geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: 2021 علم الاعداد کی روشنی میں

February 9, 2021 0 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

تحریر : الیاس محمد حسین

آپ کے علم میں ہے علم الاعداد سے حالات وواقعات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس علم کو حضرت امام جعفر صادق سے بھی منسوب کیا جاتا ہے لیکن قدیم چین کے لوگ بھی اس علم سے استفادہ کرنے کی سند موجودہے ہو سکتا ہے حضرت امام جعفر صادق نے علم الاعداد کو نئی جہتیں بخش کر مزید طاقتور بنادیا ہو بہرحال آپ کی دلچسپی کے پیش ِ نظر علم الاعداد کی روشنی میں یہ سال کیسا رہے گا ؟کے کچھ پوشیدہ پہلوئوں کا تذکرہ کریں گے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے تاکہ آپ اس کی روشنی میں باخبرہوسکیں علم الاعداد بھی ایک علم ہے علی ہذالقیاس جس سے مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتاہے 2021 سال کا مفرد 5 ہے 5 کا تعلق تبدیلی کو ایک مخصوص سمت دینا ہے۔ 4 تبدیلی کا سال تھا جس کے دن کا نمبر5 نئی صورت حال کی فہم وفراست کی روشنی میں نئے احکامات اور نئی راہوں کا تعین ہے، 5 نمبر کا تعلق عطارد سے ہے جو کہ عقل، سمجھ بوجھ، نئی اختراعات، نئی ایجادات اور نئے قوانین سے متعلق ہے۔

کائنات کا مواصلاتی نظام بھی 5 کے ہی تحت ہے، اس سال ہماری دنیا ایک نئے مواصلاتی نظام سے متعارف ہوسکتی ہے، سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نئی راہوں سے متعارف ہوسکتا ہے 5 کا عدد ایک مکمل تبدیلی اور مسلسل تبدیلی کا عدد ہے۔ 5 کے عدد میں پارہ صفتی موجود ہے۔ 2021 اور پاکستان! پاکستان اور انڈیا کا پیدائشی دن اور نمبر ایک ہی نمبر 8 ہے۔ 8 نمبر ایک عجیب نمبر ہے۔ مسلسل خرابی یا مسلسل بہتری۔ اس نمبر کو دیکھیے، جب سے پاکستان اور انڈیا کی ریاستیں وجود میں آئی ہیں مسلسل خرابیوں اور مسائل کی دلدل میں ہیں۔

8 نمبر پاکستان کا پیدائشی عدد ہے اور اس روز جمعہ تھا۔ یعنی اس روز 6 کا عدد متحرک تھا۔ 6 شہرت کا عدد ہے 6 اور8 کا امتزاج 5 ہے اور گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے پاکستان کا نمبر 5 بھی ہے۔ اسی 5 عدد کی ہی بنا پر پاکستان پوری دنیا کی خبروں میں موجود رہتا ہے۔ اس کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کی نظر میں اپنی جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔

2021 کا عدد 5 ہے اور پاکستان کا ذاتی عدد 8! اعداد کی زبان سمجھنے کی کوشش کی جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں 2021 بہ نسبتِ 2020 کے زیادہ ہنگامہ خیز اور اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ ہر ماہ اپنی جگہ ایک نیا دروازہ کھول رہا ہے۔ 8 اور 5 کا مفرد 13 اور 13 کا مفرد4 ہے۔

گویا ایک تبدیلی کا سال جیسا کہ 2020 پوری دنیا کے لیے رہا۔ 2020 نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، 2021 میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی امور اپنی لپیٹ میں لے کر نئے قوانین اور نئی بنیادوں کی سمت لے جاتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ جنوری اور فروری میں نئی سیاسی صورت حال کی وجہ سے جمہوری نظام کی موجودہ بوسیدہ دیوار کو دھکا لگ سکتا ہے یعنی اپوزیشن حاوی بھی ہوسکتی ہے یا اپنے مفادات میں کچھ آئینی ترمیم یا قوانین میں ردوبدل کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہے جس سے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہوجائے گی۔

مئی میں نئے معاہدوں یا موجودہ جاری کاموں میں تبدیلی کا امکان ہے کچھ الجھنیں ریاستی افراد کا امتحان لے سکتی ہیں۔ جون اور جولائی حکومت میں شامل اہم شخصیات کے لئے مسائل لاسکتا ہے بڑی شخصیات کو اپنی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اگست میں چین سے جاری مشترکہ معاہدوں سے فائدے اور کچھ مسائل کا بھی اندیشہ ہو سکتا ہے۔

ستمبر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کچھ نئے فیصلے اثاثوں میں بہتری کی امید پیدا کرسکتے ہیں، روپے کی ویلیو بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔ 15 نومبر سے 15 دسمبر کے درمیان کچھ چیلینجز کا سامنا ہوسکتا ہے اور کچھ ادارے اپنی حدود پھلانگ سکتے ہیں۔ یہ مہینہ حکمرانوںکے لئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتاہے اس لئے سیاستدانوںکو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
PDM Protest
Previous Post حیدرآباد میں پاور شو، پی ڈی ایم رہنما جلسے کیلیے روانہ
Next Post امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار
Dollars

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.