geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولیس افسران کے ساتھ سلوک پر میں شرمندہ ہوں، بلاول بھٹو

October 21, 2020 1 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سندھ پولیس کی اعلیٰ کمان کے ساتھ متنازعہ سلوک کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس سمیت اعلیٰ افسران نے چھٹیوں کی درخواست دے دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے معاملے نے انہیں کہیں منہ دکھانے کے قابل چھوڑا۔ دوسرا طرف پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس کے اعلیٰ ترین افسران نے ایک ساتھ چھٹیوں کے لیے درخواست دی ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ چھٹی پر جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ساوتھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی ائی جی سی ٹی ڈی سمیت متعدد ڈی آئی جیز نے بھی چھٹی کی درخواستیں ارسال کر دی ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے 18 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست میں یہ موقف اپنایا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران کی بے عزتی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس تمام معاملے میں پولیس کو نہ صرف دھچکہ لگا بلکہ فورس کا مورال بھی ڈاؤن ہوا اور وہ شدید دباؤ کی صورتحال میں پروفیشنل ذمے داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں اور اس دباؤ سے نکلنے کے لیے انہیں 60 روز کی رخصت درکار ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری نے انہیں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے کہیں گے کہ وہ اپنے اداروں سے اس کی تحقیقات کرانے کا حکم دیں۔
دوسری طرف پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سینئر پولیس افسران کے چھٹی پر جانے کے فیصلے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا وفاقی وزراء کی جانب سے کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا اوراس سازش کو ایسے نہیں چھوڑا جائے گا اور اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے 18 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سب سے پہلے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔ تاہم فاتحہ کے بعد مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مزار قائد میں سیاسی نعرے بازی کی تھی۔ جس کے بعد ایک شہری وقاص احمد کی جانب سے اس معاملے میں کیپٹن محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں مزارِ قائد کی بے حرمتی سے متعلق دفعات شامل کی گئی تھیں اور مقدمے کے اندراج سے متعلق متعدد افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ آئی جی سندھ پولیس پر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے دباؤ تھا۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post پی ٹی آئی حزب اختلاف کے خلاف کس حد تک جائے گی؟
Next Post آرمی چیف کا کور کمانڈر کراچی کو ’کراچی واقعے‘ کی تحقیقات کا حکم
General Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.