geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ٹی آئی حزب اختلاف کے خلاف کس حد تک جائے گی؟

October 21, 2020 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی گرفتاری اور مریم نواز شریف کے خلاف تازہ مقدمے کے اندارج کے بعد پاکستان میں کئی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ حکومت حزب اختلاف کے خلاف کس حد تک جا سکتی ہے۔

کئی ناقدین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں حزب اختلاف کے لیے سختیاں بڑھیں گی اور پھر یہ حزب اختلاف کا امتحان ہوگا کہ وہ اس سے کس طرح نمٹے۔

معروف تجزیہ نگار حبیب اکرم کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں گرفتاریاں بڑھیں گی۔ ”اس کے علاوہ نئے مقدمات بن سکتے ہیں۔ نیب کی تحویل میں موجود لیگی رہنماوں کی سہولیات کم کی جا سکتی ہیں۔ پولیس ٹینٹ والوں، ٹراٹسپورٹ مالکان اور ساؤنڈ سسٹم والوں کو تنگ کر سکتی ہے۔ یہ سب ہوگا کیونکہ یہ ہمارے سیاسی کلچر کا حصہ ہے۔‘‘

سیاست دانوں کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت انتقام میں اندھی ہوگئی ہے اور اس سے کچھ بھی امید کی جا سکتی ہے۔

معروف سیاست دان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیساںی کا کہنا ہے کہ حکومت انتظامی اقدامات کر سکتی ہے۔ ’’وہ دفعہ ایک سو چوالیس لگا سکتے ہیں۔ ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کر سکتے ہیں۔ نواز شریف کی تقریر میں فنی خرابیاں پیداکر سکتے ہیں۔ تاہم میرے خیال میں یہ تمام ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ نواز شریف کے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ بیانیہ پاکستان کی بقا کا بیانیہ ہے اور سویلین برتری کا بیانیہ ہے۔ نواز شریف اس بیانئے کو اپنی تقریروں میں مزید فروغ دیں گے۔‘‘

ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے ہی ظلم کی حد کر دی ہے اور اب وہ مزید کیا کرے گی۔ ”انہوں نے ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو سزا دلوائی۔ رانا ثناء اللہ پر منشیات سے متعلق الزام لگایا۔ شریف فیملی کے افراد کو جیل میں بند کیا۔ میاں صاحب کی جائیدادیں ضبط کرائیں۔ شہباز شریف کو زمین پر کھانا دیا۔ ان کا بس نہیں چلتا ورنہ یہ کھانے کو لٹکا کر دیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا بس چلے تو یہ ن لیگ کے رہنماؤں کو پھانسیاں لگوائے۔ ”یہ شخص انتقام میں اندھا ہوگیا ہے۔ اس کا بس نہیں چلتا ورنہ اسلامی سزاؤں کا سہارا لے کر ہمیں سخت سزائیں دلوائیں لیکن ان تمام ہتھکنڈوں سے ہم ڈریں گے نہیں۔ ہم نے پہلے بھی نواز شریف کے بیانیے پر ثابت قدمی دکھائی اور اب بھی اسی بیانیے کو ہم آگے بڑھائیں گے۔ یہ تصور غلط ہے کہ میاں صاحب نے کراچی میں کسی کے کہنے پر تقریر نہیں کی۔‘‘

پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ وہ تمام طرح کی مشکلات کے لیے تیار ہے۔ اتحاد کے مرکزی رہنما ایوب ملک کا کہنا ہے حزب اختلاف ذہنی و جسمانی طور پر ہر طرح کا جبر کرنے کو تیار ہے۔ “اگر انہوں نے گرفتاریاں قائدین کی کیں تو ہم جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔ پھر عوام دیکھیں گی کہ جیلیں کم پڑجائیں گی۔ اس کے علاوہ پارلمینٹ سے استعفٰی دینے کی بھی تیاری ہے اور جنوری میں لانگ مارچ کر کے اس حکومت کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔”

ناقدین کے خیال میں پی پی پی اتحاد کا حصہ ہونے کے باوجود اسکے کچھ نکات سے اختلاف رکھتی ہے۔ اتحاد کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پی پی پی سندھ حکومت سے مستعفی ہونے اور اسمبلی کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ قومی اسمبلی سے استعفی دینے کے لیے راضی ہیں لیکن صوبائی اسمبلی سے استعفٰی نہیں دینا چاہتے، جس کی وجہ سے اتحاد کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔ پی پی پی کو یہ بھی ڈر ہے کہ اسمبلی سے استفعٰی دینے کی صورت میں صوبے میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔‘‘

اس کشیدہ صورت حال میں ملک کے کئی حلقے تمام فریقین کو صبر کی تلقین کررہے ہیں۔ ایسے حلقوں میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شامل ہیں۔ پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات میں انتقام کی جھلک نہیں ہونی چاہیے۔ ”سیاست میں غصہ اور جارحانہ موڈ مناسب نہیں ہوتا۔ سیاست دانوں کو پوری قوم دیکھ رہی ہوتی ہے۔ لہٰذا حکومتی اکابرین کو بھی تحمل سے کام لینا چاہیے کیونکہ اس سے خود پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ حکومت جو بھی اقدامات کرے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوں اور ان سے انتقام نہ جھلکتا ہو۔‘‘

پاکستان میں حزب اختلاف کے خلاف کریک ڈاؤن یا حکومتی اقدامات کوئی نئی بات نہیں۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے دور میں مخالفین کے خلاف اقدامات کئے گئے اور ان کو مختلف عہدوں سے بر طرف کیا گیا۔ ایوب خان کے دور میں مخالفین کے خلاف اقدامات میں سختی دیکھنے میں آئی جب کئی سیاسی کارکنوں کو لاہور کے شاہی قلعے میں قید کیا گیا۔ ان ہی کے دور میں محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف غداری کے فتوے صادر ہوئے اور نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں سمیت کئی سیاسی شخصیات عتاب کا شکار رہی۔ یحیٰی خان کے دور میں حالات مزید ابتر ہوئے، جس میں عوامی لیگ کے رہنماؤں پر زمین تنگ کردی گئی، جو بالاآخر مشرقی پاکستان میں لشکر کشی اور اس کی علیحدگی پر منتہج ہوئی۔ بھٹو کے دور میں نہ صرف سیاسی مخالفین زیر عتاب رہے بلکہ ان کے اپنے پرانے ساتھی بھی ان کی انتقامی سوچ سے نہ بچ سکے۔ معراج محمد خان سمیت کئی پرانے ساتھیوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی اور دوسری صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔

جنرل ضیاء کا دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور کہلاتا ہے جب سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو نہ صرف کوڑے مارے گئے بلکہ دانشوروں اور ضیا مخالف اساتذہ کو بے روزگار بھی کیا گیا۔ سیاسی مخالفین کو پھانسیاں بھی لگائی گئیں۔ جمہوریت کی بحالی کے بعد پی پی پی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں جب کہ پرویز مشرف کی حکومت نے ان دونوں جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

Share this:
Google
Previous Post امریکی حکومت نے گوگل کی اجارہ داری کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
Next Post پولیس افسران کے ساتھ سلوک پر میں شرمندہ ہوں، بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.