geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

والدین کا بچوں کو ویکسینیشن کورس نہ کرانا نمونیا ہونے کی اہم وجہ ہے

November 12, 2019 0 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) طبی ماہرین نے پاکستان میں جاں بحق ہونے والے 5 سال سے کم عمر بچوں کے مرنے کی سب سے بڑی وجہ نمونیا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے نقشے پر ہم اس وقت چوتھے نمبر پر ہیں جہاں نمونیا کی شرح سب سے زیادہ ہے، والدین کا بچوں کو ویکسینیشن کورس نہ کروانا نمونیا ہونے کی اہم وجہ ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (پی پی اے) سندھ اور جی ایس کے کے اشتراک اور او ایم آئی اسپتال کے تعاون سے نمونیا کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی پی اے کے صدر ڈاکٹر غلام رسول برڑو، سیکریٹری جنرل پی پی اے (سینٹر) پروفیسر ممتاز لاکھانی، قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا، پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن، کنٹری میڈیکل لیڈ جی ایس کے ڈاکٹر کاشف حنیف اورڈاکٹر ایم این لال نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ ہمارے ملک میں نمونیا ایک بڑا مسئلہ ہے، ہر سال 92 ہزار بچے اس بیماری کے باعث مر جاتے ہیں، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان میں بیماریوں اور اسکے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے مختلف سیمپوزیم، ورکشاپس اور پروگرامز کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے ، پولیو وائرس بھی پاکستان میں موجود ہے، سندھ میں ٹائیفائیڈ کا نیا حملہ ہوا جس پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ممتاز لاکھانی نے کہا کہ اس اہم دن پر مدعو کرنے کا شکریہ، نمونیا بیماری کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ کیوں اور کیسے ہوتی ہے، ضرورت اس بیماری کے سدباب کی ہے، پاکستان میں مرنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں میں سب سے زیادہ بچے نمونیا کی وجہ سے مرتے ہیں، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے سے بچوں کے علاج میں بہت مدد مل رہی ہے، سندھ میں ویکسین موجود ہے صرف بچوں کو لگوانے کی ضرورت ہے، ویکسینیشن کوریج کو 80 سے 90 فیصد تک پہنچانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں نمونیہ سے بچاؤ کے لیے (ڈسپرزیبل ٹیبلیٹ) پانی میں حل ہو جانے والی گولیاں آگئی ہیں جس کے ذریعے بچوں کو نمونیا سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

پروفیسرجمال رضا نے کہا کہ ماں کا دودھ پینے سے بچے بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، ڈاکٹر اقبال میمن نے کہا کہ ہم دنیا کے نقشے پر چوتھے نمبر پر کھڑے ہیں جہاں نمونیا سب سے زیادہ ہے، نمونیا کے جراثیم منہ سے آتے ہیں اور یہ ایک سے دوسرے کو لگتا ہے، پاکستان میں بھی آگاہی واک اور پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نند لال نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ ہر سال سیمینار منعقد کرتا ہے جو کہ ایک انتہائی مثبت قدم ہے، نمونیا اور ڈائریا بچوں میں پائے جانے والا اہم مسئلہ ہے جو بچوں کی اموات کا سبب بن رہا ہے، ہر سال پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات ہو رہی ہیں، نمونیا سے بچاؤ کا طریقہ بہت آسان ہے صرف عمل درآمد کی ضرورت ہے، پاکستان کی آبادی میں 15 فیصد 5 سال سے کم عمر بچے ہیں جن کی صحت کی حفاظت انتہائی ضروری ہے، ہمیں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، پسلیاں چلنا، سانس لیتے وقت سینے میں کھڈے پڑنا نمونیا کی علامات ہیں، پاکستان میں بچوں کا غلط طریقہ علاج (اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال) اور علاج نہ کروانے کی شرح 80 فیصد ہے، پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کو اس بیماری کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بنگلادیش جیسے ملک میں نمونیا اور ڈائریا کی وجہ سے بچے نہیں مر رہے جو کہ قابل تعریف بات ہے۔

نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بچے کا الٹیاں کرنا، گلے سے سانس لیتے ہوئے آواز آنا اور کچھ نہ کھانے والے بچوں کو فوری اسپتال میں داخل کروایا جائے کیوں کہ ان کے مرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں، کھانسی آنا، زور زور سے سانس لینا، پھسلیاں چلنا نمونیا کی علامات ہیں، حفاظتی ٹیکے لگوانے، ہاتھ دھونے، ماں کا دودھ، دھویں سے بچاؤ اور متوازن غذا کے استعمال سے بچوں کو نمونیا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، نمونیا سے بچاؤ کے لیے اب نئی دوا متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعہ خود کو ان بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکتا ہے، ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ سیمینار میں تمام اہم موضوع زیر غور لائے گئے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو بچانے اور اچھا ماحول فراہم کرنے کے لئے اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر کاشف حنیف نے کہا کہ ہمارے لیے معلومات اور آگاہی ہونا بہت ضروری ہے، انہوں نے سیمینار میں شریک تمام طبی ماہرین اور پروفیسرز کا شکریہ ادا کیا۔

سیمینار کے اختتام پر ایکسپریس میڈیا گروپ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر اظفر نظامی نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا جبکہ تمام مقررین کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Share this:
Babar Ghori
Previous Post نیب نے بابر غوری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی
Next Post حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ خود دیکھے: نیب
NAB

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.