geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک، بھارت کی موجودہ ٹکرائو کے پیچھے، ایک بڑی سازش

March 11, 2019 0 1 min read
Pakistan India Relations
Share this:

Pakistan India Relations

تحریر : روشن خٹک

گزشتہ ماہ بھارت اور پاکستان کی درمیان جو ٹکرائو ہوا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پاک فوج کی بیداری و بہادری نے جس طرح عالمی سازش کو ناکام بنا دیا ،اس کی گرہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب کھل رہی ہیں ۔ایک کالم نگارکی نظر مختلف قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر بھی مرکوز ہو تی ہیں اور اپنے مشاہدے میں آئی ہو ئی اہم معلومات قارئین کی علم میں کالم کی صورت میں پیش کرتے ہیں ۔آج کا کالم بھی ایسی ہی اہم اور معتبر ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہے۔

بھارت، امریکہ ،افغانستان اوراسرائیل نے گزشتہ ماہ فروری میں پاکستان کے خلاف ایک بڑا گھناونا منصوبہ بنایا، منصوبہ یہ تھا کہ انڈیا مشرقی بارڈر پر پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ شروع کرکے ہوائی حملہ کرے گا،امریکہ اور افغانستان مغربی بارڈر پر دہشتگردوں اور خود کش حملہ اوروں کوپاکستان میں داخل کراکر جگہ جگہ بم بلاسٹ کرکے پاکستان میں افراتفری پھیلاکر عوام میں خوف کی فضا پیدا کرے گا ،جبکہ ایران کو بھی بھارت نے بلوچستان کی طرف سے محدود پیمانے پر ہوائی حملہ کرنے اور پاک فوج کو انگیج کرنے کی درخواست بھی کی تھی مگر ایرانی ائیر چیف یہ کہہ کر ان سے متفق نہیں تھا کہ ‘پاکستان عراق یا مصر نہیں ہے، پاکستان پر حملہ کرنا ایک احمقانہ فیصلہ ہو گا۔یہ بھی فیصلہ ہو چکا تھا کہ اسرائیل بھارت کو جنگی جہاز اور پائلٹ دے کر پاکستان کے خلاف لڑے گا۔

یہ منصوبہ بندی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر اور بہت بڑے ائیر بیس شوراب کے مقام پر ہورہی تھی کہ پاکستان کے انٹیلیجنس کو پتہ چل گیا ،یہاں امریکہ،اسرائیل،انڈیا اور افغانستان کے عسکری حکام اور اینٹیلیجنس کے حکام میٹنگ میں موجود تھے کہ ان پر مجاہدین نے حملہ کر دیا ، اور اجلاس میں شامل افراد کو جان کے لالے پڑ گئے ۔پورے چالیس گھنٹے منصوبہ بندی کرنے والے محصور ہو کر رہ گئے ،نہ صرف یہ کہ اتحادی افواج کا جانی نقصان ہوا بلکہ پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی بھی افراتفری کا شکار ہوئی۔

پاکستان کو بھی اپنے ذرائع سے جب اس منصوبے کا پتہ چلا تو فوری طور پر تمام دشمنوں کو یہ پیغام پہنچا دیا کہ پاکستان پر حملے کی صورت میں پاکستان بہت سخت جوابی کاروائی کرے گا۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں واضح طور پر دشمن کو پیغام پہچایا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم سوچیں گے نہیں، بلکہ ایکشن لیں گے ۔انڈیا نے جس وقت بالاکوٹ پر حملہ کے لئے میزائیل سے لوڈ جہاز بھیج کر حملہ کیا تو وہ بالکل ناکام ہوا ، دوسرے دن پاکستان نے جوابی حملہ کیا تو وہ سو فی صد کامیاب رہا ، ان کے دو نہیں ،چار جہاز تباہ ہو ئے، دو پائیلٹ پکڑے گئے،جس میں ایک اسرائیل کا پائیلٹ تھا۔اسرائیل ،امریکہ اور انڈیا کے لئے اسرائیلی پائیلٹ کا پکڑے جانا بہت شرمندگی اور پریشانی کا باعث تھا کیونکہ یہ بات پاکستان کے خلاف جنگ کا کھلا ثبوت تھا ۔ امریکہ نے سعودی عرب کے ذریعے پاکستان سے درخواست کی کہ اسرائیلی پائلٹ کو ان کے حوالہ کیا جائے ، سو پاکستان نے امریکہ اور سعودی شہزادے کی درخواست پر اسرائیل کا پائلٹ بھی چھوڑ دیا۔

پاکستان نے جس وقت انڈیا پر جوابی حملہ کی منصوبہ بندی کی ، تو چھ مقامات کو لاک کیا۔اگر پاکستان چاہتا تو آسانی سے اس دن بھارت کے دس ہزار فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتا تھا مگر پاکستان نے ان مقامات کے تین یا چار سو میٹر کے فاصلے پر ہلکے میزائل پھینکے تاکہ بھارت کو یہ احساس دِ لا سکے کہ پاکستان اپ کے حساس مقامات کو کس طرح آسانی کے ساتھ تباہ کر سکتا ہے، اس میں ایک مقام ایسا بھی تھا جس میں بھارت کا ائیر چیف بھی بیٹھا تھا۔ پاکستان نے اس جگہ سے تین سو میٹر دور فٹ بال گراونڈ ہٹ کیا ، جس سے بھارتی ائیر چیف کا رنگ پیلا پڑ گیا ،نتیجتا اسے بھارتی ائیر فورس کو خیر باد کہنا پڑا ۔

اگر ہم پاکستان کے خلاف بھارت، اسرائیل، امریکہ اور افغانستان کے گٹھ جوڑ اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیں تو یہ بات اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد شامل ہے جو ان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں مِلا دیتا ہے۔دوسری بات یہ کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ذرائع نہایت تیز،معتبر اور خراجِ تحسین کے قابل ہیں جو دشمنوں کے منصوبہ بندی کو قبل از وقت فاش کر کے ان کو ناکام بنا دیتا ہے۔نیز یہ بات بھی پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ پاک فوج نا قابلِ تسخیر ہے۔ اب دوبارہ خدا نخواستہ اگر دشمن پاکستان کے خلاف کو ئی منصوبہ بندی کرے گا تو اس سے پیشتر وہ ہزار مرتبہ سو چے گا ۔ البتہ پاکستانی حکومت اور عسکری قوتوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چا ہئیے کہ پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے ،اگر چہ وہ حالیہ منصوبہ بندی اور حملہ پر نادم تو ضرور ہوا ہے مگر موقعہ ملتے ہی وہ کسی بھی وقت دوبارہ اپنی گندیٰ ذہنیت کا استعمال کرتے ہو ئے پاکستان کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے لہذا پاک
فوج اور عوام دونوں کو ہمہ وقت مستعد اور تیار رہنا چاہئیے۔
Roshan Khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Previous Post زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ اسلام آباد کامیابی سے اختتام پذیر، اگلا ایکسپو پشاور میں اپریل ۲۰۱۹ میں ہو گا
Next Post شوق شہادت
Pakistan Army Soldier

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.