geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا اب جنوبی کوریا کا ’دشمن‘ نہیں؟

January 16, 2019 2 1 min read
North Korea - South Korea
Share this:

North Korea - South Korea

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے ایک دستاویز میں شمالی کوریا کو ’دشمن ملک‘ یا سلامتی کے لیے خطرہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔ سن 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی کوریائی حکومت نے اپنی ایک دستاویز میں شمالی کوریا کو دشمن قرار نہیں دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سن 2010ء ہی میں جنوبی کوریا کے 50 افراد مارے گئے تھے، جس کا الزام سیول حکومت نے پیونگ یانگ پر عائد کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات ایک مرتبہ پھر کشیدگی کی جانب بڑھ گئے تھے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے وائٹ پیپر میں اس بار ماضی میں شمالی کوریا کے لیے استعمال کی جانے والی ’دشمن‘، ’موجودہ دشمن‘ یا ’مرکزی دشمن‘ جیسی اصطلاحات کا استعمال نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس دستاویز میں شمالی کوریا کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کے لیے خطرہ ضرور قرار دیا گیا ہے۔ اس دستاویز میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے مراد شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری ہتھیار ہیں۔

سیول حکومت کی جانب سے شمالی کوریا کو ’دشمن‘ قرار دینے کی اصطلاح، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی ایک وجہ رہی ہی۔ شمالی کوریا سیول حکومت کی جانب سے اس اصطلاح کے استعمال کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے لبرل صدر مون جے ان نے گزشتہ برس تین بار شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آتی چلی گئی۔ ان دونوں ممالک کے سیول اولمپکس میں ایک پرچم تلے اپنی ٹیمیں بھیجیں جب کہ کم جونگ ان کے گزشتہ برس جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔

کم جونگ اُن پہلے شمالی کوریائی رہنما ہیں، جنہوں نے کوریائی جنگ میں فائر بندی کے 65 برس بعد جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا۔ کم نے کہا کہ جنوبی کوریا داخل ہوتے ہی وہ ’جذبات کی ایک بڑی لہر میں بہہ نکلے‘۔ جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن سرحد پر کم جونگ اُن کا استقبال کرنے کو موجود تھے۔ ان دونوں رہنماؤں کی سمٹ کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔

سیول حکومت کی جانب سے شمالی کوریا کے لیے ’دشمن‘ کی اصطلاح پہلی مرتبہ سن 1995 میں استعمال کی گئی تھی، جب کہ اس کے جواب میں شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ جنوبی کوریا کو ’آگ کا سمندر‘ بنا دے گا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف انہی اصطلاحات کو تواتر کے ساتھ استعمال کرتے آئے ہیں۔

سن دو ہزار سے دوہزار دس تک جنوبی کوریا کی جانب سے اس اصطلاح کا استعمال کرنے سے اجتناب برتا گیا، مگر 2010ء میں سمندر میں شمالی کوریا کے ایک مبینہ حملے میں جنوبی کوریا کے متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد سیول حکومت نے ایک مرتبہ پھر اس اصطلاح کا استعمال شروع کر دیا۔

اس تازہ دستاویز میں شمالی کوریا کا نام استعمال کرنے کی بجائے لکھا گیا ہے، ’’وہ قوتیں جو جنوبی کوریا کی سلامتی، خودمختاری، شہریوں اور املاک کے لیے خطرہ ہیں، ہماری دشمن ہیں۔‘‘

Share this:
Meeting
Previous Post اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہو گیا : حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
Next Post پاکستان میں انسانوں کے اسمگلر ایف آئی اے کے نشانے پر
Pakistani Refugees

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.