geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’’پہلے برآمد پر پیسہ بنایا اور اب درآمد پر بنائیں گے؟‘‘

January 21, 2020 0 1 min read
Chapati
Share this:

Chapati

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پہلے لاکھوں ٹن گندم برآمد کرنے اور اب درآمد کرنے پر شدید نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ کیا گندم درآمد کرنے سے آٹے کا بحران ختم ہو جائے گا اور اس کے کسانوں پر کیا اثرات پڑیں گے؟

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے گندم کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا تھا لیکن ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چار پانچ مہینے سے یہ کوشش کر رہے تھے کہ وزیر اعظم اس مسئلے پر توجہ دیں۔

اس سوال پر کہ گندم کا بحران کیوں آیا؟ ان کا موقف تھا کہ یہ بد انتظامی ہے۔ وفاقی حکومت کو پچھلے سال گندم بر آمد نہیں کرنا چاہییے تھی۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ گندم کا مسئلہ آسانی سے حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ “ابھی چینی پانچ چھ روپے بڑھ گئی ہے، پندرہ دن میں مزید بڑھ جائے گی۔ پھر اسی روپے میں بھی آپ کو چینی نہیں ملے گی۔”
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں صرف وفاقی نہیں بلکہ صوبائی حکومتوں کو بھی سوچنا ہوگا۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کے مطابق ملک میں گندم کا بحران وفاقی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسا ملک جہاں گندم کی قلت نہیں ہوتی وہاں گندم باہر سے کیوں منگوانا پڑ رہی ہے؟

جب ڈی ڈبلیو نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے پوچھا کہ سندھ میں آٹے کی کمی کا مسئلہ کیوں ہوا، تو انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیارہ لاکھ ٹن گندم کی مانگ ہوتی ہے جبکہ سات لاکھ ٹن گندم اسٹا ک میں تھی۔ “ہم نے ایک لاکھ ٹن ڈسٹرکٹ وئیر ہاوس سے اٹھا لی ہے۔ جب ہم نے پنجاب سے گندم اٹھانا چاہی تو وہاں ہڑتال کے باعث نہ اٹھا سکے۔” انہوں نے کہا کہ سندھ پر آٹا کنٹرول پرائس پر فروخت کیا جا رہا ہے اور حکومت تین دن کے اندر اس بحران سے نمٹ لے گی۔

حکومتی موقف
پیر کو وفاقی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتیس مارچ تک تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ توقع ہے کہ یوکرائن سے گندم کی پہلی کھیپ پندرہ فروری کو پاکستان پہنچے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف چھ مہینے پہلے کابینہ کی اسی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں چھ لاکھ ٹن گندم دوسرے مما لک کو برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل، وفاق میں پی ٹی آئی کے وزیر خوراک خسرو بختیار کہہ چکے ہیں کہ گذشتہ برس خراب موسم کی وجہ سے گندم کی پیداوار بارہ لاکھ ٹن کم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بیس جنوری سے آٹے کے بحران میں کمی آئے گی اور یہ مسئلہ تین سے چار دن میں ختم ہو جائے گا۔

میڈیا کی تنقید

حالیہ دنوں میں پاکستانی میڈیا میں اس مسئلہ کو اٹھانے والوں میں صحافی رؤف کلاسرہ پیش پیش رہے ہیں۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “حکومت نے پہلے گندم کی بڑی مقدار افغانستان کو بیچی دی۔ اب یہ چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ پہلے خود ہی برآمد کی اور اب در آمد کریں گے۔”

انہوں نے سوال کیا کہ “جب ایک ایک ڈالر قرض لینے کے لیے دنیا بھر میں جا رہے ہیں تو ایسے وقت میں گندم درآمد کرنا کہاں کی دانشمندی تھی؟ کیا ہم یہ سمجھیں کہ لوگوں نے پہلے برآمد پر پیسہ بنایا اور اب درآمد پر بنائیں گے؟

رؤف کلاسرہ کا کہنا ہے کہ گندم در آمد کرنے کے فیصلے سے پاکستان کا کسان تباہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ “مارچ کے مہینے میں سندھ میں اور اپریل تک پنجاب میں گندم کی فصل اتر جائے گی، تو پھر یہاں کے کسان کا کیا ہو گا؟

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post حزب اللہ کے مقابلے کے لیے عالمی حمایت حاصل کرتے رہیں گے: مائیک پومپیو
Next Post پرسرار وائرس، دوسرے چینی علاقوں میں بھی پھیلنا شروع
Virus

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.