geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم جوہری سمجھوتے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے: صدر حسن روحانی

June 27, 2019 2 1 min read
Hassan Rohani
Share this:

Hassan Rohani

ایران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم جوہری سمجھوتے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے۔ ایران کے صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق روحانی نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی جس میں علاقے کی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں روحانی نے کہا ہے کہ ایران ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا کہ جس سے واپسی کا کوئی راستہ نہ ہو، جوہری سمجھوتے کے 4+1 ممالک یعنی چین، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سمجھوتے پر کاربند رہنے، پیٹرول کی فروخت اور بینکاری تعلقات میں ایران کے مفادات کی ضمانت دئیے جانے کی صورت میں سمجھوتے کی شرائط بھی سابقہ حالت پر آ جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ ایران پر عائد تمام پابندیوں کو ختم نہیں کرتا شرائط تبدیل نہیں ہوں گی اور ہم کسی بھی صورت میں دو سالہ مذاکرات کے بعد طے پانے والے سمجھوتے پر نئے سرے سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

روحانی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ ایران، جوہری سمجھوتے کے فوائد سے استفادہ نہ کرنے کی صورت میں اس سمجھوتے کی 26 ویں اور 36 ویں شقوں کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کو بھی درجہ بہ درجہ کم کر دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں کشیدگی اور تشدد کی اصل ذمہ دار اور فاعل امریکی حکومت ہے۔ ایران کا نہ تو علاقے کے تناو میں اضافے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ایران امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ کا خواہش مند ہے۔

روحانی نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں اور اس سمت میں کوششیں کرنا جاری رکھیں گے۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے بھی امریکہ کے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے، ایران پر پابندیاں لگانے اور ان میں اضافہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ فرانس نے ہمیشہ جوہری سمجھوتے کی پائیداری کے لئے اور امریکہ سمیت تمام رکن ممالک کو قائل کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی ان کوششوں کو جاری رکھے گا۔

ماکرون نے کہا ہے کہ تمام فریقین کے لئے ضروری ہے کہ کشیدگی میں اضافے اور علاقے میں تحریکی اقدامات کے سدباب کے لئے کوشش کریں۔ امریکہ کے اٹھائے گئے متعدد اقدامات اور کئے گئے فیصلے داخلی رائے عامہ کے لئے ہیں۔

Share this:
Talk Show
Previous Post صحافی سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی رہنما کی پارٹی رکنیت معطل
Next Post ڈالر بے لگام، روپیہ ہلکان، انٹر بینک میں 164 روپے میں ٹریڈنگ
Dollar

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.