geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ خود دیکھے: نیب

November 12, 2019November 12, 2019 0 1 min read
NAB
Share this:

NAB

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت خود اس معاملے کو دیکھے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے کیونکہ نیب نے ان کا نام واپس وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کو بھیجی تھی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ خود سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معاملےکا جائزہ لے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پروگرام کے مطابق آج قطر ائیرویز کی پرواز سکس ٹو نائن سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہونا تھا، تاہم ان کی ٹکٹیں کینسل کروا کر روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔

شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی نشستیں بھی کینسل کروا دی گئی ہیں۔ انہیں بھی نواز شریف کے ہمراہ اسی پرواز سے روانہ ہونا تھا۔ نواز شریف کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رات گئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کے اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف کو تمام طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے ملنی چاہیں۔

ادھر خبریں ہیں کہ نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ان کے پلیٹ لیٹس سیلز میں کمی بدستور جاری ہے۔ انھیں مرکزی لندن کے ایک نجی ہسپتال میں نواز شریف داخل کرانے کے انتظامات مکمل ہیں، جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

لندن میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اُسی ہسپتال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے ایک بیان مین بتایا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے والی ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف کی نازک صحت دیکھتے ہوئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کا کہا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کیلئے ڈاکٹر کل طبی معائنہ کریں گے۔

نیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، اس طرح کے مختلف مقدمات میں حکومت پہلے بھی اپنے اختیارات استعمال کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت ایسا میکینزم بھی بنائے کہ نواز شریف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات اور تحقیقات کے لیے بوقت ضرورت حاضر ہوں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے معاملہ نیب کو بھیج دیا تھا۔

Share this:
Vaccine
Previous Post والدین کا بچوں کو ویکسینیشن کورس نہ کرانا نمونیا ہونے کی اہم وجہ ہے
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید
Indian Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.