کے کندھوں پر بڑی ذمے داری ہے کہ گرفتار ارکان کو ایوان میں لائیں، امید ہے اسپیکر ان ارکان کو ایوان میں لائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، بجٹ سیشن اہم ہے اور ایک ہفتے سے چل رہا ہے لیکن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جارہے، موجودہ صورتحال جمہوریت اور ایوان کی توہین ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا اپنی کرسی اور عہدے سے وعدہ پورا نہیں ہورہا، آصف زرداری اور دیگر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست
Next Post اربوں ڈکارنیوالے پائی اور دھیلے کی بات نہ کریں
Corruption

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.