geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شنیلا روتھ کا متناضہ بیان

January 20, 2019 0 1 min read
Shanela Roth
Share this:

Shanela Roth

تحریر : واٹسن سلیم گل

میں نے گزشتہ کالم میں پی ٹی آئ کی مسیحی رکن پنجاب اسمبلی محترمہ شنیلا روتھ کے متنازضہ بیان کے حوالے سے زکر تھا جس میں محترمہ شنیلا روتھ نے کرسمس کی ایک تقریب میں جزبات میں آکر یہ کہہ دیا تھا کہ عمران خان کی صورت میں ان کو یسوع مسیح نظر آتے ہیں اور یہ کہ عمران خان یسوع مسیح کی صورت میں آ چکے ہیں۔ چونکہ مسیحیوں سمیت عالم اسلام بھی اس بات پر یقین اور ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح ابن مریم نے زمین پر دوبارہ آنا ہے۔تو شنیلا روتھ صاحبہ کا یہ بیان توہین کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے تمام دنیا میں رہنے والے مسیحیوں کی دل آزاری ہوئ ہے۔اس ویڈیو کو سُننے کے بعد میں نے چند اور معروف مسیحیوں سے اس ویڈیو کے متعلق رائے لی تو سب نے ہی اس بیان پر اپنے دکھ اور برہمی کا اظہار کیا۔ معروف بائبل ٹیچر، عالم ،مبلغ اور پاسٹر نوید ملک نے شنیلا روتھ صاحبہ سے معزرت کا تقاضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے آپ اپنے آقاؤں کو خوش کر تے ہیں مگر قوم آپ کو کبھی معاف نہی کرے گی۔ کیلی فورنیا سے ریورنڈ ڈاکٹر ایشلے ڈیوڈ نے بھی اس بیان کی سخت مزمت کی۔ دی لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کے پاسٹر ریورنڈ ندیم دین نے اس بیان پر اپنے شدید دُکھ اور غم کا اظہار کیا کہ کیسے عمران خان کو یسوع مسیح کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔ ادب اور شاعری کے حوالے سے معروف نام محترمہ شرلی انجم جو خود بہت حلیمی اور متانت سے گفتگو کرتی ہیں وہ بھی شنیلا روتھ صاحبہ سے سخت ناراض ہیں اور فرماتی ہیں کہ ان کو اپنے اس بیان پر معزرت کرنی چاہئے۔ میری زاتی طور پرمحترمہ شنیلا سے بات ہوئ تھی۔ فون پر محترمہ شنیلا نے وعدہ کیا کہ اگر میرے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئ ہے تو میں اس کی وضاحت کرونگی۔ کیونکہ میرا مقصد یہ نہی تھا۔ محترمہ نے کہا تھا کہ وہ ایک ویڈیو کلپ کے زریعے اپنی وضاحت پیش کریں گی۔ مگر دوسرے دن انہوں نے اپنی ویڈیو میں اپنے بیان کو اپنے خلاف پروپیگینڈہ قراردے دیا۔ فون پر محترمہ نے ایک اور بات کی تھی جس پر میں نے اختلاف کیا تھا وہ یہ تھی کہ آسیہ بی بی کی رہائ کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ تھا۔

میں نے کہا تھا کہ پہلی بات یہ کہ چونکہ آسیہ بی بی بے قصور تھی، دوسری بات ہماری سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ اوورسئیز پاکستانی کرسچن آلائینس نے اپنی سکائیپ میٹینگ میں اس بیان کو جھوٹا اور لغو قرار دیا اور اس کی سخت الفاظ میں مزمت بھی کی۔ چئیرمین اعجازمیتھیو زوالفقار اور سنیئر وائس چئیرمین اور سابق ایم پی اے سندھ اسٹیفن پیٹر نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مسیحیوں کو ان کے نمایندے منتخب کرنے کے لئے ووٹ کا حق دیں۔ تاکہ وہ اپنی مرضی کے نمایندے منتخب کریں۔ شنیلا روتھ سمیت جتنے بھی اقلیتی نمایندے ہیں ان کو اپنی کمیونٹی کے لئے کام کرنا چاہئے۔

صائمہ مسیح اور سلمیٰ مسیح کے خلاف ایف آئ آر کٹ چکی ہے۔ گو کہ چک جھمرہ کے ایس ایچ او کے خلاف ان بچیوں کو حبس بےجا میں رکھنے کے خلاف کاروائ شروع ہو چکی ہے مگر یہ سب نظروں کا دھوکا ہے۔ جس وقت یہ تحریر لکھ رہا ہوں میرے پاس ایک اور خبر حبس بے جا کے حوالے سے موجود ہے۔ کہ تحصیل چیچہ وطنی کے رہائشی پرویز مسیح اور اس کی بیوی زمیندار محمد شہباز کی زمین پرکام کرتے تھے۔ محمد شہباز کی نظر اس کی بیوی پر تھی۔ پرویز مسیح نے کرسمس کے لئے چھٹی اور تنخواہ کا مطالبہ کیا جس سے جھگڑہ ہوا تو زمیندار محمد شہباز نے پرویز مسیح پر 25 لاکھ کے جانور کی چوری کا الزام لگا کر اسے تھانہ ہڑپہ میں بند کروا دیا۔ آج پرویز مسیح کو تھانے میں بغیر ایف آئ آر کے اور بد ترین تشدد برداشت کرتے ہوئے 20 دن گزر گئے ہیں مگر کوئ اس کی فریاد سننے والا نہی ہے۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ پرویز مسیح تشدد کے سبب جسمانی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔

اہل محلہ گواہی دینے کو تیار ہیں کہ پرویز مسیح ایک پیسہ چوری نہی کر سکتا۔ مگر پاکستان میں تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ اس طرح کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر ہمارے نمایندے اپنے لیڈرز کی چمچہ گیری میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن چکے ہیں۔ کوئ اپنی کمیونٹی کے لئے اواز بلند نہی کرتا۔ کوئ نہی بتاتا کہ آسیہ بی بی کہاں ہے۔ کیا یہ آزادی ہے کہ وہ کئ پہروں میں قید ہے اور پہرے دار بھی مسیحی پولیس ایلکار ہیں۔ نو سال جیل میں بے قصور گزار دیئے اب بھی ایک طرح کی قید ہی ہے۔

کیا آسیہ بی بی پاکستان میں آزادی سے گھوم سکتی ہے؟۔کیا اپنے بچوں کے ساتھ کسی پارک میں، شادی میں یا کسی تقریب میں آزادی کے ساتھ شرکت کر پائے گی اس کا جواب ہم سب جانتے ہیں مگر دیتے نہی ہیں کیونکہ اس کا جواب بہت تلخ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت نے انتہا پسندوں کے خلاف جو قدم اٹھایا ہے وہ یقینی طور پر قابل تحسین ہے۔ کیونکہ اس سے قبل کوئ بھی حکومت یہ ہمت نہی کر سکی۔ مگر اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے طویل مدتی (لانگ ٹرم) پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب قوم میں رنگ،نسل مزہب کی تفریق ختم ہو گی۔ ایکتا ہو گی، یکجہتی ہو گی۔
Watson Gill

تحریر : واٹسن سلیم گل

Share this:
Madarsa
Previous Post جامعہ اسلامیہ قرآنیہ، سمرا: حفظِ قرآن کا ایک حیرت انگیز ادارہ
Next Post ریاست مدینہ میں ریاستی دہشت گردی
Sahiwal Incident

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.