سکیورٹی فورسز کا بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کیچ میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمدکرلیا گیا۔

WordPress database error: [MySQL server has gone away]
SELECT p.ID FROM wpyli4_posts AS p INNER JOIN wpyli4_term_relationships AS tr ON p.ID = tr.object_id INNER JOIN wpyli4_term_taxonomy AS tt ON tr.term_taxonomy_id = tt.term_taxonomy_id WHERE p.post_date < '2022-02-17 04:20:37' AND p.post_type = 'post' AND tt.taxonomy = 'category' AND tt.term_id IN (32494,7) AND p.post_status = 'publish' ORDER BY p.post_date DESC LIMIT 1