geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پانی میں آگ مت لگائیں ۔۔!

July 6, 2019 0 1 min read
Arrest
Share this:

Arrest

تحریر : قادر خان یوسف زئی

پاکستان میں سیاست دانوں کی گرفتاری کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر جو بھی حکمران مسند اقتدار پرآیا اس نے اپنے مخالف کو جیل کی سیر ضرور کرائی ہے۔ اس وقت بھی جو کچھ پاکستان میں ہورہا ہے وہ ناقابل فہم نہیں ہے ۔ سب دُور بدل چکا ہے ، چہرے بدل رہے ہیں ، لیکن بس سیاسی اقدار و سیاسی انتقام لینے کی روش نہیں بدلی۔ کئی بار ذاتی اظہارایہ کرچکا ہوں کہ پاکستان کی بود باش میں جمہوریت کا تسلسل اور برداشت کا مادہ نہیں ہے ۔ قیام پاکستا ن کے بعد لیاقت علی خان کے قتل سے لیکر پاکستان جن نشیب و فراز سے گذر رہا ہے وہ ایک ایک ایسی طویل داستان ہے جسے سوئچ آف کرنے کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ سیاست میں تشدد کا فروغ بھی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ جہاں سیاست میں خوانین ، سرداروں،جاگیرداروں ،وڈیروں ، سرمایہ کاروں کے مسلح بند اہلکاروں کی فوج ظفر کی موجودگی بھی ضروری سمجھی جاتی رہی ہے ۔ وہاںپاکستان میں فروعی مفادات کے لئے حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے ہارس ٹریڈنگ ہو یا پھر کوئی بھی غیر مناسب رویہ ہو یہ روش بھی کوئی نئی نہیں ، اس لئے پاکستا ن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بالکل نیا نہیں ہے ۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ پاکستا ن کی سیاسی تاریخ کبھی جمہوری نہیں رہی ، چاہے وہ آمرانہ ہو یا جمہورانہ ہو۔ لیاقت علی خان سے لیکر بابڑہ ، بارہ مئی ، سٹی کورٹ ،قتل بے نظیر بھٹو، ماڈل ٹائون سمیت ان گنت واقعات کے ذمے داروں کا آج تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا ۔ پاکستان سے باہر نظر دوڑائیں تو اس بات کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کم ازکم پاکستان میں مسلح شرپسندوں کی وجہ سے ، امریکی بلاک ہو روس کا دوسرا بلا ک ، پاکستان کی شہری آبادیوں ، اسپتالوں ،بازاروں اور عوامی مقامات کو نشانہ نہیںبنارہا ۔ اس پر تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں لیکن ایسا کب تک ہوتا رہے گا ۔ کہ بیرونی سازشوں و سہولت کاروں سے اپنی سرزمین کو محفوظ رکھ سکیں ۔ لیکن ایسا کب ہوگا کہ ہم اپنے قوم و فعل میں تضاد کو ختم کردیں یاپھر اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش شروع کردیں۔

انبیاء سابقین کسی ایک خطے، ملک، قبیلے یا قوم میں مبعوث کئے جاتے تھے مگر نبی اکرم ۖ تمام انسانوں کے لئے رسول بن کر تشریف لائے لہٰذا اللہ نے قرآن میںآپ کو حکم دیا: ”کہہ دیجئے،اے لوگو! میں تم سارے انسانوں کی طرف نبی بناکر بھیجا گیا ہوں” ْ۔ مسلم اکثریتی ممالک میں مسلمانوں کی تعداد اقلیت کے مقابلے میں زیادہ ہیں لیکن ایک ایسا انسانی معاشرہ ہمارے درمیا ن موجود نہیں ہے جس سے مختلف مذاہب ، الگ الگ نسلوں اور طبقے کے لوگوں میں اخوت بڑھانے کے لئے میل ، محبت کو بڑھا سکیں ۔قرآن کا پیغام ہے کہ: ”اے لوگو! ہم نے تمہیں نر اور مادہ میں پیدا کیا ہے اور خاندان وقبیلے بنائے ہیں۔ صرف اس لئے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو، ورنہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک تم میں سے زیادہ معزز وہ ہے، جو زیادہ پرہیز گار ہے۔” ۔ قرآن کریم میں بڑے صراحت کے ساتھ بیان کردیا گیا کہ نسل ، ذاتیں ، قبیلے فخر و خود کو برتر ثابت کرنے کے لئے نہیں ہیں ۔ خود ان کے خالق کا فرمان ہے کہ انسان ہونے کی حیثیت سے وہ برابر ہیں اور ان میں سے نہ کوئی بڑا ہے اور نہ مرتبے کے لحاظ سے چھوٹا۔ اگر کسی کو برتری حاصل ہے تو صرف تقویٰ اور خوف خداوندی کی بنیاد پر۔حجة الوداع کے موقع پر رسول اکرم ۖ نے جو خطبہ دیا تھا اس میں بھی آپ نے مسلمانوں کے ایک بڑے مجمع کے سامنے اس بات کا اعلان کیا کہ کسی کو کسی پر فضیلت و برتری حاصل نہیں ہے۔ سب لوگ برابر ہیں اور ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اللہ اور رسول نے اپنے احکام میں یہ بات واضح کردی ہے کہ حاکم ومحکوم، عربی وعجمی، سیاہ و سفید، کمزور و طاقت ور، مومن و کافرانسان ہونے کی حیثیت سے یکساں ہیں۔ وہ قانون کی نظر میں بھی برابر ہیں لہٰذا کسی کے ساتھ مذہب، ذات، رنگ و نسل یا علاقے کی بنیاد پر کوئی بھید بھاؤ نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام نے عصبیت کی بنیاد ہی کھوڈ ڈالی تاکہ کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے سے بھید بھائو نہیں کیا جائے۔ قرآن کریم میں ارشاد فرمایا گیا: ”تو اگر(غیر مسلم) تمہارے پاس کسی فیصلے کے لئے آئیں تو ان سے اعراض کرلو اور اگر فیصلہ کرو تو انصاف کرو،کیونکہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔’ قرآن میں اس تعلق سے بھی فرمایا گیا کہ: ”مذہب کے معاملے میں کوئی زبردستی نہیں ہے۔” دوسرے مقام پر فرمایا گیا کہ: ”تمہارے لئے تمہارا دھرم ہے اور ہمارے لئے ہمارا دین” علاقہ و نسل پرستی کی وجہ سے ہم دنیا کے سامنے ذلیل ہو رہے ہیں۔ مخالفت میں علاقائیت کے نام پر کسی تفرقہ پردازی، فخر و غرور ۔ اپنے سے کمتر سمجھ کر حقارت، رشوت ، سفارش و اقربا پروری عروج پر ہے ۔
آج جائزہ لیجئے تو اتحا د ویکجہتی کا فقدان نظر آیے گا ۔ ہر ایک کسی نہ کسی کے درپے آزار ہوگا ۔ کوئی آپ کو باہم متفق و متحد نظر نہیں آئے گا ایک ملک دوسرے ملک کے درپے آزار تو ہے ہی۔ لیکن عام زندگی میں خلفشار انتشار و عدم سکون عروج پر ہے ۔ احساس ختم ہوتا جارہا ہے بے حسی نے دلوں میں جگہ پالی ہے کیونکہ جس قوم کا احساس مر جاتا ہے ۔دنیا اسے اپنے قدموں تلے روند دیتی ہے۔ مثلاََ دنیا کے کسی خطے میں اگر کسی نصرانی یا یہودی کا قتل ہو جاتا ہے تو پوری عیسائیت و یہودیت اس کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوتی ہے لیکن دنیا کے اکثر خطوں میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے مگر مسلم اکثریتی ممالک میں بے حسی ہے۔ ایک عرصہ سے فلسطین و افغانستان اور چیچنیا و عراق نیز لبنان میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ اور مسلم حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اقتصادی زبوں حالی ہے۔ مجموعی طور پر مسلم دنیا کی اقتصادی حالت نہایت کمزور ہے۔ جو ترقی کیلئے اہم رکاوٹ اور ذلت و خواری کا سبب بنی ہوئی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ہماری پسماندگی ہے۔ مسلم دنیا میں سوائے چند کے نہ تو کوئی ماہر سائنس ہے اور نہ علمی دانشگاہیں۔ حالت یہ ہے کہ آج تنہا جاپان میں جتنی یونیورسٹیاں ہیں پوری مسلم دنیا میں اتنی نہیں۔صنعت و حرفت میں مسلم دنیا کا پیچھے رہ جانا شرمندگی کی سب سے بڑی مثالیں ہیں۔

پورے عالم اسلام کا یہ حال ہے تو پاکستا ن کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے رہنمائوں کی گرفتاریوں پر سرپا احتجاج نظر آتے ہیں تو مخالف سیاسی جماعت کے کارکنان بھنگڑے ڈالتے نظر آتے ہیں۔ سیاسی انتقام ہے یا حقیقت اس کے درمیا ن فرق ہی مٹ چکا ہے ، سیاسی رہنمائوں کے بیانات میںجھوٹ کتنا اور سچ کتنا ہے کوئی وثوق سے نہیں کہہ سکتا ۔ حکومت تان سین کی راگ الاپ رہی ہے تو اپوزیشن پانی میں آگ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایک حکومت آئے گی تو دوسری آجائے گی ۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔ کوئی اپنی زندگی و اقتدار کو ہمیشہ کے لئے صحفے پر لکھوا کر لایا ہے ۔ تمامسائل کا حل صرف انصاف کی درست فراہمی ہے۔ ٹرائل عدالتوں میں براہ راست میڈیا کوریج دی جائے تاکہ عوام ان مقدمات کو خود دیکھیں کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔ کس نے قوم کی دولت لوٹی تو کس نے قوم کی خدمت کی ۔ پاکستان پوری دنیا کا ٹھیکدار نہیں ہے پہلے ہمیں اپنا گھر درست کرنے ضرورت ہے۔ ہر پانچ منٹ بعد جس کو دیکھو کوئی نہ کوئی پریس کانفرنس کرنے پہنچ جاتا ہے ۔ عوام کی فرسٹرین میں اضافہ کرتا ہے۔ برائے کرم ہر جماعت پریس بریفنگ کے لئے ایک ترجمان رکھ لے ۔ تاکہ قوم کے خلفشار میں اضافہ تو نہ ہو۔عجیب تماشہ بنایا ہوا ہے۔ اس تماشے کو بند کردیںتو بہتر ہوگا ۔ورنہ نتائج کسی کے بھی قابو میں نہیں رہیں گے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Pir Hazrat Aftab Ahmed Qasmi
Previous Post حضرت پیر آفتاب احمد قاسمی
Next Post انٹرن شپ کرنے والے طلباء کے مسائل
Internship

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.