geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اختیارات سے تجاوز

June 20, 2019 2 1 min read
Terrorism
Share this:

Terrorism

تحریر : الیاس محمد حسین

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اختیارات سے تجاوز کرنا معمولی سی بات ہے کئی سالوں سے سینکڑوں لاپتہ شہری معمہ بنے ہوئے ہیں پاکستان کی عدالتیں انہیں پیش کرنے کی اب تلک د ہائی دے رہی ہیں اور ان کے لواحقین آئے روز مظاہرے کرتے رہتے ہیں کچھ لاپتہ شہری تو حکومت کو بدنام کرنے کے لئے خود ”گمشدہ ” ہوگئے ہیں اور وہ دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہورہے ہیں پھر پولیس کے نجی عقوبت خانوںکی خبریں اکثر منظر ِ عام پر آتی رہتی ہیں ان حالات میں حقیقت کو تلاش کرنا پڑتاہے ہرحکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے ورنہ بااختیار و بااثر طبقات قدم قدم پر بنیادی حقوق صلب کرنے کے د ررپے ہیں یہ سب کچھ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کیا جارہاہے ہو سکتاہے حکومت یہ سب نیک نیتی سے کررہی ہو اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کو درپیش چینلجز میں انتہا پسندی اوردہشت گردی سب سے سرِفہرست ہیں اب تک دہشت گردی کے نتیجہ میں کم و بیش پچاس ہزار افراد شہید، لاکھ سے زیادہ معذورہو چکے ہیں کھربوں مالیت کی املاک تباہ اور قومی اداروںکوناقابل ِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔

دہشت گردوں کی سر کوبی کیلئے پاک فوج نے ”اپریشن ردالفساد”شروع کررکھاہے جس کے بڑے مثبت نتائج شامنے آرہے ہیں جسے پوری قوم کی مکمل تائید حاصل ہے۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے سیاستدانوں اوربیشتر عوامی حلقوں کو پولیس سمیت سکیورٹی فورسز میں چھپے ان اتھرے افسروں اور اہلکاروں پر بڑے تحفظات ہیں رائو انوار کی مثال سب کے سامنے ہے ۔سانحہ ماڈل ٹائون، سانحہ ساہیوال میں تو ذمہ داروںکی فوٹیج بھی موجودہیں پھر بھی ان کو قرار واقعی سزا نہیں دی جا سکی اور معاملہ لٹک کررہ گیاہے اس کے علاوہ تھانوںمیں پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں پولیس مقابلوںمیں بے گناہوںکو ڈاکو پوز کرکے ہلاک کرنے کی کئی کہی ان کہی کہانیاں گردش کرتی ہیں پاکستان میں تین درجن سے زائد مختلف ایجنسیاں کام کررہی ہیں،رینجر،پولیس، محافظ ،ایلیٹ فورس،ڈولفن اور کئی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود ہیں پھر سکیورٹی اداروںکو شتربے مہار اجازت دینا یا ان کااختیارات سے تجاوز کرناکچھ نرالی منطق نہیں۔

اگر قانونی طور اور آئینی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ سب کچھ پاکستان کے آئین کی روح کے منافی ہے1977ء کے آئین میں شہریوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ کسی پاکستانی کو بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مظلوم لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ۔ اس میں کوئی شک اوردوسری رائے نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کے دشمنوں،انسانیت کے قاتلوں اور امن کی کوششوںکو سبوتاژ کرنے والوںسے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے لیکن حکمرانوںکو کسی شہری کو اس کے بنیادی حق سے محروم کرنے کا کوئی حق ہے نہ جواز۔ ہرپارٹی جب وہ اپوزیشن میں ہوتی ہے تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے بلندو بانگ دعوے کرتی ہے پھر اسی رنگ میں رنگ جاتی ہے ۔ضروری ہے کہ مسلح مذہبی اور سیاسی گروہوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ جوہری تنصیبات، ہوائی اڈوں،پارلیمنٹ، عدلیہ ،انتظامیہ، میڈیا ارکان کا اغواء ،قتل یا حملوں ۔عبادت گاہوں کو نقصان پہچانے والوں سخت ترین سزائیں دینی چاہیے۔

سائبر جرائم بھی اسی زمرے میں آئیں گے لیکن حکومت کو نیب یا کسی اور دارے کو سیاسی مخالفین کی زبان بند کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ جمہوری حکمران ڈکٹیٹر بن جائیں گے آج موجودہ حکومت کے مخالفین شورمچارہے ہیں کہ ان سے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہاہے حکومت کو اپنے طرزِ عمل سے اس تاثرکوزائل کرناہوگا ۔۔ یقیناسیاسی حلقوںکی اس بات میں وزن ہے اس لئے موجودہ حکمرانوںکیلئے اعتدال کا راستہ اختیارکرنادانشمندی ہے۔کہا جاتاہے پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتاہے بہتر ہے حکومت تمام سرکاری اداروں اور محکموں میں اصلاحات کرے۔ اگر ملکی حالات دیکھیں تو ہر پاکستانی کی خواہش کہ دہشت گردوںکو سخت ترین سزائیں دے کر انہیں عبرت کا نشان بنادیا جائے لیکن جناب اختیارات سے تجاوز کرنا بھی سماجی دہشت گردی ہے اس سے نہ صرف عوام کے بنیادی حقوق متاثرہوتے ہیں بلکہ مسائل بھی پیداہورہے ہیں اس لئے خاص طورپرقانون نافذ کرنے والے اداروںاور محکموںمیں ترجیحی بنیادوںپر اصلاحات کرکے تنظیم ِنوکی جائے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور عمران خان کا عوام سے وعدہ بھی کہ ہم تھانہ کلچرتبدیل کردیں گے جنابِ وزیر ِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Imran Khan
Previous Post نرم نوکری کری چاپڑی، نیازی پر مصیت آ پڑی
Next Post ابھی پردہ اٹھنا باقی ہے!
Pakistan Cricket Team

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.