geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوڈان بحران: فوج نے چار وزراء کو رہا کر دیا

November 6, 2021 0 1 min read
General Abdel Fattah al-Burhan
Share this:

General Abdel Fattah al-Burhan

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان کے فوجی حکمراں جنرل عبدالفتاح البرہان کا کہنا ہے کہ ملک پر فوج کا کنٹرول ”بغاوت نہیں” ہے بلکہ یہ اقتدار کی جمہوری منتقلی کے لیے ہے۔ ادھر امریکا اور اقوام متحدہ نے جمہوری حکومت کو بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

سوڈان کے فوجی سربراہ عبد الفتاح البرہان نے چار نومبر جمعرات کو چار سویلین وزراء کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ فوجی بغاوت کے بعد مشرقی افریقی ملک سوڈان کی جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں اور اطلاعات کے مطابق امریکا اور اقوام متحدہ کے شدید دباؤ کے بعد جنرل عبد الفتاح نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

جنرل عبدالفتاح البرہان نے سویلین وزراء کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک نئی حکومت کا قیام لازمی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ آخر یہ نئی حکومت کس طرز کی اور کس کے قیادت میں ہو گی۔

آرمی چیف عبد الفتاح البرہان کے ایک ترجمان طاہر ابو حاجہ نے جمعرات کے روز کہا، ”ہم قومی مفاد کے لیے تمام اندرونی اور بیرونی اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔”

اس کے بعد سوڈان ٹی وی نے مواصلات کے وزیر ہشیم حصال برالسول، تجارتی امور کے وزیر علی جیدو، اطلاعات و نشریات کے وزیر حمزہ بلول اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر یوسف آدم کو رہا کئے جانے کی خبر دی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے سوڈان کی فوج پر زور دیا تھا کہ وہ ملک میں آئین کی بالا دستی کو قائم کرنے کے ساتھ ہی اقتدار کی منتقلی کا عمل تیز کرے اور جتنی جلدی ممکن ہو ملک کے سیاسی بحران کو حل کرے۔

اسی حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بھی جمعرات کو سوڈان کے فوجی سربراہ سے فون پر بات چیت کی تھی اور انہوں نے بھی اقتدار کی منتقلی کے عمل کو تیز تر کرنے کی بات کہی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا، ”فریقین نے جمہوریت کی منتقلی کے راستے کو برقرار رکھنے، عبوری حکومت کے ڈھانچے کو مکمل کرنے اور نئی حکومت کی تشکیل کو تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔”

ادھر عبدالفتاح برہان کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل نے جلد از جلد حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی عہدے پر واپسی کے ساتھ ہی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے برہان سے، ”سوڈان میں سویلین حکومت کو بحال کرنے کو کہا۔”

سوڈان میں فوجی بغاوت فوجی سربراہ برہان اور سویلین وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے درمیان کشیدگی کے بعد ہوئی۔ حمدوک اس وقت گھر میں نظر بند ہیں۔ دارالحکومت خرطوم میں اس بغاوت کے خلاف مظاہرین نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران، ”فوجی حکمرانی ختم کرو” کے نعرے لگائے۔

بہت سی مزاحمتی کمیٹیاں بغاوت کے بعد سے مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں اور فوج سے مکمل طور پر سیاست سے باہر ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جمعرات کے روز بھی دارالحکومت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

سن 2019 میں ‘دی سوڈانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن، نے ان مظاہروں کی قیادت کی تھی جس کی وجہ سے عمر البشیر کی حکومت کا تختہ پلٹ گیا تھا۔ اسی تنظیم نے فوجی بغاوت کے خلاف اتوار اور پیر کے دن دو روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Share this:
Germany Corona Cases
Previous Post جرمنی میں نئے کورونا کیسز کی یومیہ تعداد کا ایک اور ریکارڈ
Next Post صدر ایردوان کی استنبول عمرانیہ میں ملت باغیچے کی افتتاحی تقرییب میں شرکت
Tayyip Erdogan

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.