geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شاہی فرمان کے تحت سعودی حکومت میں تبدیلیاں، وزارت صنعت کا قیام

August 31, 2019 0 1 min read
Shah Salman bin Abdul Aziz Al Saud
Share this:

Shah Salman bin Abdul Aziz Al Saud

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہی فرمان کے تحت حکومت میں کئی نئی عہدیدار تعینات کیے ہیں اور متعدد عہدیداروں کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت فہد العیسیٰ کو شاہی دیوان کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح شاہ سلمان کے حکم کے تحت وزارت صنعت معدنیات کے قیام کا بھی اعلان کرتے ہوئے بندر الخریف کو وزیر صنعت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے الریاض شاہی اتھارٹی رکھا گیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرامین کے تحت درج ذیل نئے اقدامات اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

الریاض سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے الریاض رائل اتھارٹی رکھا گیا ہے۔

وزارت توانائی ، صنعت و قدرتی وسائل کو تبدیل کرکے صرف وزارت توانائی رکھا گیا ہے جب کہ صنعت اور معدنیات کے لیے الگ سے وزارت قائم کی گئی ہے۔

نئی وزارت کو صنعت معدنی وسائل کا نام دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت مصنوعی ذہانت کے لیے سعودی اتھارٹی کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے جو براہ راست وزارت کونسل کے سربراہ کے ماتحت کام کرے گا۔ وزارت کونسل کے وائس چیئرمین کے ماتحت اس کا ایک بورڈ قائم کیا جائے گا۔

مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا جمع کرنے کے لیے نیشنل انفارمیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

جنرل مانیٹرنگ دیوان کو دیوان عام المحاسبہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ فہد بن محمد العیسیٰ کو شاہی دیوان کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جنہیں ایک وزیر کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا۔

بندر ابراہیم الخریف کو وزیر صنعت ومعدنی وسائل، ڈاکٹر بندر محمد بندر العیبان کو شاہی دیوان کا مشیر،ڈاکٹر عواد العواد کو انسانی حقوق کمیٹی کا چیئرمین، مازابراہیم الکھموس کو نیشنل کمیشن برائے انسداد بدعنوانی کا چیئرمین، عقلاء العقلاء کو شاہی دیوان کا وائس چیئرمین مقر رکیا گیا۔

ڈآکٹر تماضر بنت یوسف الرماح کووزارت لیبر وسماجی بہبود کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا۔ اسی طرح شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر خلیل بن مصلح الثقفی کو محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات کے عہدے سے ہٹا دیا اور ڈاکٹر خالد بن عبدالمحسن المحیسن کو بھی ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا۔

Share this:
Netanyahu - Emmanuel Macron
Previous Post ایران سے مذاکرات کے لیے وقت مناسب نہیں: نیتن یاھو
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے: آرمی چیف
General Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.