geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سری لنکا: جیل میں تصادم کے بعد سینکڑوں قیدی رہا

December 2, 2020December 2, 2020 0 1 min read
Sri Lanka Prisoner
Share this:

Sri Lanka Prisoner

کولمبو (اصل میڈیا ڈیسک) سری لنکا میں ایک جیل میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات سے ناراض قیدیوں کے پرتشدد تصادم کے بعد حکومت نے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب واقع ایک انتہائی سکیورٹی والے جیل میں کورونا وائرس سے پیداشدہ حالات سے ناراض قیدیوں کے پرتشدد تصادم میں اب تک گیارہ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر حکومت نے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے منگل کے روز کہا کہ گنجائش سے زیادہ رکھے گئے قیدیوں والے جیلوں میں سے ایک میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد معمولی جرائم میں قید سینکڑوں افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مزید ایسے ہزاروں قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔

وزیر انصاف علی صابری نے پارلیمان کو بتایا کہ اتوار کے روزجیل میں فساد پھوٹ پڑنے کے واقعے کے بعد اب تک 607 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے اور ایک صدارتی حکم کے مدنظر مزید قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے دیگر راستے تلاش کیے جارہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات کی سماعت تیز کی جارہی ہے۔

کولمبو سے پندرہ کلومیٹر کی دوری پر واقع مہارا کے ہائی سکیورٹی والی جیل میں تصادم کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر گیارہ ہوگئی ہے۔ 100 سے زیادہ قیدی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو جیل افسران کو بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابتدا میں آٹھ قیدیوں کے ہلاک ہونے کی خبریں تھیں تاہم تشدد میں زخمی ہونے والے تین دیگر قیدی بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

مہارا جیل میں تصادم کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نے بہتر صحت کی سہولیات اور اپنے کیسز کی سماعت تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

جیل خانہ جات کے کمشنر چندنا ایکانائیکے نے اس سے قبل کہا تھا کہ قیدیوں کا ایک گروپ اس علاقے میں داخل ہوگیا جہاں دوائیں رکھی ہوئی تھیں اور انہوں نے دوائیں لوٹ لیں۔

سری لنکا کے جیلوں کی حالت اچھی نہیں ہے۔ وہاں اس وقت تیس ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو کہ جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ تقریباً بارہ سو قیدی جانچ کے بعد کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔

Share this:
Shahbaz Sharif and Hamza Sharif
Previous Post پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول میں توسیع کر دی
Next Post امریکی انتخابات: محکمہ انصاف نے بھی دھاندلی کی تردید کی
Bill Barr

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.