geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا عوام تھوڑی فکر مند ہو سکتی ہے؟‎

July 15, 2019 0 1 min read
Tax
Share this:

Tax

تحریر : ذوالقرنین ہندل

زیادہ پرانی بات نہیں، انتخابات کی تیاریاں پورے زور و شور کے ساتھ جاری تھیں۔ہر سیاسی پارٹی بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی۔وہیں ایک پارٹی ’نیا پاکستان‘کا نعرہ لئے بہت سے پرانے سیاست دانوں کو ٹکٹ جاری کر چکی تھی۔مگر پھر بھی ملک بھر میں بڑا طبقہ بالخصوص نوجوان ان سے امیدیں وابسطہ کئے ہوئے تھے۔آخر کیوں نہ کرتے؟قبل از انتخابات بڑے بڑے دعوے جو کئے جا رہے تھے۔ریاست مدینہ کی باتیں ہورہی تھیں۔حضرت عمر رضی اللہ کی مثالیں دی جا رہی تھیں کہ’دجلہ و فرات کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا مرے تو ذمہ دار حکمران ہوتا ہے‘۔مہنگائی و معیشت میں بہتری کے لئے پریس کانفرنسیں منعقد کی جاتی، اعداد و شمار پیش کئے جاتے۔عوام کے گرد آلود ذہنوں کو جھنجوڑا جاتا۔بے روزگار و مہنگائی سے ستائی عوام ایسے ہی حکمران چاہتی تھی، جو عوام کو آسانیاں مہیا کرتے۔آخر عوام نے اپنے ووٹ کے زریعے انہیں منتخب کیا۔

حکومت میں آنے کے بعد عوام کو صبر کی تلقین کی جانے لگی۔کرپشن کے بہت سے اہم کیس کھولے گئے۔اگر چہ لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی۔لیکن عوام پرامید ہے کہ، لوٹی ہوئی رقم جلد ملکی خزانے میں جمع ہوگی۔

بات معیشت کی ہو تو حکومت جب برسر اقتدار آئی تو انہیں خزانوں سے خالی تجوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کی ضد کو ختم کرنا پڑا۔سعودی عرب، دبئی اور قطر سے بھی قرض حاصل کئے گئے۔مگر معیشت ہے کہ،آج تک غیر مستحکم ہے۔خیر چھوڑئیے معیشت کو عام آدمی کو اس کی کیا خبر۔ہاں مہنگائی سے عوام باخوبی واقف ہے۔اور جب مہنگائی کی باز گشت سنائی دیتی ہے، تو عام عوام خاصی متاثر ہوتی ہے۔حکومت قریب اپنے ایک سال میں نہ تو ڈالر کے عوض روپے کی بے قدری کو روک سکی ہے، نہ ہی مہنگائی کو۔بلکہ سارے حالات کی ذمہ داری گزشتہ حکومتوں پر ڈال رہی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیاں مشکل حالات کا سبب بن رہی ہیں۔مگر موجودہ حکومت بھی اپنی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو رہی ہے۔حکومت نے موجودہ حالات سے نکلنے کے لئے آئی ایم ایف کی مدد کے ساتھ ساتھ تجاویز پر عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔جس کے ضمن میں آئے روز نت نئی انواع کے ٹیکس متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال کی چند بڑی وجوہات:پچاس ہزار یا اس سے زائد کے لین دین پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا جانا۔ٹیکسٹائل، چمڑے، کارپٹ، اسپورٹس، اور سرجیکل آلات کے لئے زیرو ریٹنگ سہولت ختم کر کے17فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنا۔قابل ٹیکس آمدنی کو چالیس لاکھ سے کم کر کے بارہ لاکھ کرنا۔ مانتے ہیں کہ مشکل حالات میں کچھ اہم فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔مگر تاجر اشرافیہ اور حکومت کی آپسی کشیدگی کے باعث ہونے والی ہڑتال سے نہ صرف قریب 25ارب کا معاشی نقصان ہوا بلکہ لاکھوں مزدور اپنی ایک دن کی اجرت سے محروم ہو گئے۔تاجر حضرات کے پاس تو اپنی نسلوں کے لئے دولت موجود ہوگی۔اور حکومت معاشی نقصان پورا کرنے کیلئے مزید ٹیکس لگا سکتی ہے۔مگر مزدور طبقہ جو پہلے ہی بے روزگاری اور مہنگائی کا ستایا ہوا ہے۔کیسے اپنے خاندان کی کفالت کرے گا؟کپڑے اور جوتے نہ ہی سہی، مگر اپنے بچوں کو کھانا کیسے کھلائے گا؟شاید حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب ہو۔

بات اشرافیہ کی ہو تو یہ تو ہر حال میں سکھی ہیں۔ٹیکس سے بچنے کی عادت پرانی ہے۔یہ ملک میں نا مناسب حالات کو دیکھ کر دوسرے ٹیکس فری ممالک میں سرمایا کاری کرلیں گے۔ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنیاں بنالیں گے۔ہمارے موجودہ و گزشتہ وزیراعظم بھی ایسے کام کر چکے ہیں۔اپنے مفادات کی خاطر ملکی معیشت کو داؤ پر لگانا ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔

کیا ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقے اور عام عوام پر ہی مسلط ہوسکتا ہے؟اشرافیہ اس سے آزاد کیوں ہیں؟تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں براہ راست دیگر اشیاء پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں۔ڈالر اور سونے کی روپے کے عوض بے قابو اڑان نے درآمد ہونے والی اشیاء کو مہنگا کردیا ہے۔یہی نہیں بلکہ روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بے قابو ہو رہی ہیں۔حکومت کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس لگانے سے انکاری ہے۔مگر تندور مالکان آٹے اور گیس کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ آ چکے ہیں۔آخر ذمہ دار کون ہے؟

جہاں ہمارے وزیر اعظم عوام کو کہتے نہیں تھکتے کہ، فکر نہ کریں،صبر کریں،انتظار کریں وغیرہ وغیرہ۔وہیں موجودہ پارٹی کے حامی اور حکومت میں موجود وزراء و مشیران یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ، عوام کو قربانی دینا ہوگی،برداشت کرنا ہوگا پوچھنا یہ تھا کہ، غریب دیہاڑی دار اپنے روزگار سے محروم ہو کر کیسی قربانی دے؟ کیاخود کو ختم کر کے اپنی پریشانیوں سے نجات حاصل کر لے؟ البتہ!ایسا کرنا ہر گز حرام ہے۔حالات اتنے ہی کٹھن ہیں، تو ہمارے وزراء کی لسٹ کیوں بڑھتی چلی جا رہی ہے؟مشیران میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ اتحادی پارٹیوں کے نمائندوں کو وزراتوں کے پروٹوکول سے کیوں نوازا جا رہا ہے؟ کون سائیکل پر سفر کرتا ہے؟ہیلی کاپٹر کیوں استعمال ہورہا ہے؟ نئی گاڑیاں کیوں خریدی جا رہی ہیں؟ وزیروں و مشیروں کی تنخواہیں عام دیہاڑی دار کے برابر کیوں نہیں؟۔ حکومت چاہے کرپشن کرنے والوں سے ایک ایک پائی وصولے،چاہے جاگیرداروں و صنعتکاروں سے ٹیکس حاصل کرے۔عوام کو اس کی کوئی فکر نہیں۔فکر ہے تو صرف بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کی۔ جناب وزیر اعظم صاحب! کیا ایسے حالات میں عوام تھوڑا فکر مند ہوسکتی ہے؟ یا میڈیا و سوشل میڈیا کی طرح عوام کی فکروں کو بھی سینسر کیا جائے گا؟

ڑان، اور بے یقینی کی کیفیت نے چیزوں کی قیمتوں کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔جہاں سرمایہ دار ذخیرہ اندوزی کر کے منافع بٹور رہے ہیں۔وہیں عام دیہاڑی دار و تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے۔نجی کمپنیوں میں ڈاؤن سائیزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس کا شکار راقم کے کئی انجینئر دوست بھی ہوچکے ہیں۔بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے۔ملک میں افراتفری کے پھیلنے کا خدشہ ہے جو انتشار اور بدعنوانیوں کو پروان چڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Mobile Phone Card
Previous Post 100 کے کارڈ پر 88 روپے بیلنس آئیگا، سپریم کورٹ نے اضافی ٹیکس معطل کر دیے
Next Post 99 فیصد طبقے کی”آواز” کون سنے گا۔۔۔؟
Politics Power

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.