geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں انسانوں کے اسمگلر ایف آئی اے کے نشانے پر

January 16, 2019January 16, 2019 0 1 min read
Pakistani Refugees
Share this:

Pakistani Refugees

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وفاقی تفتیشی ادارے نے ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن جاری کر دیا ہے جس میں انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث مزید کئی افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ ادارے کا دعوی ہے کہ اس پیش رفت سے اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں آسانی ہو گی۔

پاکستانی ایف آئی اے نے انسانوں کی اسمگلنگ ملوث انتیس مزید افراد کے نام ریڈ بک میں شامل کر لیے ہیں۔ پہلی بار چار خواتین کے نام بھی اسمگلروں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان خواتین میں دو کا تعلق پنجاب سے، ایک کا اسلام آباد سے ہے اور ایک کراچی سے ہے۔ اس جرم میں ملوث ایسے افراد جو قانون کی گرفت سے باہر ہیں، ان کی تعداد اب ایک سو بارہ ہوگئی ہے، جن کے نام اس بک میں درج ہیں۔

ایف آئی اے پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر قریشی کا دعوی ہے کہ اس سے ان مفرور افراد کی گرفتاری میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا، ریڈ بک کو ایف آئی اے کے تمام دفاتر میں رکھا جاتا ہے اور اس میں نام چھپنے کے بعد ایجنسی کے تمام حکام ان ملزمان کے ناموں سے واقف ہو جاتے ہیں۔ تو یہ ایک مثبت قدم ہے اور اس سے ملزمان کو پکڑنے میں آسانی ہوگیے۔

بوسنیا کی پولیس نے تقریبا ڈھائی سو تارکین وطن کی اپنے پڑوسی اور یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا کی سرحد تک رسائی روک دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور حکام کے مابین تصادم کی اطلاعات ہیں۔ (

تاہم پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے غلام شبیر، جو خود بھی انسانوں کی اسمگلنگ کا شکار ہو چکے ہیں، ان دعووں کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ایف آئی اے اس طرح کے دعوے ہر سال کرتی ہے لیکن ایجنٹس آج بھی گھوم رہے ہیں۔ منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، کھاریاں اور ملک کے کئی دیگر علاقوں میں یہ کام آج بھی جاری ہے۔ یہاں تک کے مجھے لے کر جانے والا ایجنٹ بھی آزادی سے گھوم رہا ہے۔ اس نے اپنی شناخت تبدیل کی ہوئی ہے۔ زیادہ تر ایجنٹ اور اس جرم میں ملوث دیگر افراد ایسا ہی کرتے ہیں۔

غلام شبیر سن 2015 میں انسانوں کے اسمگلروں کے ہتھے چڑھے تھے۔ وہ کسی نہ کسی طرح ترکی پہنچے، جہاں انہوں نے اٹھارہ مہینے کام کیا اور پھر پچھلے سال واپس پاکستان آ گئے۔ ان کا دعوی ہے کہ اس کام کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایف آئی اے والے رشوت لے کر لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اس جرم میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ پاکستان سے باہر ترکی، ایران اور کئی دوسرے ممالک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی اس میں ملوث ہیں۔ اسے ختم کرنا آسان نہیں۔

ایف آئی اے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ کاروبار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ باوجود اس کے کہ حکومت نے انسانوں کی اسمگلنگ کے خلاف سن 2009 سے لے کر اب تک مختلف طرح سے قانون سازی بھی کی ہے اور مجرمان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں لیکن پھر بھی یہ جرم بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

ایف آئی اے پنجاب کے ترجمان الطاف گوہر نے انسانوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، سن 2018 میں لاہور سے 986، گجرانوالہ میں 1159، گجرات میں 78، فیصل آباد میں 482 اور ملتان میں 373 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر سے پہلے شکایت ملنے پر تفتیش کی جاتی ہے۔

لاہور میں اس طرح کی 1781 انکوائریاں ہوئیں۔ گجرانوالہ میں سترہ سو پچانوے، گجرات میں ایک سو چودہ، فیصل آباد میں چودہ سو پینتیس اور ملتان میں ستائیس سو اکہتر انکوائریاں ہوئیں۔ پانچ سو ستاسی اشتہاری ملزمان کو سن 2018 میں گرفتار کیا گیا جب کہ پچانوے ایسے افراد بھی گرفتار کئے گئے، جو ضمانت کے بعد مقدمات کی پیروی نہیں کر رہے تھے۔

ان کا دعوی ہے کہ اس جرم کو روکنے کے لیے لاور ہی میں مختلف مجرمان پر دو کروڑ، پچھتر لاکھ اور چھیتر ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ ایک کروڑ کا گجرانوالہ میں، اکیاون لاکھ کا فیصل آباد اور پینتالیس لاکھ کا ملتان میں۔

یہ جاننے کے لیے کہ پورے پاکستان سے کتنے افراد کو اس طرح اسمگل کیا جاتا ہے ایف آئی اے کے کئی افسران سے ڈی ڈبلیو نے رابطہ کیا لیکن وہ معلومات فراہم کرنے سے قاصر رہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا دعوی ہے کہ حکومت اس بھیانک جرم کو روکنے کے لیے پر عزم ہے۔

پارٹی کے رہنما ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اس محاذ پر مختلف حوالوں سے کام کر رہی ہے لیکن غلام شبیر اور ظفر قریشی کے خیال میں ایسا ہونا آسان نہیں ہے۔

ظفر قریشی کا کہنا ہے جب تک عدالت اس معاملے پر نوٹس نہیں لے گی، حکومت کوئی کام نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا، اس کاروبار میں کئی نامی گرامی سیاست دان بھی ملوث ہیں۔

Share this:
North Korea - South Korea
Previous Post شمالی کوریا اب جنوبی کوریا کا ’دشمن‘ نہیں؟
Next Post دارالعوام میں بریگزٹ ڈیل پر تاریخی شکست کے بعد تھریزا مے کو تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا
Theresa May

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.