geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوڈان ميں عوام اپنے ہی ملک کی فوج کے سامنے کيوں کھڑے ہيں؟

July 2, 2019 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

سوڈان (جیوڈیسک) سوڈان ميں گزشتہ اختتام ہفتہ پر ہونے والے ملک گير مظاہروں ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ قبل ازيں وزارت صحت نے ہلاک شدگان کی تعداد سات بتائی تھی تاہم پير کو ام درمان شہر سے ملنے والی تين لاشوں کے بعد يہ تعداد دس تک پہنچ گئی۔ ان مظاہروں کے دوران چھڑپوں ميں دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اپوزيشن نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی ذمہ داری فوجی کونسل پر عائد کی ہے جبکہ فوج نے ايک بيان ميں قصور وار مظاہرين کو ہی قرار ديا ہے۔

دريں اثناء سويلين حکومت کی بالادستی اور اقتدار سے فوج کو ہٹانے کے ليے سوڈان ميں جاری سلسلہ وار احتجاج يکم جولائی کو بھی جاری ہے۔ ام درمان ميں سينکڑوں لوگ جمع ہو رہے ہيں، جنہوں نے متعدد مرکزی شاہراہيں بلاک کر دی ہيں۔ وہاں يہ احتجاج اور شديد عوامی غم و غصہ پير کو ملنے والی تين لاشوں کے بعد شروع ہوا۔ تيس جون کو سوڈانی دارالحکومت خرطوم سميت کئی بڑے شہروں ميں وسيع تر احتجاجی مظاہرے کيے گئے۔ ان مظاہروں ميں شريک افراد کی تعداد ہزاروں ميں تھی۔

سوڈان ميں تيس برس قبل اسلام پسندوں کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سابق صدر عمر البشير کی حکومت قائم ہوئی تھی۔ عمر البشير سن 1989 سے سوڈان پر حکمرانی کرتے آئے تھے۔ اس دوران ملک کی تاريخ ميں کئی بحران آئے ليکن اس وقت جاری بحران در حقيقت پچھلے سال کے اواخر سے شروع ہوا۔ ناقص اقتصادی صورتحال اور افراط زر کی وجہ سے انيس دسمبر 2018ء کو سوڈان کے کئی شہروں ميں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے۔ ابتداء ميں مظاہرين نے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کيا مگر جلد ہی البشير کے مستعفی ہونے کے مطالبات بھی زور پکڑتے گئے۔ احتجاجی مظاہرين کے خلاف طاقت کے استعمال پر رواں سال فروری ميں بين الاقوامی برادری نے شديد تحفظات کا اظہار کيا۔ بعد ازاں سابق صدر نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے حکومت تحليل کر دی اور بيشتر انتظامات فوج اور انٹيليجنس کے حوالے کر ديے گئے۔

پھر اپريل کی چھ اور سات تاريخ کو ملک گير سطح پر احتجاج کيا گيا۔ گيارہ اپريل کو فوج نے عمر البشير کو برطرف کر ديا ليکن يہ معاملہ یہیں ختم نہيں ہوا۔ احتجاجی جاری رہا ليکن اب مظاہرين اقتدار پر سے فوجی کونسل کے قبضے کی مخالفت ميں باہر نکلے۔ حکومت کے قيام کے ليے اپريل اور مئی ميں سويلين اپوزيشن اور عبوری فوجی کونسل (TMC) کے مابين مذاکرات ہوئے، جو بے نتيجہ رہے۔ مذاکرات ختم ہونے کی وجہ جون کی تين تاريخ کو دارالحکومت خرطوم ميں مظاہرین کے خلاف خونريز کريک ڈاؤن بنا۔ فوجی کونسل نے مظاہرين کے خلاف طاقت کا شديد استعمال کيا، جس ميں 118 افراد ہلاک ہوئے۔ فوج کے اس عمل کے بعد سے سوڈان ميں وقفے وقفے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس ميں مظاہرين کا مطالبہ ايک ہی ہے، فوج کی اقتدار سے مکمل عليحدگی اور سويلين قوتوں کی بالا دستی۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post انسداد منشیات فورس نے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا
Next Post رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر وزیر مملکت شہریار آفریدی کی وضاحت
Rana Sanaullah

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.